دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر باز پرس کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے بھی احکامات جاری کر دیئے انہوں نے یہ احکامات فورٹ منرو میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی بریفنگ

اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران جاری کیے کمشنر نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

اور مٹیریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس

عبیدالرشید اوردیگر افسران موجود تھے کمشنر نے کام میں سست روی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے افسران سے کہاکہ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جاسکیں کمشنرنے فورٹ منرو میں فاطمہ جناح پارک،

سپورٹس کمپلیکس،کلمہ چوک کے علاوہ واٹرسپلائی اوردیگر منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ

لوگوں کی تفریح کے منصوبوں پر خصوصی فوکس کیا جائے اور معیاری مٹیریل کے ساتھ بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ

سیاحوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آ سکیں قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی کے زیر تعمیر کیمپس کا

بھی معائنہ کیا انہوں نے کہاکہ منصوبہ میں حائل رکاوٹیں جلد دو ر کی جائیں گی۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمداجمل بھٹی نے مریض بن کر ضلع کے مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا فراہم سہولیا ت کا جائزہ لینے کے ساتھ آر ایچ سی کالا ڈیرہ غازیخان میں بلڈ پریشر بھی چیک کرایا آر ایچ سی شاہ صدر دین میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کاشف کو۔

معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمداجمل بھٹی نے آر ایچ سی سرور والی، شاہ صدر دین اوردیگر صحت مراکز کا دورہ کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن،

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگر موجود تھے سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے گی

بہتر طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہسپتال انتظامیہ وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کریں ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال باعث تشویش ہے ہسپتالوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایاجائے فرائض میں کوتاہی ہرگز

برداشت نہیں کی جائے گی سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ ہسپتالوں کی صورتحال جانچنے کیلئے اچانک معائنوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا انتظامی افسران بھی دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے ہسپتالوں کے معائنے کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے 17 اے کے تحت بھرتی ہونے والے افراد میں تقررنامے تقسیم کیے اپنے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنرنے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فرائض منصبی دیانتداری او ر محنت سے سرانجام دیں سرکاری

ملازمت باعث اعزاز ہے عوام اور سائلین کی خدمت کر کے اللہ تعالی کا شکرادا کریں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دفاتر میں کسی بھی ملازم کی فرائض سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کیلئے قرآن مجید نازل کیا

اور صادق اورامین رسول ﷺ نے اپنے اخلاق و کردار سے قرآن کا عملی نمونہ پیش کر کے لوگوں کو دنیا وآخرت کی کامیابی کا درس دیا

یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے ربیع الاول کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ

قیامت تک کے انسانوں کی فلاح و کامیابی کیلئے رسالت مآب ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا گیااور مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب کی

امت میں پیدا کیا شیخ امجد حسین نے کہاکہ ہمیں حضور اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا چاہیئے تاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 14نومبر کو 11بجے

دن کنوینر / کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا یہ بات ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں "ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ” کی تقاریب کا آغازکر دیاگیاہے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کی زیر نگرانی

نظامت امور طلباء کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں ڈویژنل لیول پر حسن قرآت،نعت خوانی اور تقریری مقابلے شروع کر دیئے گئے ہیں

جن میں ڈویژن بھر سے مختلف اداروں کے طلباء و طالبات شریک ہورہے ہیں۔ پہلے روزقرآت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات ہوئے کورونا کی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے

پروگرام میں شرکاء کی تعداد کو محدود رکھا گیا، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ان مقابلہ جات میں غازی یونیورسٹی کے علاوہ گورنمنٹ بوائز و

گرلزکالج تونسہ شریف، ایجوکیشن یونیورسٹی (ڈی جی خان کیمپس)، گورنمنٹ کالج بلاک17 اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ سے 60 سے زیادہ طلباء و طالبات نے شرکت کی منصفین کے فیصلے کے مطابق بوائز کی قرات میں

غازی یونیورسٹی کے حافظ محمد جان، حافظ وسیم اکرم اور شاکر حسین نے اول،دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں جبکہ طالبات میں گورنمنٹ کالج تونسہ کی ثوبیہ سعدیہ نے پہلی،

ایجوکیشن یونیورسٹی کی سندس زہرا نے دوسری اور تونسہ کالج کی شہزادی طیبہ نے تیسری پوزیشن لی. اسی طرح نعتیہ مقابلہ میں غازی یونیورسٹی کے غلام نظام الدین اول،

ایجوکیشن یونیورسٹی کے تابش ریاض دوم اور غازی یونیورسٹی کے محمد جان سوم رہے جبکہ طالبات میں غازی یونیورسٹی کی طوبی شہاب، عریقہ صدیقی اور نجمہ بی بی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔


ڈیرہ غازیخان

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں تقریب کا انعقاد کیاگیا حضور اکرم ﷺ بحیثیت معلم انسانیت کے عنوان سے

پروگرام کی صدارت پرنسپل مسز شاہدہ آفتاب نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سال اول کی طالبہ عمارہ نے حاصل کی

جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ مسرت بی بی نے پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیول پر تقریری مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیاگیا

جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی ثانیہ زہرا نے اول، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی ماہ پارہ نے دوم اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی

افقانہ طارق نے سوم پوزیشن حاصل کی یہ بات پرنسپل ادارہ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے 13ہیڈکنسٹیبلان کو ان کے رینک میں کنفرم کر دیا ہے آزمائشی پیرڈ مکمل کرنے پر

ہیڈکانسٹیبلز محمد ارشاد، قمر عباس، صادق حسین، محمد علی، آصف مقصود، ممتاز احمد، مظفر حسین، ساجد اقبال، غلام عباس،

امتیاز حسین، اختر عباس، عابد حسین او رنعیم اختر کو کنفرم کیاگیا یہ بات پٹرولنگ پولیس کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت۔ بلوچستان پنجاب بارڈر ایریا بواٹہ کی بڑی کارروائی۔بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار سے

لاکھوں روپے مالیت کی چرس خفیہ خانوں سے برآمد کرلی۔بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر آصف ولد اقبال خان یوسفزئی پٹھان گرفتار۔

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ۔بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ملزم چرس خرید کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم آصف کے خلاف تھانہ بواٹہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او بی ایم پی نصراللہ لغاری نے بتایا کہ ملزم آصف صوبہ کے پی کے ضلع مردان کا رہائشی ہے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم چرس کوئٹہ سے خرید کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔جسکے سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جارہاہے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل راناکی پروفیشنل کمانڈ،پولیس اور بی ایم پی کی مشترکہ حکمت عملی کی وجہ سے بدنام ڈکیت گینگز اور قانون شکن عناصر علاقہ چھوڑنے پر مجبور،

ڈی جی خان ریجن میں سنگین وارداتوں میں کمی جبکہ وارداتیں ٹریس کرنے کی شرح میں اضافہ، عوام اور پولیس کے مابین خلیج کم ہو گئی،

کمیونٹی اور عوام دوست پولیسنگ مستحکم ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل راناکی پروفیشنل کمانڈ کی بدولت سنگین وارداتوں کی

اطلاع پر ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں پولیس کے بر وقت ریسپانس کی وجہ سے ایک طرف سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگسٹرز قانون کے شکنجے میں آ رہے ہیں

تو دوسری طرف بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے ارکان،قانون شکن اور سماج دشمن عناصر قانون کے شکنجے میں آنے کے خوف سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں،ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں قانون شکنوں کے

خلاف جاری آپریشنز کی آر پی او فیصل رانا براہ راست خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں،وہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی کمانڈ کے ساتھ بھی

براہ راست رابطے میں ہیں جبکہ آر پی او فیصل رانا نے اضلاع کی پولیس سربراہان کو ہدایات دے رکھی ہیں کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن میں بی ایم پی اور بلوچ لیویز سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ قریبی

رابطہ رکھیں،اپنے اپنے قانونی دائرے میں سماج دشمن عناصر کی قانونی انداز میں گرفتاری کے لئے معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد مشترکہ اختیار کی گئی حکمت عملی پر ایسے اقدامات اٹھائیں

جو ہر حوالے سے قانونی،ثمر آ ور اور نتیجہ خیز ہوں،گزشتہ دنوں لادی گینگ کے اہم رکن مصطفی لادی کی زخمی ہونے کے بعد ہلاکت کی خبر کو بھی عوامی حلقے بھی قانون شکنوں کے قانونی انداز میں پکڑے جانے یا علاقہ چھوڑنے سے

تعبیر کر رہے ہیں،گزشتہ روز راجن پور میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او فیصل گلزار نے آر پی او فیصل رانا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،جس میں آر پی او نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پوری توجہ راجن پور کو صوبہ کا پر

امن ترین اور کرائم فری ضلع بنانے پر دیں،راجن پور کے کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن کی خود نگرانی کریں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف قانون کے دائرے میں برسرپیکار پولیس افسران اور اہلکار مجھے

بھائیوں اور بچوں کی طرح عزیز ہیں،فیصل رانا کی پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے ڈی جی خان ریجن میں عوام دوست اور کمیونٹی پولیسنگ مستحکم سے

مستحکم ترین ہو رہی ہے،پولیس مقابلے میں لادی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی ساتھی ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد ڈی جی خان کے عوامی حلقوں نے ایک باقاعدہ ریلی نکالی،اسی طرح مصطفی لادی کی ہلاکت کی خبر پر بھی شہری حلقے

نہائت خوش ہیں اور وہ اسے ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان کی کامیابی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ چوٹی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹی محمد صادق نے

دوران کاروائی مشکوک شخص سے بندوق 12 بور برآمد کر لی۔ گرفتار ہونے والا ملزم رجب علی ولد ولد محمد علی کھوسہ کے خلاف تھانہ چوٹی میں

اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او تھانہ چوٹی نے کہا کہ علاقہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور عوام الناس میں خوف برپا کرنے والے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔


ڈیرہ غازیخان

اہلحدیث یوتھ فورس ڈیرہ غازیخان کا ہنگامی اجلاس۔ کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں کارکنوں کو تبلغی پروگرام عام کرنے کی ہدایت۔

اہلحدیث یوتھ فورس کو متحرک کیاجائے اہلحدیث یوتھ فورس صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں کریگی صدراہلحدیث ہوتھ فورس قاری یسین حیدرکااجلاس میں خطاب تفصیل کے مطابق اہلحدیث یوتھ فورس ڈیرہ غازیخان کاہنگامی

اجلاس بلاک 32 جامع مسجد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری یسین حیدر نے کی اجلاس میں سرپرست اہلحدیث یوتھ فورس عبدالستار بھٹی، نائب صدر فدالرحمن سہرانی ،جنرل سیکرٹری کوٹ چھٹہ زاہدحبیب ،صدر تحصیل تونسہ عمران خان ،ضلعی کارکن محسن عطاء کورائی ضلعی ناظم نشرواشاعت مرکزی

جمعیت اہلحدیث عرفان مجید خٹک ،قاری محمد حنیف ،سمیع اللہ بڈانی ،تحصیل ناظم نشرواشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث فخرالزمان لکھیسر،آصف میر ،سلیم منظور،عصمت اللہ فاروقی،

وسیم سلفی قاری اسحاق سمیت دیگر عہدیداران اور یوتھ فورس کے کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل کوٹ چھٹہ اور تونسہ شریف میں اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنوں کومتحرک کرنے اور تبلغی پروگرامز کوعام کرنے کافیصلہ کیا گیا

اور ہدایت کی گئی کہ وہ ہرمساجد یونٹ میں قراب وحدیث اور انبیاء کی شان کو اجاگر کریں جبکہ جنرل سیکرٹری کوٹ چھٹہ زاہد حبیب راشد کوبھی ہدایت کی گئی کہ

وہ کوٹ چھٹہ میں یوتھ فورس میں کام نہ کرنے والوں سے عہدے لیکر نئے کارکنوں کوتحصیل میں عہدے دیں صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری یسین حیدر نے اجلاس میں ضلع کی ماہانہ کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا

اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری یسین حیدر نےکہا اہلحدیث یوتھ فورس کا صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی یوتھ فورس کےکارکن صحابہ کرام کی شان کو ہر پروگرامز جلسوں میں عام کرینگے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل راناپولیس بھرتیوں میں ”میرٹ،میرٹ اور صرف میرٹ“ کی پالیسی پر کاربند،قد چھاتی کی پیمائش میں 462امیدواروں کے اعتراضات سنے،

رویو بورڈ نے قد چھاتی کی پیمائش کے بعد33معترض امیدواروں کو اس مرحلے میں کامیاب قرار دے دیا گیا،

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق پولیس میں ہونے والی نئی بھرتیوں کے حوالے سے ”میرٹ،میرٹ اور صرف میرٹ“کی پالیسی پر سختی سے کاربند ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی

محمد فیصل رانا نے گزشتہ روز پولیس لائنز ڈی جی خان میں رویو بورڈ کی صدارت کی جس میں 462امیدواروں نے قد چھاتی کی پیمائش پر اعتراضات اٹھائے تھے،رویو بورڈ نے اپنی نگرانی میں معترضین کی قد چھاتی کی دوبارہ پیمائش کروائی،جس کے بعد33امیدواروں کو اس مرحلے میں کامیاب قرار دے دیا گیا،

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ محکمہ کے متعین اور مشتہر قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا اترنے والا امیدوار ناکام قرار دیا جائے اور شرائط پر پورا نہ اترنے والا کامیاب ہو جائے،

انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار کو اگر کسی بھی مرحلے پر اس بات کا شک گزرے کہ اس کے ساتھ میرٹ کے ترازو پر برتاؤ نہیں ہو رہا تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے،قانون اور قاعدے کے مطابق امیدواروں کا ہر اعتراض سنا جائے گا


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل راناکا ”پولیس فورس ایک خاندان“کے اعلان پر عملی اقدامات،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات،

شہدائے پولیس کے بچوں،افسران، پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کے لئے مفت اور کم سے کم فیسوں پر تعلیمی سہولیات کے لئے بات چیت،اوپن یونیورسٹی اور ڈی جی خان پولیس

ریجن میں اہم ”ایم او یو“ سائن ہونے کے قوی امکانات،تفصیلات کے مطابق پروفیشنل پولیس کمانڈر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے بطور آر پی او چارج سنبھالنے کے

بعد ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے شہدائے پولیس کے ورثاء اور حاضر سروس پولیس افسران اور اہلکاروں کے سامنے اعلان کیا کہ

وہ ”پولیس فورس ایک خاندان“کی سوچ پر یقین رکھتے ہیں،ریجنل پولیس کمانڈر کی حیثیت سے وہ شہدائے پولیس فیملیز اور حاضر سروس پولیس والوں کے لئے ایسی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے

جس طرح وہ اپنے خاندان کے لئے سوچتے ہیں،آر پی او فیصل رانا نے اپنے اس اعلان کو عملی شکل دیتے ہوئے شہدائے پولیس اور پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیمی سہولیات کے حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے

ریجنل ڈائیریکٹر غلام حسین کھوسہ اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سید باقر ہمدانی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی جس میں شہدائے پولیس کے بچوں،حاضر سروس پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت ان کے بچوں کی اعلیٰ تعلیمی سہولیات زیر بحث آئیں،

آر پی او فیصل رانا کے مؤقف کی حمایت اور سپورٹ میں اوپن یونیورسٹی کے افسران نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے سر کا تاج اور ماتھے کا جھومر ہیں ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی ہے کہ شہدا کے بچوں کو سو فیصد مفت تعلیم دی جائے گی

شہدائے پولیس کے بچے یونیورسٹی میں آئیں ان سے فیس کی ایک پائی بھی وصول نہیں کی جائے گی،اوپن یونیورسٹی کے افسران نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل اگر ڈی جی خان ریجن اگر اپنی تعلیمی استعداد بڑھانا چاہتے ہیں

تو وہ یونیورسٹی میں آئیں اگر وہ پوری فیس افورڈ نہیں کر سکتے تو انہیں 35فیصد سکالر شپ کی صورت میں فیس معافی کی سہولت بھی دی جائے گی،اوپن یونیورسٹی کے افسران نے آر پی او فیصل رانا کو اپنے ادارہ میں آنے کی دعوت دی،

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے ڈی جی خان پولیس ریجن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مابین باقاعدہ ایک ایم او یو سائن کیا جائے گا،یونیورسٹی کے افسران نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ڈی آئی جی فیصل رانا کی

خدمات کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر وہ ایک کرائم فائٹر پولیس کمانڈر ہیں وہاں پر پولیس اہلکاروں اور افسران کو اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل سے مطمئن رکھنے کے حوالے سے ایسے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔


ڈیرہ غازیخان

قتل و ڈکیتی و جیسے متعد د سنگین مقدمات میں ملوث لادی گینگ کے ممبر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر خود کو تھانہ کوٹ مبارک پولیس کے سرنڈر کر دیا

تفصیلات کے مطابق قتل و ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ لادی گینگ کے ممبران کا قریبی ساتھی عیسیٰ ولد میر محمد قوم جیانی سکنہ اندر پہاڑ نے

جرائم کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے خود کر تھانہ کوٹ مبارک پولیس کے پاس سرنڈر کر دیا۔ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ ملزم عیسیٰ جیانی لادی ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف تھانوں کو قتل و ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

جس نے اب جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر خود کو سرنڈر کر دیا ہے۔ سرنڈر کرنے والا ملزم لادی گینگ کا قریبی ساتھی ہے جو قتل و ڈکیتی میں ان کے ساتھ خود بھی ملوث رہا ہے ڈی ایس پی سرکل صدر کا کہنا تھا کہ

سرنڈر کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کی جائے گی اور انصاف کوہر صورت مد نظر رکھا جا رہا ہے

ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ اگر کوئی دیگر لادی گینگ کا ممبر خود کو سرنڈر کرنا چاہے تواسکے ساتھ قانون اور انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے تفیش عمل میں لائی جائے گی اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

صفائی کے ناقص انتظاما ت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک،سویٹس اینڈ بیکرز، ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ،4فوڈیونٹس سربمہر،

ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی جی خان میں خوراک کی تیاری میں مضرصحت رنگ کے استعمال پر ملک سویٹس اینڈ بیکرز سیل

اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے، ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر سویٹس یونٹ کو سربمہر کیاگیا

جبکہ دوران کارروائی 800کلو چینی، 500کلو پھلیاں اور 60کلو تیار شدہ مٹھائی برآمد کی گئی اسی طرح لیہ میں دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر

حنیف ڈیری اینڈٖ ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کیاگیاکولیکشن سنٹر میں دودھ کو ڈھانپ کرنہ رکھنے اور حشرات کی بہتات پائی گئی

ملاوٹ ثابت ہونے پر 150لٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیاگیا دوسری کاروائی میں لیہ میں زین سویٹس اور راجن پور میں امام دین کریانہ سٹور کو لائسنس فیس ادا نہ کرنےپر

سربمہر کردیاگیا اس موقع پر عرفان میمن کا کہنا تھا کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازیخان

سردار عباس گورچانی ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ساؤتھ پنجاب،

عبدالعزیز خان، سیکرٹری انفارمیشن، بہاولپور ڈویژن، ایم سلیم راجہ سیکرٹری انفارمیشن ملتان ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے آئے ہیں بچوں کی تعلیم بھی لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، سکولوں میں پہلے بھی پڑھائی اچھی نہ تھی،

ایک سال ضائع ہو گیا، ایک دن بچے جاتے ہیں ایک دن چھٹی، جب بھی حکومت پر اپوزیشن جماعتیں اکٹھے ہو کر مہنگائی بھوک افلاس کی وجہ سے روڈ پر عوام نکلتی ہے تو کرونا جیسی وباء کو گورنمنٹ آگے لاتی ہے۔

یہ صرف کرونا گورنمنٹ کی پالیسی ہے، اب گورنمنٹ کو جاتے ہوئے تنکے کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے اب ان کا ایک ایک دن مشکل ہے، پاکستان کے لئے خطرناک سے خطرناک بنتی جا رہی ہے لوگ ایتھوپیا جیسے ملک کی صورتحال میں مبتلاء ہیں،

ہر چیز ان کی پہنچ سے دور ہے، گورنمنٹ پہلے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، دولت مشترکہ پہلے خود قرضہ دینے پر شرائط رکھتی تھی

مگر تبدیلی حکومت نے تمام حدیں پار کر دیں، اس نے خود آئی ایم ایف کو اسلام آباد میں بٹھا دیا، جو کہ اندھا دھند ہر چیز کے ریٹ بڑھانے میں لگے ہیں۔

کسان بری طرح تباہ ہو چکا، انڈسٹری کے مزدور تباہ، سفید پوش طبقہ ذہنی مریض، ملازمین کا تنخواہوں پر گزارہ مشکل، چیزوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، نجکاری عروج پر، ملک کو بربادی کی طرف دے دھکیل رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ مزدور،کسان اور محنت کش طبقہ پہلے ہی نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے نالاں اور بدگمان ہے۔عوام اپنے حقوق کی بحالی اور مطالبات کے حق کے لئے پہلے سے سڑکوں پر برسر احتجاج ہیں،

اور ظالم لٹیرے حکمران پر امن احتجاجی مظاہریں کو ہلاک کرنے کے درپے ہیں، عوام کا معاشی قتل عام تو پہلے ہی ہورہا تھا اب جانی نقصان بھی ہورہا ہے،شہید اشفاق لنگڑیال کا خون آج بھی ٹھوکر نیاز بیگ پر چیخ چیخ کر انصاف مانگ رہا ہے۔

لیکن نہ ہی حکمرانوں کا ٹولہ اور نہ ہی عدلیہ اسے انصاف دے رہی ہے۔معاشرے سے عدل وانصاف ہی اْٹھ گیا ہے۔کاشتکار پہلے گندم کی قیمت کے لئے تڑپ رہے تھے اور اب ملک میں شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن کا آغاز کردیا ہے

لیکن چینی چور حکمرانوں نے گنے کی قیمت میں کوئی قابل ذکر اضافہ نہیں کیا۔کسان آج بھی پریشان ہے کہ 110 روپے کلو بکنے والی چینی کے گنے کی قیمت آج بھی شوگر ملیں 200 روپے من سے ذیادہ نہیں دی رہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ماہ اکتوبرمیں میپکو کے تمام 9سرکلوں میں ڈی جی خان 105.63%فیصدریکوری کے ساتھ پہلے نمبر پر،1ارب 97کروڑ روپے ریکوری کرنے اور

لاسز میں 0.2پرسنٹ کمی لانے پر میپکو چیف کی ایس ای میپکوڈیرہ کو شاباش،ماہ نومبر میں ایک فیصدریکوری زائد اور لاسز میں مزید کمی لانے کا ہدف مقرر کردیا،سرکل ڈی جی خان میں ماہ اکتوبر میں 535بجلی چوروں کے خلاف کاروائی

اور درجنوں کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کئے گئے۔یہ بات ایس ای میپکوڈیرہ عمران محمود نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے

بتائی ان کے ہمراہ ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفار برمانی بھی موجود تھے انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو انجینر میپکو محسن رضانے وڈیولنک پر میپکوکے تمام سرکلز کے افسران کے ساتھ ماہ اکتوبر 2020؁ء کی ریکوری اور لاسز پر

میٹنگ کرتے ہوئے ڈی جی خان سرکل کی کارکردگی سراہااور اس کامیابی پر شاباش دی جبکہ ماہ نومبر 2020؁ء کیلئے ٹارگٹ ریکوری میں

ایک فیصد زائد اور لاسز میں مزید کمی لانے کی ہدایت کی،انہوں نے بجلی چوری کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیاجبکہ عوا سے اپیل کی کہ وہ بروقت اپنے بجلی بل کے بقایاجات اداکریں۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحاد اساتذہ کے پینل نے میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق ڈویثرنل صدر ڈیرہ غازیخان کے عہدہ پر اتحاد اساتذہ کے

امیدوار پروفیسرفرحان یاسر چاند 449ووٹ لے کر غیر سرکاری غیر حتمی طور پر کا میاب قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تحریک اساتذہ کے امیدوار پر وفیسر محمد بخش بلوچ 329ووٹ لے سکے جبکہ جنرل سیکرٹری کے

عہدہ پر پروفیسر فیاض احمد ملک ،سینئر نائب صدرپروفیسر محمد خالد بھٹہ اور خاتون نائب صدر محترمہ ثمینہ ناز قیصرانی منتخب ہو گئیںاسی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان کے نائب صدر پروفیسرمحمد طارق،

ضلع راجن پور کے نائب صدرپروفیسر امجد مجید،ضلع لیہ کے پروفیسر بشیر احمد ملک،ضلع مظفرگڑھ کے پروفیسر محمد اشرف چانڈیو،خاتون نائب صدرمحترمہ خورشید بانو،جوائنٹ سیکرٹریI پروفیسر رائے کاشف حسین،

جوائنٹ سیکرٹری IIپروفیسر ماجد حیات گشکوری ،خاتون جوائنٹ سیکرٹری محترمہ عنبرین زینب،فنانس سیکرٹری پروفیسر عامر حسین ،انفارمیشن سیکرٹری کے عہدہ پرپروفیسر سید اقبال احمد شاہ غیر سرکاری غیر حتمی طور پر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

سخی سرور کے محلہ بودل والا کے مکینوں کا بجلی کے پول اور تاریں اونچی نہ کیے جانے پر واپڈا اہلکاروں احتجاج۔ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سخی سرور کے محلہ بودل والااور اردگرد کے علاقوں میں واپڈا کی ہائی وی کے

وی کی تاریں زمین بوس ہیں۔ جس پر علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز روڈ بلاک کرکے واپڈا کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ احتجاج میں کثیر تعداد میں متاثرین نے شرکت کی۔

اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر احتجاجی شرکاء نے کہا کہ محلہ بودل والا میں عرصہ دراز سے بجلی کے پول لگائے

اور نہ تاریں اونچی کی گئیں ہیں۔ واپڈا کوکئی بار درخواستیں دیکر تھک گئے ہیں۔بجلی کی خطرناک تاریں انکے گھروں سے گزر رہی ہیں۔ بیشتر زمین بوس ہوئی پڑی ہیں۔ جس سے آنے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

آئے روز محلہ بودل والا میں کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ شہریوں کامزید کہنا تھاکہ واپڈا عملہ بے حس ہوچکا ہے

انہیں کسی کی جان کی پرواہ نہیں ۔اگر انکے بچوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی انہوں نے واپڈا افسران،اراکین اسمبلی

اور ذمہ دار آفیسران سے کہا ہے کہ وہ فوری اس کا نوٹس لیں۔

About The Author