پاکستان کے چار صوبوں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے
محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال دوسرے امیر وزیراعلیٰ ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے اثاثوں کی مالیت 72 کروڑ چوراسی لاکھ روپے ہے
جام کمال کے پاس بیرون ملک میں جائیدادوں کی مالیت 77 کروڑ ستاسی لاکھ سے زائد ہے ۔
جام کمال کا ایک کروڑ چورانوے لاکھ کا بزنس ہے
جام کمال کی گاڑیوں کی مالیت 4 کروڑ اکیاسی لاکھ ہے
جام کمال نے 12 لاکھ کے زیورات ظاہر کیے ہیں
وزرائے اعلیٰ اثاثوں میں تیسرے نمبر پر مراد علی شاہ ہیں، ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں اور والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا۔
ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔
وزرائے اعلیٰ میں اثاثوں کے لحاظ سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار چوتھے نمبر پر ہیں
عثمان بزدار کے اثاثے 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہے
عثمان بزدار کے پاس 2 لگژری گاڑیاں اور دو ٹریکٹر ہیں
عثمان بزدار کے پاس 20 تولے سونا ہے
اندرون ملک اور بیرون ملک ان کا کوئی کاروبار نہیں ہے
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو روز قبل وزیراعظم اور اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں۔
الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم کے پاس 2 لاکھ کی 4 بکریاں بھی موجود ہیں۔الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
عمران خان
ای سی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعظم کے 4 غیر ملکی اکاؤنٹس ہیں۔ ان اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز اور 518 پاؤنڈز موجود ہیں۔ عمران خان کا اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں، جب کہ ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی بھی موجود نہیں، جب کہ ان کے پاس موجود 4 بکریوں کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے۔
شہباز شریف
قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف 24 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ای سی پی کے مطابق شہباز شریف کی پاکستان میں غیر زرعی اراضی کی قیمت 1 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے۔ شہباز شریف کی سیکڑوں کنال اراضی تحفے کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ ن لیگی صدر برطانیہ میں 13 کروڑ 78 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ شہبازشریف نے بینک اکاؤنٹ میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، جب کہ جائیداد پر 10 کروڑ کا قرضہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ان کے لاہور میں 14 بینک اکاؤنٹس ہیں۔ شہباز شریف کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کی قیمت 26 لاکھ روپے ہے۔
آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری 67 کروڑ 68 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ زرداری کے پاس 6 بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں۔ سابق صدر نے دبئی میں اقامہ بھی گوشواروں میں ظاہر کیا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف نے 2 کروڑ سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے۔ راجہ پرویز اشرف کی اہلیہ کے پاس سو تولے سونا ہے۔ ان کے پاس تین بینک اکاونٹس میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے 6 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کے چھ بینک اکاونٹس ہیں۔ ان کے بینک اکاونٹس میں سات لاکھ کی رقم ظاہر کی ہے۔ شاہد خاقان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ انہوں نے پاکستان میں دس لاکھ کی انویسٹمنٹ ظاہر کی ہے
بلاول بھٹو
ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کے پاس1 ارب 58 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم کے مقروض ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
ایاز صادق کے پاس 6 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ ایاز صادق کے پاس بینک میں 99 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے۔ ان کے گلبرگ لاہور میں 3 کروڑ سے زائد کا پلاٹ ہے۔ گلبرگ میں دو کروڑ اٹھاون لاکھ سے زائد کا ایک اور پلاٹ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ایاز صادق نے چھ لاکھ ساٹھ ہزار کے اثاثے اہلیہ کے نام ظاہر کیے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کے 12کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ قرضوں کی مد میں خواجہ سعد رفیق نے 2 کروڑ پچانوے لاکھ ظاہر کیے ہیں۔ سعد رفیق کے پاس ستاون لاکھ سے زائد کی دو گاڑیاں ہیں،جب کہ باون لاکھ روپے بینک میں موجود ہیں۔
دیگر رہنما
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 24 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ پی ٹی آئی رکن نور عالم خان 3 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیر توانائی عمرایوب خان 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے 2 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔ مریم اورنگزیب تین کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ مریم اورنگزیب کے پاس بارہ لاکھ مالیت کا سولہ تولے زیور ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق ریاض فتیانہ 54 لاکھ 86 ہزار سے زائد، غلام بی بی بھروانہ 37 لاکھ سے زائد، برجیس طاہر 3 کروڑ 13 لاکھ سے زائد اور رانا تنویر حسین کے پاس 22 کروڑ 68 لاکھ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ شیخ روحیل اصغر 16 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا 63 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا 51 کروڑ روپے کے غیرملکی اثاثوں کے بھی مالک ہیں۔ ان کے پاس 40 تولہ سونا اور 1کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑی ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر