دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل راناکا غیر قانونی جرگہ میں عورت کو قتل کا فیصلہ دینے کے وقوعہ پر مکمل فوکس،غیر قانونی جرگہ میں شامل 3ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا،

آر پی او نے کاری قرار دی گئی جاڑنہ بی بی اور اس کی فیملی کی سیکورٹی کے لئے پولیس انتظامات کا خود فالو اپ لیا،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں سے ملکی و غیر ملکی میڈیا میں نمایاں کوریج حاصل کرنے والے واقعہ 9بچوں کی ماں کو کاری قرار دے کر جرگہ کی

طرف سے قتل کا فیصلہ دئیے جانے کے وقوعہ پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا مکمل فوکس ہے،

ملکی و انٹرنیشنل میڈیا نے اس وقوعہ کے بعد آر پی ا وفیصل رانا کی طرف سے فوری اٹھائے گئے اقدامات کو مؤثر کوریج دیتے ہوئے

اس کو سراہا،گزشتہ روز آر پی او کے حکم پر تھانہ کرم داد قریشی میں غیر قانونی جرگہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کیا گیا،

آر پی او کے مسلسل فالو اپ لینے کی وجہ سے مقدمہ کی3ملزمان کالے خان،آدم خان اور روزی خان کو مظفر گڑھ پولیس نے گرفتار کر لیا،

آر پی او فیصل رانا نے ان گرفتاریوں کے حوالے سے ڈی پی او مظفر گڑھ سے مکمل رپورٹ لی،آر پی او نے کہا کہ اس وقوعہ کے تمام ملزمان کو اگلے24گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے

انہیں ڈی پی او کی طرف سے بتایا گیا کہ پولیس نے جاڑنہ بی بی کے دو بھائیوں عیسٰی خان اور نیامت کو شامل تفتیش کیا ہے ان سے بہت سی معلومات مل رہی ہیں

جس کی روشنی میں اس سنگین وقوعہ میں شامل تمام ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ادھر آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی ا وراجن پور سے جاڑنہ بی بی اور اس کی فیملی کی

سیکورٹی کے ھوالے سے کئے گئے پولیس انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ

عورت اور اس کی فیملی کو مکمل سیکورٹی دینے کے علاوہ انہیں مکمل احساس تحفظ بھی دیا جائے،

آر پی او نے کہا کہ وہ اس وقوعہ کو ایک چیلنج سمجھ کر لے رہے ہیں غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والوں نے قانون کو چیلنج کیا ہے،

میں ڈی جی خان ریجن میں پولیس کمانڈر ہوں میں نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے،میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے

اس قبیح رسم اور روائت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا اس وقوعہ کے ملزمان کو معزز عدالت سے قانون کے ذریعے اس طرح کی عبرتناک سزا دلوائی جائے گی کہ

آئندہ کسی کو ایسا غیر قانونی جرگہ اورریاست کے قانون کے متوازی قانون بنانے کی ہمت نہیں ہو گی،دریں اثناء سوشل میڈیا پر صارفین نے آر پی او فیصل رانا کی طرف سے

قانونی کی فوری عمل داری اور عملی طور پر ریاستی قانون کو سب سے زیادہ طاقتور پیش کرنے پر ان کی پرو فیشنل کمانڈنگ کو سراہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ درخواست جمال خان

کا وزٹ کیا سائلین کے مسائل سنتے ہوۓ معززین علاقہ اور عوام الناس سے بھی ملے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ درخواست جمال خان کا وزٹ کیا

اور دوران وزٹ عوام الناس کے مسائل انتہائی توجہ سے سن کر ان کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر فوری حل کرنا ہیں میری اولین ترجیح ہے اور مظلوموں کی دادرسی کرتے ہوۓ ظالموں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوۓ تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی لائی جا رہی ہے

تھانہ کے تمام کام بغیر رشوت کے ہوں گے بددیانت اور کرپٹ پولیس آفیسران /اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوران وزٹ ڈی پی او سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران ،صحافیان و معززین علاقہ سے بھی ملے اور علاقے کے مسائل دریافت کرتے ہوۓ انہوں نے کہ آپ مجھے

منشیات فروشوں کے متعلق بتائیں ابھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او نے مزید کہا کہ آپ چوبیس گھنٹے میرے نمبر 03454901111 پر واٹس ایپ میسج کر سکتے ہیں

اور میں انشاء اللہ اسی سرکل میں اور جگہوں پر کھلی کچہری لگاتا رہوں گا تاکہ آپ لوگوں کو گھر بیٹھے انصاف مل سکے اور آپ کا وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اتنا لمبا

سفر نہ کرنا پڑے۔آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ کا بھی وزٹ اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کر کے تھانہ کے اہلکاروں سے بھی میٹنگ کی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ دنیاوی مشکلات کا حل دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے

اور مسلمانو ں کیلئے اسوہ حسنہ ﷺ مشعل راہ ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے پروگرام کے تحت ڈویژنل ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور اقوام عالم کو بتانے کیلئے کہ مسلمان حضور اکرم ﷺ کی شان کسی

بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے کا واضح پیغام دینے کیلئے صوبہ بھر میں سات روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا

جس کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ضلع او رتحصیل سطح کے ساتھ ساتھ ہر تعلیمی ادارہ میں تقریبات، ریلیاں، سیمینار،مقابلے اور پروگرام منعقد کرانے کاسلسلہ شروع کر دیاگیاہے ڈویژنل ریلی کا آغاز کچہری چوک سے

ہسپتال چوک تک کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق سمیت تمام محکمو ں کے افسران، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی،

وکلاء اور زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان کی تمام تحصیلوں میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کا آغاز کر دیاگیا ہے کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی

جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ

حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرات میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے

مسلمان حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کریں گی

اقوام عالم گستاخانہ خاکوں اور رحمت اللعالمین ﷺ کی شان میں گستاخیوں کی ناپاک جسارت کا نوٹس لے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات شروع کر دی گئی ہیں

اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں قرات و نعت کا مقابلہ ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر نے کی

جبکہ صدارت پرنسپل ادارہ مسز شاہدہ آفتاب نے کی منصفین کے فیصلے کے مطابق مقابلہ قرات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی

سعدیہ رحمن نے اول، گرلز کالج ماڈل ٹاون کی عمارہ صدیق نے دوم اور اسی ادارہ کی عشرت فاطمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی اسی طرح نعتیہ مقابلہ میں گرلز کالج کی رمشاء کنول نے پہلی،

پوسٹ گریجویٹ کالج کی اسوہ زینب نے دوسری اور گرلز کالج ماڈل ٹاون کی مسرت بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی

تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کی مناسبت سے فورٹ منرو میں ریلی کا انعقاد کیاگیا

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک رسالدار اعجاز لغاری نے قیادت کی ریلی میں تحصیل کوہ سلیمان و بارڈر ملٹری پولیس کے افسران،

علماء کرام اورقبائلی عمائدین نے شرکت کی ریلی بین الصوبائی کوئٹہ روڈ کھر سے فورٹ منرو تک نکالی گئی

ریلی میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺنے شرکت کرتے ہوئے لیبک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے

شان رحمت العالمین ﷺ بیان کی۔


ڈیرہ غازیخان

میونسپل کمیٹی تونسہ شریف کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے کی

چیف آفیسر عامر رؤف، افسران، ملازمین اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر

چوک ہاشم پر اختتام پذیر ہوئی اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ڈی سی کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا

کام کی رفتار چیک کرنے کے ساتھ مٹیریل کے معیار کاجائزہ لیا

انہوں نے کہاکہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے سائلین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام کے ساتھ

دفتری امور کی بہتر انجام دہی میں مدد ملے گی

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ توسیعی منصوبے کی نگرانی کریں

اور مقررہ معیاد سے قبل منصوبہ مکمل کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ

جدید گاڑیاں کسی بھی فورس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ضروری ہیں

جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے پٹرولنگ پوسٹس کو نئی گاڑیاں دی ہیں

پوسٹس انچارج اور ڈرائیورگاڑیوں کو بہتر حالت میں رکھیں اور گاڑیوں کی باقاعدگی سے چیکنگ

اور دیکھ بھال کی جائے انہوں نے یہ بات پٹرولنگ پوسٹس مانہ بنگلہ، شادن لنڈ، کوٹلہ اندرون، رفیق آبا د،

غازیگھاٹ کے انچارجز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں حوالے کرنے کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایاکہ اضلاع ڈیرہ غازیخان،

راجن پور، مظفرگڑھ اور لیہ کی منتخب پٹرولنگ پوسٹس کو نئی گاڑیاں دی گئی ہیں

اب پٹرولنگ ملازمین کا فرض ہے کہ فرائض منصبی مستعدی اور تندہی سے سرانجام دیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ گھروں میں سبزیاں کاشت کرنے سے جہاں بچت ہوتی ہے

وہاں تازہ اور حفظان صحت کے مطابق سبزیاں میسر آتی ہیں گھریلو پیمانے پرسبزیات کی کاشت سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں کچن گارڈننگ کے نمائشی پلاٹ کی کاشت بارے لیکچر دیتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ اگر گھر میں خالی جگہ میسر ہو تو وہاں بآسانی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں تاہم اگر جگہ نہ بھی ہو تو

لکڑی کے کریٹ یا بڑے گملوں میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ

مٹی اور سپرفاسفیٹ اور امونیم سلفیٹ کھاد اچھی طرح ملا کر سبزیوں کے بیچ کاشت کیے جائیں انہوں نے کہاکہ

گھریلو سطح پر بینگن، مولی، پھول گوبھی، پالک، میتھی، ٹماٹر، ہری مرچ، ککڑی، پیاز، لہسن، پودینہ او رادرک وغیرہ کاشت کی جاسکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں

یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا پانچویں اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی بطور

نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر،

نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، امتہ القدوس،نمائندہ سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب،

محمد اکرام اللہ،نمائندہ لاء ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب، نادر علی، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار،

پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان اور مسزشاہدہ آفتاب، ڈاکٹر اللہ بخش گلشن،ڈاکٹر محمد ضیاء اللہ اور چودھری محمد حسین نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے شرکاء کو

یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی، کامیابیوں، در پیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے بتایا

اور یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے متعلق آگاہی دی.انہو ں نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی کے دو کیمپس ہیں،

سٹی کیمپس اور نیو کیمپس جہاں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اجلاس میں لاء ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مختلف یونیورسٹیز کے لیے

مشترکہ ضوابط/قوانین کو ضروری ترامیم کے ساتھ بحث کے لیے پیش کیا گیا تاکہ غازی یونیورسٹی کے اپنے ضابطے اور قوانین کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اجلاس کے دوران مختلف شرکاء نے ان قوانین پر ماہرانہ رائے پیش کی اور ایک پر مغز سیشن کے بعد قوانین کا مسودہ فائنل کیا گیا

جسے اب حتمی منظور ی کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے گورنر پنجاب تک بھجوایا جائے گا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد یہ یونیورسٹی پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز کے مقابلے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی،

اس میں نئے ڈگری پروگرامز شروع ہوں گے اور یہاں کی عوام کو معیاری اور سستی

تعلیم اپنے گھر کی دہلیز پر میسر ہوگی جس سے خطے کی پسماندگی دور ہو گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ

میدان آباد ہونگے تو معاشرہ صحت مند اور توانا ہوگا انہوں نے یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں ڈسڑکٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے

کہی وزیر مملکت سے کھلاڑیوں اور وزیر اعلی پنجاب کرکٹ اکیڈمی کے نئے سیشن میں موجود بچوں کا بھی تعارف کرایا گیا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے جمنیزیم کا دورہ کرتے ہوئے نئی مشینری اور سپورٹس سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا

انہوں نے کہاکہ نوجوان ان سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں

مگر اس کے ازالے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں مزید کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق 17نومبر کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے

وہ جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30محمد حارث منیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے.

یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے ریسکیو سٹیشن ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی ڈاکٹر حسین میاں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر نیر عالم خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسرکا استقبال کیا

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے پر ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی

اور ہدایت کی کہ دوران ایمرجنسی اپنا تحفظ یقینی بناتے ہوئے متاثرہ مریضوں کی مدد جاری رکھیں

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے ریسکیو اسٹیشن پر مختلف امور اور Covidایمرجنسی پر استعمال ہونے والے آلات کا بھی جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ کے خلاف مہم جاری ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات ڈیرہ غازیخان سید اشفاق حسین بخاری نے بتایا کہ

اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے

سخی سرور کے علاقہ میں چھ سٹون کریشر پلانٹ سیل کر کے

مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاداحمد نے کہا ہے کہ

ترقیاتی منصوبو ں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں رہ کر ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرائیں

کمشنر نے یہ احکامات پل ڈاٹ کے توسیعی منصوبہ سمیت ڈیرہ غازیخان کے دیگر

منصوبوں کے جائزہ لیتے ہوئے جاری کیے اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ رحیم طلب سمیت متعلقہ افسران موجود تھے

کمشنر نے کہاکہ افسران عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں انہوں نے کہاکہ

پل ڈاٹ منصوبہ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے انہوں نے کہاکہ

لوگوں کو آمدورفت میں سہولت کیلئے ٹریفک پولیس پلان ترتیب دے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ٹریفک حادثات کی شرح پانچ فیصد جبکہ پاکستان میں

خوفناک حد تک زیادہ ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی،غفلت کی وجہ سے ہورہے ہیں

اور متاثر ہونے والے لوگوں میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ٹریفک حادثات سے

متعلق منعقدہ سیمینار سے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایاکہ 15نومبر انٹر نیشنل ٹریفک ڈے کے حوالے سے منایاجاتا ہے

جس کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے.

انہوں نے کمیونٹی سیفٹی کے تحت کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے اورموٹر سائیکل سوار باقاعدہ سٹریپ کیا ہوا ہیلمٹ استعمال کریں.

اگر اچانک سامنے سے گاڑی آجائے تو فوراً بریک نہ لگائیں۔

بلکہ گیئر بدل کر رفتار کم کریں۔بہت چھوٹے بچوں کو آگے ٹینکی پر بیٹھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

کوئی ایسا سامان موٹر سائیکل پر باندھ کر نہ چلائیں جس سے آپ کا توازن خراب ہو۔موٹر سائیکل چلاتے وقت نہ ہی اچانک رُکیں۔

نہ لین تبدیل کریں اور نہ ہی مڑیں ایسا کرنے سے پہلے مناسب اشارہ دیں۔دو سے زیادہ افراد کا موٹر سائیکل پر بیٹھنا نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

لانگ ڈرائیو پر جاتے وقت گاڑی کے انڈیکیٹر، لائیٹس، بریک چیک کر لیں اور جنرل انسپیکشن ضرور کروا لیں۔

کسی تنگ جگہ سے خاص طور پر گاڑیوں کے درمیان سے موٹر سائیکل گزارنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

موٹرسائیکل پر اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ سے پرہیز کریں۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال/سیگریٹ نوشی سے اجتناب کریں۔


ڈیرہ غازیخان

کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے کہا ہے کہ میٹرک ضمنی امتحانات کا عمل آج اختتام کو پہنچ گیا ہے اور میٹرک سالانہ امتحان2021کے داخلہ فارم جمع کرانے ک

شیڈول جاری کر دیا گیا ہے یہ بات انہوں نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مین کی جانب سے جاری کرہ مراسلہ نمبری297/PBCCکی روشنی میں کہی انہوں نے مزید بتایا کہ

الحمد اللہ میٹرک ضمنی امتحان 2020پر امن اور انتہائی شفافیت سے آج اختتام پذیر ہوگیا ہے جبکہ پی بی سی سی کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحان2021کے داخلہ فارم /فیس جمع کرانے کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

جس کے مطابق 16نومبر2020 سے 10دسمبر 2020سنگل فیس اسی طرح 11دسمبر2020 سے 21دسمبر 2020دوگنا فیس

جبکہ 22دسمبر2020سے 29دسمبر 2020تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرائے جا سکیں گے

اس سلسلہ میں مزید معلومات بورڈ کی وسیب سائٹ biseedgkhan.edu.pk پر یا پھر بورڈ ہذا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ،،تھل جیپ ،،ریلی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈی پی اوز سے بریفنگ لی،،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے 20 نومبر سے شروع ہونے والی ، تھل جیپ،،ریلی کے سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی

ہدایات جاری کیں جس کے تحت مظفر گڑھ اور لیہ پولیس نے جیپ ریلی کی سیکورٹی کے لئے باقاعدہ سیکورٹی پلان جاری کیا ،،

ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے آرپی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھل جیپ ریلی کے مظفر گڑھ ضلع کے ایریا میں تینوں دنوں میں 184 پولیس افسران اور

اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے جن میں 2 ڈی ایس پیز 2 انسپکٹرز 16 سب انسپکٹرز 10 اے ایس آئی 14 ہیڈ کانسٹیبلز 140 کانسٹیبلز شامل ہیں،جیپ ریلی کے راستے پر 20 سی سی ٹی وی کیمرے 4 واک تھرو گیٹس ،8 سو میٹر خاردار تاراستعمال کی جائے گی ،،

ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لیہ میں جیپ ریلی کی حفاظت کے لئے پہلے روز 2 ڈی ایس پیز ،2 انسپکٹرز 4 سب انسپکٹرز 25 اےطایس آئیز 7 ہیڈ کانسٹیبلز ،145کانسٹیبلز ،دوسرے روز2 ڈی ایس پیز2 انسپکٹرز

،4 سب انسپکٹرز 25 اے ایس آئیز23 ہیڈ کانسٹیبلز ،204 کانسٹیبلز تیسرے روز 2 ڈی ایس پیز ،2 انسپکٹرز ،4 سب انسپکٹرز،33 اے ایس آئیز ،15 ہیڈ کانسٹیبلز 186 کانسٹیبلز سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے ،

جبکہ جیپ ریلی کے لئے 10 واک تھرو گیٹس 40 سی سی ٹی وی کیمرے اور 1714 میٹر خاردار تار استعمال کہ جائے گی،

،آر پی او نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی اوز کو ہدائت کی کہ وہ ان انتظامات کی خود نگرانی کریں۔

About The Author