دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

٭٭٭
کم عمر رکشہ ڈرائیورز اور چنگ چی ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع نہ ہوسکا،

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت ضلع بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیورز اور چنگ چی ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع نہ ہوسکا،ٹریفک پولیس ،ضلعی انتظامیہ کم عمر ،ادھیڑ عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف

کاروائیاں کرنے سے گریزاں ،حادثے روزانہ کا معمول بن گئے ،تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور بزرگ ڈرائیور کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں جس کی بنیادی

وجہ رکشہ ڈرائیورز چنگ رکشوں کوچوک چوراہوں اور سڑک کے عین وسط میں کھڑا کرکے سواریاں بٹھانا شروع کردیتے ہیں ،جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں ،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں

کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ،قابل ذکر امر یہ ہے کہ شہر کے تمام چوک چوراہے ٹریفک پولیس کے تعینات ہونے کے باوجود لاوارث دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوآمدورفت

میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ،سرکلر روڈ ،ہسپتال روڈ ،ٹانک اڈہ ،مشن موڑ سمیت دیگر اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کے تعینات ہو نے کے باوجود شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے ،۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ

سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور

پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے

اتوار تک بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اسی طرح بھکر، لیہ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جمعہ

سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں

ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے

صوبے کے بھی مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ڑوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور

پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔
٭٭٭
دن بھر اور رات کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کے مسائل سے شہری عاجزآگئے ہیں ، دن بھر اور رات کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ، گیس پریشر تو بالکل ہوتا ہی نہیں متعلقہ

حکام یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں، اگر سردیوں میں یہی صورتحال رہی تو عوام سردیوں میں یکسر گیس سے محروم ہو جائیں گے ،گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے گھر یلو سمیت کاروباری طبقہ بھی

متاثر ہے۔ شہریوں نے کہا کہ ڈیرہ کے مکین گیس کی بنیادی سہولت سے تقر بیا ًمحروم کردیئے گئے ہیں گیس بند کرنے کا کوئی وقت مقرر نہیں جب سوئی گیس کمپنی کی جانب سے جب جی چاہے وہ گیس بند کردیتے

ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈ ے کردیے لوگ بازاروں سے مہنگے دام گیس سلنڈ ربھر واکر اور لکڑیاں چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اسکول جانے والے طلبہ اور دفاتر

جانے والے ملازمین کو بغیر ناشتے کے جانا پڑھ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سردیوں میں یہی صورتحال رہی تو عوام سردیوں میں یکسر گیس سے محروم ہو جائینگے ،گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے گھر یلو سمیت

کاروباری طبقہ بھی متاثر ہے ، انہوں نے کہاکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران اور اسٹاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیرہ کے عوام کو سہولتیں فراہم کریں، ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ

کرتے ہیں کہ ڈیرہ شہر کو گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ سے نجات دلائی جائے۔
٭٭٭
پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ،بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ،بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ،شہروگردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار درجنوں کی تعداد میں شہر کے

مختلف بازاروں ،چوک چوراہوں میں موجود بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ،شہرجیسے حساس علاقہ میں بھکاری سیکورٹی رسک بن گئے ،شہر میں بھکاریوں کے ڈیرے کسی بھی خطرے کاموجب

بن سکتے ہیں ،صحت مند مرد اور عورتیں فقیروں کا روپ دھار کر شہریوں سے دن بھر پیسے بٹورتے نظر آتے ہیں ،فقیروں کے روپ میں نوجوان بھکاری دیہاتوں سے آنے والے سادہ لوح افراد سے بدتمیزی بھی

کرنے سے گریز نہیں کرتے ،مرد وخواتین کے کندھوں اور سروں پر ہاتھ پھیر کر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں ،بھیک نہ دینے والوں کو بھکاری دل کھول کر بدعائیں دینے سے گریز نہیں کرتے اور برا بھلا کہنا

شروع کردیتے ہیں ،قابل ذکر امر یہ ہے کہ شہر میں پڑاﺅ ڈالنے والے بھکاریوں نے کم از کم دس روپے کے نرخ مقرر کئے ہوئے ہیں ،اس سے کم بھیک دینے والوں کو بے عزتی اور بددعاﺅں کا سامنا کرنا پڑتاہے

جبکہ نوجوان خوبصورت بھکارنیں نوجوانوں سے اپنے موبائل فونز پر ایزی لوڈ کروا کر اپنی حاجت وعادت پوری کرلیتی ہیں ۔شہری حلقوںنے ڈی پی او ڈیرہ سے بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ

کیاہے۔
٭٭٭
مہنگے داموں مچھلی کی فروخت دھڑلے سے جاری ،انتظامیہ خاموش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی کا آغاز ہوتے ہی دریا کنارے اور اندرون شہر کی سڑکوں پر مچھلی فروخت کرنے کی دکانیں سج گئیں ،کم نرخ نامے آویزاں کرکے شہریوں کو دھوکا دیا جانے لگا ،مہنگے داموں

مچھلی کی فروخت دھڑلے سے جاری ،انتظامیہ خاموش ہے،تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں مچھلیوں کی مختلف اقسام کی فروخت زور شور سے جاری ہے ،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی فروخت

کرنے والے دکاندار کم نرخ نامے آویزاں کرکے شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں ،شہریوں کو کہنا ہے کہ انتہائی سستی اور کانٹوں سے بھر پور مچھلی ایک سو پچاس سے دو سوروپے فی کلو کے حساب سے ریٹ

بتائے جاتے ہیں جب گاہک مچھلی خریدنے کے لئے رجوع کرے تو ہزار روپے فی کلو تک مختلف مچھلیوں کی اقسام کے نام بتا کر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرلیا جاتاہے ،،شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خور

مفاد پرست دکاندار ،رہو ،سنگھاڑا سول ،ملی ،چڑا ،سلور ،گلفام ،ڈمبرامچھلی سمیت دیگر اقسام کی مچھلیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے فروخت کررہے ہیں ،متعلقہ انتظامیہ کسی بھی چیک اینڈ بیلنس اور

قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کے باعث مچھلی فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ رہے ہیں ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہریوں کو مچھلی

فروش مافیا سے نجات دلانے کے لئے مناسب قانون سازی کریں تاکہ مچھلی فروشوں کے لئے ضابطہ طے ہونے کے بعد فروخت جاری رکھ سکیں ۔
٭٭٭
ڈیرہ میں غیر معیاری اور ناقص اشیاءخوردونوش کی فروخت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں غیر معیاری اور ناقص اشیاءخوردونوش کی فروخت ،شہری پیٹ سمیت موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،ضلع بھر میں جہاں خود ساختہ مہنگائی نے صارفین کو اپنی لپیٹ میں

لے رکھا ہے وہیں غیر معیاری اور ناقص اشیاءخوردونوش کی فروخت کے باعث شہری پیٹ سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،مختلف ہوٹلوں اور دیگر کھانوں پینے کے مقامات پر حفظان صحت اور

صفائی کے انتظامات کی کمی دیکھنے میں آتی ہے ،بیکری مصنوعات پر مدت معیاد درج نہ کیے جانے کے باعث صارفین کے لئے زائد المعیاد اور تازہ اشیاءمیں فرق کرنا مشکل ہوتاجاتاہے ،سڑکوں کے کنارے

فروخت ہونے والی کھانے پینے کی تیار اشیاءپر بھنبھناتی مکھیوں کے باعث ان کا استعمال وبائی امراض کو دعوت دیتانظر آتاہے جبکہ بازاری کھانوں کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے گھی ،تیل اور دیگر مصالحہ

جات وغیرہ جانچنے کے لئے بھی اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ملاوٹ شدہ اور زائد المیعاد اشیاءخوردونوش کا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتاہے ،شہری حلقوں

کی جانب سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
٭٭٭
ریسکیو آپریشن مکمل ، سانحہ سی آر بی سی میںڈوبنے والے تمام22 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں،6افراد کو زندہ بچالیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریسکیو آپریشن مکمل، سانحہ سی آر بی سی ،ڈوبنے والے تمام22 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں،6افراد کو زندہ بچالیا گیا، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 کا آپریشن مکمل،

چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیورحادثہ کے بعد سے تاحال غائب، تمام جاں بحق افراد کی آبائی علاقہ میں اجتماعی تدفین کردی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیرکے روز تھانہ پروآ کی حدودشاہ اجمل کے رہائشی

16خواتین اور میں12 بچوں سمیت 28افراد چنگ چی لوڈر پر سوار ہوکر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گاﺅں سڑہ گرہ جارہے تھے کہ علاقہ جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ اوور لوڈ ہونے کے باعث بے

قابوہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھاجسکے نتیجے میں تمام افراد نہر میں ڈوب گئے تھے،مقامی افراد نے فوری امدادی کاروائیوں میںاپنی مدد آپ کے تحت6خواتین اور بچوں 30سالہ سلطان بی بی زوجہ امیر قوم

سولہن سکنہ شاہ اجمل، 50سالہ تاجو بی بی زوجہ مکھن قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 40سالہ اعظو مائی زوجہ عزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل اور 10سعدیہ بی بی سالہ دختر عزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل، مصباح بی بی

دخترعزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل اور عجوہ بی بی دختر محبوب قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل کو زندہ نکال لیا تھا، تاہم دیگر افراد کی تلاش کیلئے پاک فوج، پولیس اور ریسکیو 1122ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان اور

تونسہ کی ٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سے دو روز کی انتھک کوششوں کے بعد ڈوبنے والے تمام افراد کی نعشیں نہر سے تلاش کرکے ورثائ کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم خان

محسود،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ فضل منان، تحصیلدار پروآ سرکل اسلم بلوچ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔سانحہ جھنگی میں 30سالہ کلثوم بی بی زوجہ محمد عارف قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 40

سالہ سکینہ بی بی زوجہ اللہ وسایا قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 35سالہ کوثر بی بی زوجہ محبوب قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 28سالہ کلثوم بی بی زوجہ شاہنواز قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 6سالہ سفیان ولد شاہنواز قوم سولہن سکنہ شاہ

اجمل، 18 سالہ بلقیس بی بی زوجہ رحمت اللہ قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 10سالہ سمیرا بی بی دختر کشمیر خان قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 9سالہ عجوہ بی بی دختر محبوب قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 6سالہ متین بی بی دختر محبوب

قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 40سالہ زرینہ بی بی زوجہ نذیر احمد قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل، 6سالہ زرینہ بی بی دختر نذیر احمد قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل اور 20سالہ گلشن بی بی عزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل اور4 سالہ

طیب ولد شاہنواز قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل شامل تھے کی آبائی علاقہ میں اجتماعی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی۔ ایک ہی علاقہ سے ایک ساتھ22جنازے اٹھنے پرشادی کا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا،

علاقہ میں قیامت صغراں کا منظرہے اور سانحہ کے تیسرے روز بھی تحصیل پروآ سمیت ضلع بھر کی فضائ سوگوار رہی۔واضح رہے کہ سانحہ جھنگی کا ذمہ دار چنگ چی ڈرائیورمحمد حسین ولد قادر بخش قوم ماچھی سکنہ شاہ

اجمل حادثہ کے بعد سے تاحال غائب ہے۔
٭٭٭
سائیکل سوار12سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے سائیکل سوار12سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ

بنوں روڈ پر وانڈہ کالی کے قریب 12سالہ انور علی ولد حضرت علی گنڈہ پور سکنہ وانڈہ کالی سائیکل پر گھرجارہا تھاکہ تیز رفتار ٹرالر نے اس کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔یارک

پولیس نے متوفی کے چچا سراج الدین گنڈہ پور کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
سمگلنگ کی کوشش میں برآمد شدہ دوقیمتی فالکن آزاد کردیئے گئے،

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان اور ڈی ایف اومحکمہ وائلڈ لائف خان ملوک خان نے چند روز قبل درابن چیک پوسٹ پر غیر قانونی طور خیبرپختونخوا کے راستے بلوچستان سے پنجاب

سمگلنگ کی کوشش میں برآمد شدہ دوقیمتی فالکن آزاد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان نے ڈی ایف او وائلڈلائف ڈیرہ خان ملوک خان کی دعوت پر ایک مختصر تقریب میں محکمہ

وائلڈ لائف کی جانب سے فالکن کے غیر قانونی شکاریوں اور سمگلروں سے برآمد ہونے والے دوقیمتی فالکن آزاد فضاﺅں میں چھوڑے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ وائلڈ

لائف کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ وائلڈ لائف درابن چیک پوسٹ کے عملے نے چند روز قبل غیر قانونی فالکن سمگلر امجد حسین شاہ ولد نذیر احمد سکنہ جوہر آباد ضلع خوشاب سے دو قیمتی فالکن

برآمد کئے تھے جو مذکورہ سمگلرخیبرپختونخوا کے راستے بلوچستان سے پنجاب سمگل کر رہا تھا۔
٭٭٭
قتل کیس کے مفرور ملزم کو ڈیرہ پولیس کی مدد سے فیصل آباد پولیس نے گرفتارکرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں علاج کے دوران فرار ہونے والے قتل کیس کے مفرور ملزم کو ڈیرہ پولیس کی مدد سے فیصل آباد پولیس نے گرفتارکرلیا ،، پولیس ذرائع کے مطابق

ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کیس کے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے علاج کی غرض سے لایا گیا جوکہ 6نومبر 2020کو سرجیکل وارڈ سے پولیس حراست سے فرار ہوگیا ، تھانہ کینٹ

پولیس نے ہسپتال گاردڈیوٹی پر تعینات تین پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ تھانہ صدر کی حدود منیز آباد میں دو فریقین میں جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلہ میں ایک

شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوئے تھے، مذکورہ واقعہ میں جاں بحق شخص کے قتل کی دعویداری گرفتار ملزم مومن خان ولد اکبر خان سلیمان خیل سکنہ منیر آبادپر کی گئی جو خود بھی اس واقعہ میں زخمی ہواتھا۔ گرفتار ملزم

علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ کے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج تھا کہ اس دوران وہ ہسپتال سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے ہسپتال سے فرار کے بعد پر ڈیوٹی پر تعینات تین پولیس اہلکاروں پر223,224کے

تحت مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل عنایت،عابد اور رضا کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ملزم مومن خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مسلسل کوشش جاری تھی جسے فیصل آباد پولیس نے گرفتار

کر لیا ہے اور جلد اسے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
٭٭٭
یوم اقبال کے حوالے سے مشاعرے کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یوم اقبال کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے زیراہتمام و انتظام یوم اقبال کے موقع پر فکر اقبال اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے محفل مشاعرہ بسلسلہ یوم اقبال کے

نام سے روح پرور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی او واسا ڈیرہ ،چوہدری عطااللہ اور جی ایم ایڈمن اینڈ آپریشن محمد احسن اقبال، سپرنٹنڈنٹ چوہدری اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے طور

پر عمر امین خان گنڈہ پور اور دیگر شعرا ءکرام جن میں علی میمن ، رضوان عالم ،عون رضا ، قیس رضا ، جمشید ناصر، موسیٰ کلیم دوتائی، خوشحال ناظر، اور بالخصوص رحمت اللہ عامر اور ثنا اللہ شمیم ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
٭٭٭
داماد کا اپنے سسرال پر دھاوا ،ناراض بیوی سے زبردستی اپنا بیٹا لے جانے کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) داماد کا اپنے سسرال پر دھاوا ،ناراض بیوی سے زبردستی اپنا بیٹا لے جانے کی کوشش ، بیوی اور سسرالیوں کی مزاحمت پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں ، ساس کی رپورٹ پر داماد

کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ بختاور آباد کی رہائشی خاتون نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ میری بیٹی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر ہمارے گھر رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ روز میرا داماد ہمارے گھر داخل

ہوا اور زبردستی اپنے بیٹے کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی ،مزاحمت پر اس نے میری بیٹی اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ، کینٹ پولیس نے ساس کی رپورٹ پر اس کے داماد کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭٭٭٭
1کلوسے زائدچرس اور منشیات فروختگی سے برآمد شدہ 45ہزار کی رقم بھی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش کو گرفتار کرکے1کلوسے زائدچرس اور منشیات فروختگی سے برآمد شدہ 45ہزار کی رقم بھی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس یچ او تھانہ

پروآ محمد رمضان بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ مائنر لنڈہ پاڑہ پر کاروائی کے دوران منشیات فروش میروز خان وزیر سے 1140گرام چرس اور منشیات فروختگی کی45ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے منشیات فروش

کو گرفتار کرکے اس کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
میاں نواز شریف کے بیانیہ کو عوام میں ملنے والی پذیرائی پاکستان کے بہترین مستقبل کی نوید ہے،داوڑ کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینیئر نائب صدر سابق ایم این اے داور خان کنڈی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے بیانیہ کو عوام میں ملنے والی پذیرائی پاکستان کے بہترین مستقبل

کی نوید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب میں گفتگو کے دوران کیا پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی۔ جنرل سیکریٹری شیخ توقیر اکرام۔ بانی ممبر سابق جنرل سیکرٹری عبدالشکور استرانہ۔

سرپرست اعلی سردار حمیداللہ خان بلوچ۔ سابق جنرل سیکرٹری اقبال بھٹی اور محمد فضل الرحمان اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو دوپہر بارہ بجے حق نواز پارک ڈیرہ میں مسلم لیگ کا ورکر کنونشن

منعقد کیاجارہا ہے جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔ ورکر کنونشن کے لیئے رابطہ مہم جاری ہے مقامی سطح پر پارٹی کے تمام گروپس اس ورکر کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے متحد و متحرک ہیں ورکر کنونشن کی راہ میں

کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلم لیگ کو ایک بار پھر عوامی قوت کے روپ میں پیش کیاجائے گا آنے والے انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی

اسمبلی کی چھ نشستوں پر مسلم لیگ طاقتور امیدوار میدان میں اتارے گی۔
٭٭٭
غیر قانونی طور پر ریت اٹھانے اور لے جانے پر30دن کیلئے پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات کی درخواست پر ضلع بھر میں دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت اٹھانے اور لے جانے پر30دن کیلئے

دفعہ144کے تحت پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دفتر ڈیرہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات کی درخواست پر ضلع بھر میں

دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت اٹھانے اور لے جانے پردفعہ144کے تحت پابندی عائد کردی ہے جو فوری طور پر30دن کیلئے نافذ العمل رہے گی۔اس حوالے سے تمام تحصیلوں کے ٹی ایم اوز اور

دیگر متعلقہ حکام کو اس حکمنامے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاہم محکمہ معدنیات کے منظور شدہ ٹھیکہ دار اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے
٭٭٭
باغبانوں کو آم کے باغات کوپودوں کے تنوں پر دو سے تین فٹ کی بلندی پر بندلگانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے باغات کو گدھیڑی کے متوقع نقصان سے بچانے کے لئے نومبرکے آخری اوردسمبر کے پہلے ہفتہ میں پودوں کے تنوں پر دو سے تین

فٹ کی بلندی پر بندلگانے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ وہ مذکورہ سفارش پر عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ سردی کے فوراً بعد زمین سے نکلنے والے گدھیڑی کے نوزائیدہ بچے تنے کے ذریعے پودوں پرچڑھ کر
نقصان نہ پنچا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ پودوں کے تنوں پر لگائے جانے والے بنددوقسم کے ہوتے ہیں ایک چپکانے والے جبکہ دوسرے پھسلانے والے۔انہوں نے کہا کہ چپکانے والے بندکی چوڑائی 8سے

10سینٹی میٹرجبکہ پھسلانے والے بندکی چوڑائی 15سے 30سینٹی میٹر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بندکا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہناچاہئیے اوراگر چپکانے والے بندخشک ہونا شروع ہوجائیں تو دوبارہ

لگائیں تاکہ یہ اپریل کے مہینہ تک کارآمدرہیں۔
٭٭٭
پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ

بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیسے پربند ہوا۔عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے،

ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 26 اگست 2020 جو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے

کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں 9 روپے 52 پیسے سستی ہو چکی ہے۔اوپن مارکیٹ عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے دستیاب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر

میں کمی سے خام تیل مصنوعات سمیت کھانے پینے کے امپورٹڈ آئٹم کے ریٹ کم ہوں گے جس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی آنے کی توقع ہے۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے

میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پیر کو انٹر بینک میںامریکی ڈالر مزید25پیسے کی کمی سے 158.90روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے 158.90روپے

ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.05روپے سے گھٹ

کر158.80روپے اور قیمت فروخت159.15روپے سے گھٹ کر158.90روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی158.70روپے سے بڑھ

کر158.60روپے اور قیمت فروخت159روپے سے گھٹ کر 158.90روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی187روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت

فروخت189روپے سے گھٹ کر 188روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید207.30روپے سے گھٹ کر206.50روپے اور قیمت فروخت209.30روپے سے گھٹ کر208.50روپے

ہوگئی۔
٭٭٭
ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے جس کی اہم وجہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی اور ڈالر ڈیوٹی ہے۔پاکستان بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث غریب کے

ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہے، گاڑیوں کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اس میں مزید اضافہ کردیا اور قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام کی پہنچ سے بہت دور ہوگئی ہیں۔پاکستان میں 10 سے 12

لاکھ میں فروخت ہونے والی کار 18 سے 20 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 سے 22 لاکھ میں ملنے والی گاڑی کی قیمت 31 لاکھ تک بڑھ گئی ہے جبکہ مارکیت سے گاڑیون کے اسپیئر پارٹس کی خریداری بھی مسئلہ بن گئی

ہے۔ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔کار ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں میں کی قیمتوں میں غیر معمولی

اضافہ بیرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے باعث ہے اگر حکومت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہٹادے تو مقامی گاڑیوں کی قیمتیں معمول پر آسکتی ہیں کیونکہ انہیں مقابل مل جائے گا۔کار ڈیلر ایسوسی

ایشن کے رہنما ایس ایم شہزاد نے بتایا کہ حکومت عوام کو چوائس دے اور کمرشل امپورٹ کو کھولے تاکہ پاکستان میں موجود تین برانڈز اپنی گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوں۔انہوں نے گاڑیوں کی کوالٹی پر

بات کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑی کی کوالٹی کا کوئی معیار نہیں ہے اور گاڑیوں میں حادثات کے دوران حفاظت کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا تھا کہ

20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کی کی گاڑیوں میں ایئر بیگس ہی موجود نہیں ہوتے اور ایئربیگس لگوانے کیلیے 2 سے 3 لاکھ روپے کسٹمر کو الگ سے ادا کرنے پڑتے ہیں جبکہ جاپان میں بیس سال پرانی گاڑیوں میں

بھی کم از کم دو ایئربیگس موجود ہوتے ہیں۔باہر سے گاڑیاں منگوانے کیلئے ایک پالیسی لائی گئی تھی ایس آر او 521 میں کہا گیا تھا کہ جو باہر سے گاڑی لائے گا وہ ڈالر ڈیوٹی بھی لائے گا جو کہ ناممکن ہے۔واضح

رہے کہ سالانہ 80 ہزار گاڑیاں باہر سے آتی تھیں اور 2018 میں 84 ہزار گاڑیاں آئی تھی جس کی وجہ سے 100 ارب روپے کا ریونیو حکومت کو ملا تھا۔
٭٭٭
بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ جمعہ سے شروع ہونیکا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ جمعہ سے شروع ہونیکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں وبرفباری کاسلسلہ اتوارکے وز تک جاری

رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ جمعہ سے شروع ہونیکا امکان ہے بارشوں وبرفباری کاسلسلہ اتوار تک جاری رہنے کاامکان

ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں اورپہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے، بالائی علاقوں میں

چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی

اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔
٭٭٭
علامہ محمد اقبال ؒبرصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی،رحمت اللہ مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)علامہ محمد اقبال ؒبرصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی ،وہ عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے ،اتحاد

ویکجہتی اور نظم وضبط کی پاسداری کا ویژن اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی ،اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوب بن کر ابھر ے اور انسانیت کی فلاح وبہبود

کے لئے موثر کردار ادا کرسکے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی سنیئر کوارڈینٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخو ا رحمت اللہ نے یوم پیدائش علامہ محمد اقبل کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے

دوران کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ اردو اور فارسی زبان میں دلسوز اور دلپذیرشاعری کرتے تھے اور یہی فن شاعری ان کی وجہ شہرت بنی ،شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام

میں مرکوز رہتاتھا ،علامہ محمد اقبال ؒایک حساس دل ودماغ کے مالک تھے ،آپ کی انسانی شرف وخوداری اور حب الوطنی سے عبارت شاعری تازیست مسلمانوں کے لئے مشتعل راہ رہے گی ،وہ کہتے ہیں کہ خودی کا

گوہر وہ عنصر ہے کہ انسانوں کو اسرار شہنشاہی سکھاتی ہے ،انہوں نے نوجوان اور باشعور طبقوں میں شاعری کی معرفت سے انقلابی روح کو پروان چڑھایا اور اسلامی شعائر اور عظمت کو ہر سطح پر اجاگر رکھا ،اسی

بدولت انہیں قومی شاعر اور ہیروکی حیثیت اور طرہ امتیاز حاصل ہے ،صوبائی سنیئر کورارنیٹر رحمت اللہ مروت نے شرکاءتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ دنیا بھر میں کوئی ایسی مثال موجود نہیں ہے کہ کسی شاعر نے

اپنے کلام کی طاقت سے قوم کی تقریر بدلنے میں اتنا موثر کردار ادا کیا ہو جتنا علامہ محمداقبال ؒ نے ادا کیا ،وہ پوری امت مسلمہ کے عظیم شاعر ہیں اور ان کی شاعری نے مسلمانوں کو آذادی وخود داری ،فکر وعمل اور

عالمگیر اخوت کا پیغام دیا ہے ،شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ حساس دل ودماغ کے مالک تھے ،آپ کی شاعری تازیست مسلمانوں کی ترقی وفلاح اور خوشحال زندگی کے لئے شعل راہ بنے گی جو حقیقت پسندی کا شاہکار

ہے۔

About The Author