دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

ایگل اسکواڈ کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں جرائم کے خلاف شاندار کامیابیاں، بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ بر آمد،

مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،ٹارگٹ افینڈرز سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ ایک ماہ کے

دوران کامیاب کاروائیاں کیں۔انچارچ ایگل اسکواڈ سب انسپکٹرجواد حیدر کی قیادت میں ایگل اسکواڈ کی ٹیموں نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے

8.513کلوگرام سے زائد چرس،2161لیٹر شراب،118لیٹر لاہن اور05عدد چالوں بھٹیاں معہ آلات کشیدگی برآمد کرکے

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا، اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30عدد پسٹل،05عددبندوق 12بور،اور2عددرائفل 44بور برآمد کرکے ملزمان کے

خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت37مقدمات کا اندراج کیا، اسی طرح ایگل اسکواڈ نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کی جاری مہم میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں،09اشتہاری مجرمان، 10عدالتی مفروران،10ٹارگٹ افینڈرز اور165دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کوبھی

گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔اسی طرح ایگل اسکواڈ نے بلانمبری وہیکلزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 108 وہیکلز بند کیے.ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ 193 ریسکیو 15 کالز پرفوری اور موثر رسپانس دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے گزشتہ ایک ماہ کی ایگل اسکواڈ کی کاروائی

اور ریکوری پر انچارج ایگل اسکواڈ سب انسپکٹرجواد حیدراور ان کی ٹیم کوشاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہا کہ

ضلعی پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افرادکیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے پاک نہیں ہوگا،

معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا۔منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے ہرقسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں،

منشیات فروشی جیسی لعنت کاخاتمہ ہمارے معاشرے کے بچوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔معاشرے کے بڑے ناسور منشیات فروشی اور جرائم کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ا شتہاری مجرمان کی سرکوبی،قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف ہمہ وقت متحرک ہے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

۔رسول اکرم ﷺ کی ذات بابرکات عالم انسانیت کی ہدایت وکامیابی اوردینی و دنیوی ترقی کیلئے رحمت ہی رحمت ہے.یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج ڈی سی

آفس کے کانفرنس روم میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع بہاول نگر میں 16نومبر سے22 نومبر تک ہفتہ رحمت اللعالمین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی

تقریبات کے ضمن ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں علماء کرام اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے مطلق انسانیت کے حقوق کاجو تعین کیاہے اور انسان کو ایک دوسرے پر ظلم وزیادتی سے جو روکاہے اس میں بھی غیر مسلموں کےلئے آپﷺ کامل و مکمل رحمت ہیں،

آپؐ نے اپنے ارشادات عالیہ میں بھی مہربانی،رحمت وشفقت، ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت اور عدل وانصاف پربہت زوردیاہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں سکولوں اور کالجز کے طلبہ کے مابین مضمون نویسی ،قرآت کے مقابلے ہوں گے

اور سکولوں اور کالجز کی سطح پر
سیرت کوئیز مقابلے کروائے جائیں گے اور محافل میلاد اور نعتیہ تقریبات میں گلہائے عقیدت پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سرکاری دفاتر ،نجی عمارتوں و بینکوں،بازاروں، چوکوں و چوراہوں کی سجاوٹ وچراغاں کے پروگراموں اور ہفتہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ بخشن خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کاروائی،2عادی منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ بخشن خان رزاق احمد کی سربراہی میں غلام عباس ASIنے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر10فورڈ واہ سے عادی منشیات فروش نوید احمد کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے 1.258کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری کاروائی کے دوران دلہ بھڈیرہ سے منشیات فروش ملزم حق نواز کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 190گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔

ضلعی پولیس نے ضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھاہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق پولیس کو اطلاع دیکر نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے میں ساتھ دیں۔

About The Author