دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں قبائلی جرگوں منعقد کرنے کی عادی افراد کی رپورٹ طلب کر لی،ملک میں صرف ریاست کا قانون ہی طاقتور ہے،

ریاست کے قانون کے علاوہ کسی قسم کے خود ساختہ قانون کی کوئی حیثیت بھی نہیں اور ایسا ریاست کے قانون کے متوازی قانون کی سوچ ہی بدترین قانون شکنی ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ، اورراجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جاڑنہ بی بی کے حوالے سے پولیس کی بروقت کارروائی نے جہاں پر ایک خاتون کو قانون شکنوں کے ہاتھوں تحفظ فراہم کیا

وہاں پر ثابت ہوا کہ طاقتور،بالادست اور حرف آخر رہاست کا قانون ہی ہے جس کے مقابلے میں ہر قسم کا خود ساختہ قبائلی یا کسی بھی عنوان سے بنایا گیا

قانون کوئی حیثیت بھی نہیں رکھتا،انہوں نے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے

بعد ان قانون شکن افراد کی لسٹیں مرتب کریں جو اس نوعیت کے غیر قانونی جرگے منعقد کرنے یا اس میں شامل ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں

یا اس طرح کے اقدامات کے عادی ہیں،فیصل رانا نے کہا کہ ہر قسم کی قانون شکنی کے لئے قانون موجود ہے،

اس بات کی اجازت کسی کو ہرگز ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی عدالتیں لگائے اپنے قانون بنائے اور اس قانون کے تحت مردو خواتین کے قتلوں کے فیصلے سنایے،

آرپی او نے کہا کہ ضلعی پولیس افسران اس بات کے پیش بندی اقدات کریں کہ کسی قسم کا غیر قانونی جرگہ،اکٹھ یا بیٹھک منعقد نہ ہو جس میں ریاستی قانون کو چیلنج کرتیہوئے غیر قانونی فیصلے صادر کئے جائیں،

آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے جاڑنہ بی بی کے قتل کا فیصلہ سنانے والے غیر قانونی جرگہ میں شامل ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری اوع غیر

قانونی جرگہ کے انعقاد پر تھانہ کرم داد قریشی میں درج مقدمہ کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ لی،

آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او راجن پور سے جاڑنہ بی بی اور اس کے خاندان کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی پولیس انتظامات پر فالو اپ رپورٹ لی۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس کے بروقت ریسپانس کی وجہ سے ڈکیت،قانون شکن و سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت میں آ جاتے ہیں،

انسانی جانوں کے دشمن ڈکیت پکڑے جانے کے خوف سے اپنے ساتھیوں کو خود ہی قتل کر دیتے ہیں،

قانون شکنوں کا بروقت تعاقب ہی معاشرے کو کرائم فری بنا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تونسہ میں بروقت ریسپانس کرنے والی پولیس ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او تھانہ

صدر تونسہ سب انسپکٹر عمار یاسراور اس کی ٹیم کوتعریفی اسناد اور انعامات دیتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک اور اے ایس پی میر روحیل ایس ڈی پی او

تونسہ بھی موجود تھے،آر پی او نے کہاقانون پسند عوام اور پولیس کے مابین اعتماد اور یقین کا رشتہ اس وقت ہی مستحکم ہو سکتا پے

جب پولیس کسی قسم کی قانون شکنی کی اطلاع پر فوری ریسپانس کرے،قانون شکنوں اور قانون شکنیوں کی اطلاع دینا عوام کی ذمہ داری ہے

اس پر فوری ریسپانس کر کے قانون شکنوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

لادی گینگ کے ایک اور ممبر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر خود کو تھانہ کوٹ مبارک پولیس کے حوالے کر دیا

تفصیلات کے مطابق قتل و ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث لادی گینگ کے ایک اور ممبر عابد ولد واحد بخش قوم پھتوانی جیانی سکنہ چک نو آباد نے جرائم کی دنیا کو

خیر باد کہتے ہوئے خود کر تھانہ کوٹ مبارک پولیس کے حوالے کر دیاڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ

ملزم عابد پھتوانی جیانی کے خلاف ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف تھانوں کوٹ مبارک، تھانہ کالا،

تھانہ شاہصدر دین اور تھانہ صدر میں کو قتل و ڈکیتی کے متعدد سنگین مقدمات میں درج ہیں ڈی ایس پی سرکل صدر نے کہا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کی بہترین حکمت عملی کے تحت جرا?م پیشہ عناصر کا قلع قمع شروع ہے

عابد پھتوانی جیانی نے اب جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر خود کو سرنڈر کر دیا ہے

سرنڈر کرنے والا ملزم لادی گینگ کا ساتھی ہے جو قتل و ڈکیتی میں ان کے ساتھ خود بھی ملوث رہا ہے

ڈی ایس پی سرکل صدر کا کہنا تھا کہ سرنڈر کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کی جائے گی

اور انصاف کوہر صورت مد نظر رکھا جا رہا ہے ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ

اگر کوئی دیگر لادی گینگ کا ممبر خود کو سرنڈر کرنا چاہے تواسکے

ساتھ قانون اور انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے تفیش عمل میں لائی جائے گی

اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

احتیاط اور متوازن غذا کا استعمال کرونا کی دوسری لہر سے بچا سکتا ہے

یہ بات ٹیچنگ ہسپتال شعبہ ذہنی صحت کے سربراہ اور انصاف ڈاکٹر فورم کے ضلعی صدر ڈاکٹر حافظ شفیق احمد لنڈ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کرونا کی دوسری لہر میں آنے والی شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

ماسک کے استعمال غیر ضروری عوامی اجتماعات میں جانے سے پرہیز اور قوت مدافعت بڑھانے والی خوراک اور ادرک لہسن تازہ پھل کے جوس دالیں اور مناسب جسمانی ورزش، ہمیں اس وبا سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں،

ڈاکٹر حافظ شفیق احمد لنڈ نے بتایا کہ عوام اس صورتحال کو سنجیدہ نہی لے رہی جس سے حالات کے مزید بگڑنے کا خطرہ ہے

آنے والے دنوں میں اس وبا کی وجہ سے ذہنی امراض میں خاطرخواہ اضافہ کا امکان ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کروائے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ آپؐ کی حیات مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انکے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ہم نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی

کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، خود کو پروان چڑھانے اور خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے اپنا ایک مقصد بنانے کی ضرورت ہے

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہونیوالے

ڈویژنل حسن قرات، نعت رسول مقبول ؐ اور آپؐ کی حیات مبارکہ بحیثیت انسانیت کے موضوع پر تقریری مقابلہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاجب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر

حسن قرات، نعت رسول مقبولؐ، اور آپ کی حیات مبارکہ بحیثیت انسانیت کے موضوع پر تقریری مقابلے ہوئے جس میں چاروں سے اضلاع سے اول پوزیشن حاصل کرنے والے

طالب علمو ں بالترتیب حسن قرات میں قاری محمد ذوالفقار، محمد شہباز، محمد شہزاد، محمد قاسم رشید،

نعت رسول مقبولؐ کے لیے محمد ارشد، محمد محبوب، محمد جمشید، چاند عباس، اور تقریری مقابلہ میں عبدالودود، محمد ناصر، حذیفہ محمود نے حصہ لیا پرنسپل پروفیسر زاہد رسول نے

تمام شرکا کو خوش آمدید کیا اور تلاوت کلام پاس سے کیا گیا جس کی سعادت محمد قاسم رشید نے کی بعد ازاں نعت رسول مقبول کالج ہذا کی

ہونہار طالبہ نوشین اقبال نے پیش کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے

اسی طرح حسن قرات کے لیے ججز پروفیسر حافظ مجیب الرحمن، پروفیسر نعیم اللہ قیصرانی، نعت رسول مقبول کے لیے ججز پروفیسر محمد صفدر، نشاط احمد،

جبکہ تقریری مقابلہ کے لیے ججز پروفیسر عمران حیدر اور پروفیسر زاہد امین نے مقرر تھے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر نے بتایا کہ

ججز صاحبان نے باریک بینی سے فیصلے کرتے ہوئے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن کا اعلان کیا اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم آج لاہور ہونیوالے مقابلہ جات میں

شرکت کریں گے۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی دئیے گئے۔تقریب میں فوکل پرسن پروفیسر اسلم جتوئی،

عقیل رضا، سجاد حسین، صابر حسین جروارو دیگر اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام تر مسائل کا حل حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمرہے

انہوں نے کہاکہ اقوام عالم گستاخانہ خاکوں اور رحمت اللعالمین ﷺ کی شان میں گستاخیوں کی ناپاک جسارت کافوری نوٹس لے انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج

ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں قرات، نعت اور تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ مسز شاہدہ آفتاب نے کی جبکہ ڈائریکٹر کالجز مہمان اعزاز تھے میزبانی کے فرائض مسز بشری قریشی نے ادا کیے

منصفین کے فیصلے کے مطابق مقابلہ قرات میں گرلزڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان کی عمارہ صدیق نے پہلی،

گرلزڈگری کالج جام پو رکی حافظہ خوش بخت نے دوسری جبکہ گرلز ڈگری کالج مظفرگڑھ کی حفصہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح نعتیہ مقابلہ میں گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان کی رمشاء کنول نے اول، گرلز ڈگری کالج کوٹ ادو کی تنزیلہ ذالک نے

دوم اور پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کی اسوہ زینب نے سوم پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ میں پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کی ثانیہ زہرا نے پہلی،

گرلز ڈگری کالج جام پور کی طاہرہ بی بی نے دوسری اور گرلز ڈگری کالج مظفرگڑھ کی اریبہ ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ اوقاف و مذہبی امور ڈیرہ غازیخان اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے بلاک 3کی جامع مسجد میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا

جس میں محکمہ اوقاف کے افسران سمیت دینی ومذہبی شخصیات نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بطور مہمان خصوصی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حضور اکرم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں ان کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی اقوام عالم مسلمانوں کا دل آزاری کا نوٹس لے

علماء، مشائخ اور مقررین نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ

حضور اکر م ﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت کے بادل چھٹ گئے علماء نے کہاکہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ

انہوں نے وجہ تخلیق کائنات، رہبر انسانیت،خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس کے بارے میں بھر پور آگاہی کیلئے سات روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان میجر(ر) اعظم کمال نے کہا ہے کہ آنحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پاک سے دلوں کو سکون

اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اطہر وجہ تخلیق کائنات ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ شان

رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ محفل سماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا انعقاد حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے اور درود و سلام کی محافل خیر و برکت کا باعث ہیں

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے دنیا سے ظلم اور جہالت کے اندھیرے دور ہوئے

اور سسکتی ہوئی انسانیت کورہبر کامل مل گیااور آپ ﷺ کی تعلیمات نے انسانیت کو علم وشعور کی روشنی عطا کی۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا آج جن مسائل سے دوچار ہے ان کا حل صرف اور صرف آقا ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں

مضمر ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے سے یہ دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

شاعر محبوب جھنگوی نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوتمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا.

آپ کا ذکر پاک ہم سب کیلئے رحمت کا باعث ہے۔محفل سماع میں قوالیاں اور عارفانہ کلام پیش کیاگیا۔رات گئے تک جاری رہنے والی اس

محفل میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی گاؤں بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت پر رسالدار تمن بزدار احمد عمران نے

علماء کرام کی قیادت میں ہفتہ شان رحمت العالمین کی مناسبت سے ریلی نکالی ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا بھی انعقاد کیاگیا

بعدازاں بارڈر ملٹری پولیس تحصیل کونسل کوہ سلیمان کی طرف شاندار ریلی نکالی گئی جو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھر کے

باہر اختتام پذیر ہوئی علمائے کرام اور مقدمین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ تقریبات کے انعقاد پر

خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں سیرت النبی ﷺ کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز، منتظمین اور مقررین میں انعامات تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیرت طیبہ کے موضوع پر سیمینار، مباحثے،نعتیہ اور تقریری مقابلوں کے انعقاد کا

مقصد نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور اسوہ حسنہ ﷺ سے آگاہی دینا ہے

اساتذہ طلباؤطالبات کی کردار سازی پر توجہ دیں اس موقع پر ادارہ کے اساتذہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں بھی ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت تقریبات کا انعقاد کیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ شان مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کیا جائے

اس موقع پر علماء، مشائخ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے بھی خطا ب کیا او رحضور اکرم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔


ڈیرہ غازیخان

ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے ایمانداری کی ایک اعلی مثال قائم کردی ہے

گزشتہ روز ایک حادثہ میں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی

اور زخمیوں سے ملنے والی تین لاکھ روپے نقدرقم لواحقین کے حوالے کی گئی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے رقم لواحقین کے حوالے کی۔


ڈیرہ غازیخان

چیئرپرسن ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے نہم اور دہم سالانہ امتحانات 2021کیلئے داخلہ فارم بھجوانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 16نومبر 2020سے 10دسمبر 2020تک بھجوائے جاسکتے ہیں اسی طرح دوگنا فیس کے ساتھ 11دسمبر سے 21دسمبر 2020تک جبکہ تین گنا فیس

کے ساتھ 22دسمبر سے 29دسمبر تک داخلہ فارم بھجوائے جاسکیں گے اورتین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے والوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پر

امتحانی سنٹر الاٹ کیاجائے گا کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ کے مطابق سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ پارٹ 2سالانہ امتحان 6مارچ 2021سے شروع ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدسعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30محمدحارث منیر اورسپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان بھی ان کے ہمراہ تھے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا بھی معائنہ کیا

اوراسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کو بھی چیک کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کے بعد معمولی جرائم میں ملوث چار قیدیوں

محمد وسیم، عبدالحمید، محمداسلم اور شیر دل کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے

یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈاکٹر ارشادالحق نے کہا ہے کہ فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے اور چست رہنے کے لیے سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

تاکہ ریسکیورزدوران ڈیوٹی اپنے فرائض اچھے انداز میں سر انجام دے سکیں

انہو ں نے یہ بات سپورٹس گالا کے افتتاح کے موقع پر کہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اور ریجنل ایمرجنسی آفیسرکی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان، تحصیل تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے ریسکیورز کے

مابین سپورٹس گالا کاانعقاد کیاگیا والی بال میچ میں حیدر کلب کی ٹیم نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے دی

اسی طرح کرکٹ میچ میں کنٹرول روم کی ٹیم فاتح رہی جبکہ بیڈمنٹن مقابلوں میں صہیب حسن اور مرید حسین نے مدمقابل کو ہرا دیا

سپورٹس گالا کے اختتام پر کھلاڑیوں میں کیش پرائز او رٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کر دیاگیاہے

اس سلسلے میں سپورٹس جمنیزیم ڈیرہ غازیخان میں گرلز باسکٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا

جس میں تحصیل ڈیرہ غازیخان اور تحصیل کوٹ چھٹہ کی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے میچ کے

مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے محکمہ سپورٹس کے محمد ارشدنے بتایا کہ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پہلی بار ہیڈرالک باسکٹ بال پول فراہم کیے گئے ہیں جس سے باسکٹ بال کے فروغ میں مددملے گی

انہوں نے بتایاکہ سپورٹس سرگرمیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے سول کلب اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے

کے ساتھ کام کی رفتار چیک کی ڈپٹی کمشنر نے کالج چوک پر شاہراہوں کی خوبصورتی کیلئے لین مارکنگ کا بھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ اوردیگر مقامات پر قائم سہولت بازاروں کابھی جائزہ لیا

پھل سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار چیک کرنے کے ساتھ مارکیٹ اور سہولت بازار کی قیمتوں کا موازنہ کیا انہوں نے

آٹا کے سیل او رٹرکنگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں آٹا کی کوئی قلت نہیں سہولت بازاروں، سیل پوائنٹس اور ٹرکنگ پوائنٹ پر کوٹہ کے

تحت وافر مقدار میں سرکاری نرخ پر آٹا فراہم کیاجارہا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

اوپن ڈور پالیسی کے تحت مردوخواتین سائلین کے مسائل سنے تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے

ڈپٹی کمشنر اپنے دفتر کے باہر سائلین کودیکھ کر رک گئے اور کھڑے ہو کرسائلین کے مسائل سنے اور داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمدنے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہو ں نے متعلقہ افسران سے شہر میں موجود سرکاری رقبوں کی

تفصیلات طلب کر لیں کمشنر نے کہاکہ سرکاری رقبوں کو کچرا او رکوڑا کرکٹ میں تبدیل کرنے کی بجائے پارکس اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں میں تبدیل کیا جائے گا

متعلقہ محکمے رقبہ کی نشاندہی کے ساتھ فزیبلٹی رپورٹ بھی پیش کریں

کمشنر نے بلاک آر اوردیگر مقامات کا دورہ کر تے ہوئے خود شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا

انہوں نے صفائی، سیوریج اور دیگرعوامی مسائل کے حل کیلئے بھی احکامات جاری کیے۔

About The Author