دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے بڑی کاروائی،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار، شراب،

چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر

کاروائیاں کرتے ہوئے 41ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں اے کیٹیگری سمیت13 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔

کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 13 مقدمات درج کیے گئے

جن میں 352 لیٹرشراب معہ آلات کشید 2چالو بھٹی اور 500 گرام چرس برآمدہوئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے03ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے02عددپسٹل30بواور بندوق 12بور برآمد ہوئی۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے

اورمزید تفتیش جاری ہے۔ کاروائیوں کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی

اور متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے کاروائیاں جاری رہیں گی۔۔۔۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

۔نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت، قربت اور عنایت کے بغیر نہ جان ہے اور نہ مومن کا ایمان ہے۔ یہ قربت و رحمت النَّبِيُ کی ذات کی شان ہے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاول نگر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی، ڈی پی ایس کے اساتذہ ،

سیکرٹری بورڈ آف گورنرز فضل فرید لالیکا اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

مقررین نے مزید کہا کہ نبی آخرالزماںﷺکی پوری زندگی رحمت سے عبارت تھی۔ آپؐ نے کبھی اپنے دشمن کو بھی برا بھلا نہیں کہا۔

اﷲ کے رسولﷺ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی مہربان اور شفیق تھے۔ بچوں سے بہت پیار کرتے تھے،

ان پر خصوصی شفقت فرماتے تھے۔ ان کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے نمایاں کارکردگی کے حامل سٹوڈنٹس میں شیلڈز تقسیم کیں۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سٹی ہارون آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کاروائی،بدنام زمانہ عادی منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد،

مقدمہ درج،تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اکرم شاکر نے مخبر کی اطلاع پر گودی موڑ ہارون آباد میں کاروائی کرتے ہوئے

بدنام زمانہ عادی منشیات فروش جبار احمد عرف بارا کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 1380گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کوپابند سلاسل کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

اورمزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش موت کے سوداگر ہیں

جو ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔منشیات کا عادی شخص پورے خاندان کی معاشی تنزلی کا باعث بنتا ہے۔

ضلعی پولیس نے ضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع متعلقہ تھانہ یا 15پر دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔


بہاول نگر۔

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے تک ہماری کاوشیں جاری رہیں گی اور ڈینگی سے نجات ہماری منزل ہے۔

وہ آج ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں منعقدہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کررہے تھے

جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 1989 ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد کوریج کی گئی ہے

جبکہ 626 ان ڈور ٹیموں کی ویکٹر سرویلینس 102فیصد اور 118آوٹ ڈور ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

جس کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن بھی 100 فیصد رہی ہے۔

اجلاس میں تمام محکموں کی اینڈرائیڈ سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

About The Author