دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق ” سستا بازار “ کا انعقاد قابل تحسین قدم قرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہریوں نے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فوڈ اور بلدیہ ڈیرہ کے تعاون سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق ” سستا بازار “ کے انعقاد کو قابل تحسین قدم قرار دیا ہے انہوں

نے کہا کہ اِس سلسلے میں اس سستا بازار سے عوام کو 30 سے 35 فیصد سستے داموں پر دالیں، سبزیاں، گوشت، آٹا، چینی اور روز مرہ کی ضروریات کی اشیاءمیسّر آرہی ہیں جو اِس مہنگائی کے دور میں بہت بڑا

ریلیف ہے ،انہوں نے اِس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ خان اور ان کے ماتحت عملے کی سستا بازار میں بھرپور دلچسپی اور کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے سستے داموں اشیا ئ

خوردونوش کی فراہمی سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ، عوامی بھلائی کے کاموں میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی خدمات اور کاوشیں قابل تعریف ہیں ، ضلعی حکومت کی طرف

سے بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ سستابازار میں زیا دہ سے زیا دہ مصنوعات عوام کو مہیا کی جائیں تاہم صنعت کاراور تاجر برداری بھی اس سلسلے میں پھرپور تعاون کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے لئے مذید سستی

اشیاءخوردونوش کی دستیابی یقینی بنا ئیں ۔

٭٭٭

کرونا وائرس کی ایک علامت مائلجیا بھی ہوسکتی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دنیا بھر کو اپنا نشانہ بنانے والا کرونا وائرس ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑرہا ہے، اب تک اس کی بے شمار علامات سامنے آچکی ہیں تاہم اب ماہرین نے اس کی ایک اور علامت کی طرف

اشارہ کیا ہے جس کے بارے میں بہت کم افراد جانتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ایک علامت مائلجیا بھی ہوسکتی ہے۔مائلجیا جسم کے مسلز میں ہونے والے درد کو کہا جاتا ہے۔اس تکلیف میں

ہڈیوں اور مسلز کے نرم ٹشوز میں شدید درد اور کھنچا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پورے جسم خاص طور پر کمر اور جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے 14 فیصد

سے زائد مریضوں نے مائلجیا اور جوڑوں کے درد کی شکایت کی۔ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کا شکار افراد دیگر علامات کی وجہ سے تنا کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے باعث یہ علامت نظر انداز ہوجاتی ہے،

حالانکہ یہ علامت گلے کی سوزش اور سر درد سے بھی زیادہ عام دیکھی جارہی ہے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی عمومی علامات بخار، خشک کھانسی، گلے میں سوزش، سینے میں درد اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا

ہے۔ماہرین کے مطابق کوویڈ 19 کی کم پائی جانے والی علامات میں معدے کا درد، آنکھوں میں انفیکشن، اور دماغی دھند چھا جانا یعنی واضح طور پر کسی چیز کو نہ سمجھ پانا بھی شامل ہے۔

٭٭٭

ہیلتھ ایڈوائزری نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی سفارش کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ہیلتھ ایڈوائزری نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہونے کے بعد ہیلتھ ایڈوائزری

جاری کر دی گئی۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سیاسی، مذہبی اور شادی کی تقریبات پر پابندی جب کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کی جائیں۔ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق کورونا کی دوسری لہر شدید ہو چکی

ہے۔گذشتہ 6 ہفتوں میں پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 سے 6 فیصد ہو گئی اور روزانہ 500 سے 2000 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔کورونا کو روکنے کے لیے معاشی سرگرمیوں اور لاک ڈاو¿ن کے کے بغیر

قومی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سیاسی ، مذہبی اور شادی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے۔سکولوں ، مدرسوں ، سیمنارز ، تھیڑز اور مزاروں پر پروگراموں کی اجازت نہ دی

جائے۔اس کے علاوہ سکولوں میں چھٹیاں کی جائیں،مارکیٹوں میں ماسک پہننچا لازمی قرار دیا جائے۔جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جائیں۔تجویز میں مزید کہا گیا کہ ہائی

رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا دی جائے۔اور ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری بڑے پیمانے پرکی جائے جب کہ اسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی جائے۔اس کے علاوہ قومی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کورونا ایس

اوپیز کے تحت اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس پھیلاو¿ والی ہائی رسک سرگرمیوں کو محدود کیا جائے۔ این سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 300 سے زائد

افراد پر مشتمل آو¿ٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ اِن ڈور شادی کی ہر قسم کی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ آو¿ٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد تک کی شمولیت کی اجازت ہوگی۔

جبکہ ریسٹورنٹس میں اِن ڈور کھانے کی اجازت دی گئی ، ریسٹورنٹس کے حوالے سے ایک ہفتے کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ این سی سی کے اگلے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت

کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

٭٭٭

ابھایا پل کے قریب فائرنگ سے نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب فائرنگ سے نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے

نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے ورثا کی تلاش شروع کردی ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب نامعلوم نوجوان کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر

پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسے شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ،مقتول کی عمر تیس سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور بعدازاں

نامعلوم ملزمان لاش تھانہ یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل نائیویلہ مائنر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

٭٭٭

19 سالہ اراضی کا تنازع ختم کر کے دونوں فریقین کو گلے لگا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیر سید کاظم جان الگیلانی المعروف پیر پٹھان (جنگ والے ) کی ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر رضا خان سلیمانخیل کی رہائش گاہ آمد اور ان کی برادری کی درمیان انیس سالہ زمیں

کے تنازع کو ختم کر کے دونوں فریقین کو گلے لگا دیا اس تنازع کو ختم کرنے میں مزید کردار خلیفہ شہزاد ہ کاظمی، حاجی شاہ بارا ن خان سلیمانخیل ، طلا خان سیلمانخیل یحییٰ خان اکا خیل ،حاجی بہادر خان اکا خیل نے

ادا کیا ، اس موقع پر برادری کے مزید افراد بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈاکٹر رضا خان سلیمان خیل نے پیر صاحب اور دوسرے تمام افراد جنہوں نے تنازع ختم کرنے میں کردار ادا کیا ان تمام کا شکریہ ادا کیا۔

٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان سستے بازار میں چینی اور آٹا مافیا سرگرم. ،آٹا ،چینی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا کو فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سستے بازار میں چینی اور آٹا مافیا سرگرم. ،آٹا ،چینی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا کو فروخت جاری ، شہری سستے آٹے چینی سے محروم ،شہریوں کا شدید احتجاج

،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنواز پارک میں صوبائی حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے سستا بازار قائم کیاگیا ہے جہا ں پر حکومت روزانہ

کی بنیاد پر دو سے ڈھائی ہزار آٹے کے تھیلے سستے بازار میں مہیّا کرتی ہے لیکن سستے بازار میں آٹا ایک فرد کو دس دس تھیلے دینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ، جو شخص دس تھیلے آٹا سستا خرید کر لے جاتا ہے وہ یہ آٹا یا

تو چھوٹے دوکاندار یا پھر آٹا چکی مالکان کو فروخت کر دیتا ہے ، جبکہ عام شہری سستے آٹے سے محروم رہ جاتا اور پھر اسے وہی آٹا مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے. انتظامیہ کو متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ

خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اس گھناﺅنے عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

سوئی گیس کا کم پریشر ،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے وبال بن گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سوئی گیس کا کم پریشر ،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے وبال بن گئی ،صارفین محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج ،وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیٹرولیم سے نوٹس

لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کے کم پریشن نے صارفین کو ایک بار پھر ذہنی کوفت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے ،ڈیرہ شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس کے کم پریشر

اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،صبح چار سے دن دس بجے تک جبکہ شام چار بجے سے رات ایک بجے تک گیس کا انتہائی کم پریشر ہوتاہے جبکہ بعض علاقوں

میں گیس بالکل بھی نہیں ہوتی ،خواتین کا کہنا ہے کہ جب بھی کھانا بنانے کا وقت شروع ہوتاہے گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتاہے جس کی وجہ سے نہ تو چولہے جلتے ہیں اور نہ ہی مہنگے داموں ہوٹلوں سے خرید کر

بچوں کو کھانا مہیا کرسکتے ہیں ،حکومت گیس کے پریشر میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے یا مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوںکو دو

وقت کی روٹی مہیا کرسکیں ،

٭٭٭

مہلک وائرس سے صحت یاب مریض پھر سے مہلک وائرس کا شکار ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کے لئے بری خبر ،مہلک وائرس سے صحت یاب مریض پھر سے مہلک وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں ،تفصیلات کے مطابق شعبہ سحت کے

ماہرین نے کیس اسٹڈی کی بنیاد پر پہلی ریسرچ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریض دوبارہ وبائی مرض کا شکار ہورہے ہیں ،پاکستان

کی پہلی ریسرچ رپورٹ خیبرمیڈیکل کے ماہرین نے پیش کی ۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی جاری کردہ رپورت میں بتایا کہ چھ جون کو محکمہ صحت کے ملازم میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ

مثبت آیا ،چار ماہ اور تیرہ دن بعد دوبارہ اسی ہیلتھ ملازم میں علامات ظاہر ہوئیں ،ریسرچ رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرانے پر دوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،کورونا وائرس صحت یاب افراد کو زیادہ احتیاط کی

ضرورت ہے ،خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اپنے تازہ اعدادوشمار میں بتایاہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دوہزار 128 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،جس سے ملک میں کورونا کے

مصدقہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 59 ہزار 32 ہوئی ہے ،ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید انیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہزار

160 ہوگئی ہے جب کہ ایک ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

٭٭٭

کورونا وائرس کو خطرہ سمجھنے والوں کی شرح 35 فیصد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں 92 فیصد پاکستانی کورونا وائرس سے واقف ہیں لیکن اس کے باوجود اسے خود کے اور فیملی کے لئے خطرہ سمجھنے والوں کی شرح 35 فیصد ہے ،ملک بھر میں کورونا کی

دوسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں ،ایسے میں ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے پالیسی ساز اداروں کو خبردار کرتے ہوئے نیا تازہ ترین سروے جاری کردیاہے ،کمپنی کے سروے کے مطابق اپریل 2020

میں کورونا کو اپنے لئے خطرہ سمجھنے والوں کی شرح پچاس فیصد تھی ،سروے میں بچوں کو اسکول بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کرنے والے والدین کی شرح میں کمی کا رجحان بھی دیکھا گیا ،آئی پی ایس او ایس نے یہ سروے

ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا ،واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیاہے ،روز بروز مہلک وائرس درجنوں جانیں نگل رہا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے گزشتہ اجلاس میں

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا اعلان کیا ہے ،جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاﺅن بھی نافذ کردیاگیاہے،مثبت کیسز آنے کی شرح میں بلوچستان نے تمام صوبوں کو پیچھے

چھوڑ دیا ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی تلقین کی جارہی ہے ،دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے تیزی سے پیشرفت بھی جاری

ہے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آخر میں کورونا ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی جس کے بعد مہلک وباکا زور ٹوٹنے کی امید کی جاسکتی ہے۔

٭٭٭

‘سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ” کا منصوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ جس سے عوام مستفید ہوگی،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ یحییٰ خان اخونزادہ نے کہا ہے کہ ”سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ” کا منصوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، منصوبے کے قیام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت گہری

دلچسپی لے رہی ہے، عوام کے خدشات کو دور کرتے ہوئے اس منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا، کوشش ہے کہ کم سے کم اخراجات سے اس منصوبے پر کام کیا جائے تاکہ عوام اس اس منصوبے سے

مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر دفتر میں ”سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ” منصوبے کے حوالے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اسحاق وزیر، سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ پبلک ہیلیتھ انجینئرنگ انجینئر مسعودالرحمن خان، ایکسین پبلک ہیلتھ ڈیرہ ولایت اللہ محسود، چیف ایگزیکٹیو واسا چوہدری عطاء اللہ ودیگر متعلقہ محکمہ

جات کے افسران و نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ پبلک ہیلیتھ انجینئرنگ انجینئر مسعودالرحمن خان نے بتایا کہ ”سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ” کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،

اس منصوبے میں پانی کو آلودگی سے پاک بنا کر آبپاشی کیلئے قابل استعمال بنایا جائے گا اور اس سے آبی آلودگی کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے اس منصوبے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی

کمشنر فنانس کی سربراہی میں5رکنی کمیٹی بھی قائم کی جس میں ایکسین پبلک ہیلتھ ولایت اللہ محسود، ٹی ایم اے کا نمائندہ، چیف ایگزیکٹیو واسا چوہدری عطاءاللہ اور ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کمیٹی کے ممبران ہونگے۔

5رکنی کمیٹی ”سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ” منصوبے کے لئے مجوزہ 3مقامات بارے اپنی رپورٹ کمشنر ڈیرہ کو فراہم کرگی کہ کونسا مقام اس منصوبے کیلئے زیادہ موزوں اور اس بارے عوام کے خدشات بھی نہ ہوں،

تاکہ اس اہم منصوبے کو تنازعات سے بچایا جاسکے۔ کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس منصوبے پر کمیٹی کی رپورٹ کے بعد جلد سے جلد کام کے آغاز کو یقینی

بنایا جائے گا۔

٭٭٭

فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کوچ ڈرائیورزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) لچھرا اڈا پر سکول کے بچوں کو بچانے کی کوشش میںفلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کوچ ڈرائیورزخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے بعد

دھند کے دوران ٹھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کی حدود بائی پاس روڈ پر لچھرا اڈا کے قریب فلائنگ کوچ سکول جانیوالے بچوں کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے جاٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں

موٹر سائیکل سوار خالد ولد گل مرجان اور کوچ ڈرائیور آزاد خان ولد عبدالرحمن سکنہ کوٹ لالو درابن کلاں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم موٹر سائیکل سوار

خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ٹاﺅن پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

واسا ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنی ویب سائٹ کی تیاری کا کام شروع کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) واسا ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنی ویب سائٹ کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے جو کہ آخری مراحل میں ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری محکمہ جات میں واسا پہلا محکمہ ہے جو اپنی

ویب سائٹ لانچ کر رہا ہے ،یہ بات ڈبلیو ایس ایس سی (واسا)کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر چوہدری عطاءاللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران بتائیں ڈیرہ اسماعیل خان کی کی معروف سماجی

شخصیت و سوشل ایکٹیویسٹ شفیع اللہ خان بلوچ بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈبلیو ایس ایس سی کا گورننگ بورڈ عرصہ دراز سے رکا ہواہے جلد ہی پشاور سے گورننگ بورڈ

کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل سروس کیلئے سماجی تنظیموں سے لیزان نہ ہونے کے برابر تھااس پر تیزی سے کام شروع کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سماجی تنظیموں کو شہر کے

مسائل کے حل میں اپنے ساتھ شامل کیا جاسکے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی کی خدمات کو مختلف سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، 3 ماہ کے عرصے میں صحت و صفائی کورونا سے متعلق

انتظامات کے اعتراف میں ہمیں 12مختلف توصیفی اسناد دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت مخیر حضرات کی مدد سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

،جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مشینری اور اہلکاروں کی کمی ہیں 120 سیٹوں کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس پر جلدی سینٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔انہوں

نے کہا کہ 2017میں ڈبلیو ایس ایس سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا مگر تین ماہ پہلے میں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو ان تین ماہ میں نے جہاں محدود وسائل میں عوام کی بھر پور خدمت کی وہی شہر میں

خوبصورتی کے متعدد اقدامات کیے ہیں جو پورے شہر کے سامنے ہیں اب مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں جب کہ اپنی ویب سائٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس کے ذریعے ملکی وغیر ملکی اداروں کی

توجہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل سروسز کے ضمن میں حاصل کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے روزانہ 30 ٹن گندگی ڈیرہ اسماعیل خان سے اٹھاتی تھی ڈبلیو

ایس ایس سی کے قیام کے بعد ہم آٹھ یونین کونسل میں سے روزانہ ایک سو بیس ٹن گندگی اٹھا رہے ہیں مگر ہمارے تخمینے کے مطابق اس وقت بھی شہر میں سے چالیس ٹن گندگی اٹھانے سے رہ جاتی ہے کیونکہ اس

کے لیے ہمارے پاس مشینری ناکافی ہے ہمارے پاس اکیس کلومیٹر کا علاقہ ہے جس میں 15کلو میٹر ڈرینج ایریا ہے ٹوٹل 160ٹن گندگی روزانہ اس شہر میں پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی

امین خان گنڈہ پور، ایم پی اے فیصل امین خان گنڈہ پور اور سابق تحصیل ناظم عمر امین خان گنڈہ پور اس ضمن میں بھر پور تعاون اور رہنمائی کررہے ہیں۔

٭٭٭

یارک پولیس کی کاروائی، 1کلو سے زائد چرس،2پستول اور 3درجن سے زائد کارتوس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یارک پولیس کی چنڈہ چیک پوسٹ، ملا خیل اور روڈی خیل کے علاقوں میں کاروائیاں، 1کلو سے زائد چرس،2پستول اور 3درجن سے زائد کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان کو

گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ یارک محمد سلیہم بلوچ کی قیادت میں یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ، ملا خیل اور روڈی خیل کے علاقوں میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف مختلف

کاروائیوں میں لشتمیر شیرانی سکنہ درازندہ سے1015گرام چرس، کفایت اللہ سکنہ روڈی خیل سے 1پستول 30بور معہ20 کارتوس جبکہ وحید اللہ سکنہ ملا خیل سے ایک پستول30بور معہ 19کارتوس برآمد

کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭

درخت گرنے سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ چشمہ روڈ پرعلاقہ اعوان میں گھر میں سفیدے کا درخت گرنے سے ڈی پی ڈیرہ دفتر کے مالی کا 22سالہ جوانسال بیٹا جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ پرعلاقہ

واقع گاﺅں اعوان میں ڈی پی ڈیرہ دفتر کے مالی نواب خان کے گھر میںسفیدے کا درخت گرنے سے اس کا 22سالہ جوانسال بیٹا محمد وہاب درخت کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جس کی نمازہ جنازہ

ادائیگی کے بعد آبائی علاقہ میں تدفین کردی گئی۔

٭٭٭

جماعت اسلامی ڈیرہ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ضلعی اسمبلی ہال میں ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)جماعت اسلامی ڈیرہ کے زیراہتمام ضلعی رہنما مولانا نجم الدین سراج کی صدارت میں ”ختم نبوت کانفرنس” 19نومبر2020بروز جمعرات بوقت ڈیڑھ بجے دن ضلعی اسمبلی ہال

ڈیرہ میں منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و مرکزی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان مفتی محمد

امتیاز مروت، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع، نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مولانا تسلیم اقبال اور انٹرنیشل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد علی

سراج خصوصی شرکت کرینگے، ان کے علاوہ مقامی قائدین اور علمائے کرام سیرت النبی? اور شان رسالت? پر بیانات فرمائیں گے۔

٭٭٭

ریٹائرڈپولیس اہلکار عبدالستار بابڑ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان: گاﺅں چودھوان کا رہائشی محکمہ پولیس کا ریٹائرڈاہلکار عبدالستار بابڑ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالستار بابڑکی نماز جنازہ آبائی

گاﺅں چودھوان میں ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

٭٭٭

سردی شروع ہوتے ہی لنڈے بازار میں کپڑوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی شروع ہوتے ہی لنڈے بازار میں کپڑوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، 500 روپے میں فروخت ہونیوالی جرسی سردی میں اضافہ کیساتھ ہی 800 روپے تک جا پہنچی ہے اسی

طرح جیکٹ‘ ٹوپی‘ مفلر اور دیگر کپڑوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاءپہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور تھیں اب رہی سہی کسرغریبوں کے سردی میں تن

ڈھانپنے کے کپڑے بھی مہنگے کرکے پوری کردی گئی ہے۔

٭٭٭

About The Author