دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 مبارک باد اور سرخ سلام۔۔۔رؤف لُنڈ

پروفیسر کامریڈ طارق بزدار اپنے طلباء سے پیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی اور سینئر اساتذہ/پروفیسرز صاحبان کی عزت و عظمت کا دل و جان سے احترام کرنے والے ہیں۔

رؤف لُنڈ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحادِ اساتذہ کی طرف سے گورنمنٹ ڈگری کالج تونسہ کے پروفیسر کامریڈ طارق بزدار کو بھاری اکثریت سے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے وائس پریذیڈنٹ (ضلعی نائب صدر) کے عہدہ جیتنے پر مبارکباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پروفیسر کامریڈ طارق بزدار ایک سچے مارکسسٹ ، روشن فکر و نظر کے مالک، عجز و انکسار سے سرشار مگر بڑے بہادر انقلابی دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پروفیسر کامریڈ طارق بزدار سے صرف اس کے شاگرد ھی نہیں بلکہ کالج کے سب نوجوان پیار کرتے ہیں، ان کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور ان سب کا اس پیار و احترام کا یہ رشتہ ان طالب علموں کے کالج سے فارغ التحصیل ہو جانے کے بعد بھی قائم ہوتا ھے ۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ آج کے سرمایہ دارانہ طبقاتی نظام کی خباثتوں اور آلودگیوں کی شدت میں بھی پروفیسر کامریڈ طارق بزدار نے طلباء سے کمرشل رشتہ (علم کی تجارت ) کی بجائے ہمیشہ صحیح معانی میں شفقت و تدریس اور تربیت و رہنمائی کا حکیمانہ/استادانہ رشتہ استوار رکھا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔

پروفیسر کامریڈ طارق بزدار اپنے طلباء سے پیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی اور سینئر اساتذہ/پروفیسرز صاحبان کی عزت و عظمت کا دل و جان سے احترام کرنے والے ہیں۔ اور بطور ایک مارکسسٹ و انقلابی ساتھی اپنے طبقے اور شعبے کے لوگوں کے دکھ درد کا بہتر ادراک رکھنے والے دوست ہیں ۔ پروفیسر کامریڈ طارق بزدار کی جیت بلاشبہ ان کی سوچ و عمل کی جیت ھے۔ ھم پروفیسر کامریڈ طارق بزدار کے مستقبل میں اپنے منصبی فرائض ، سیاسی ذمہ داریوں کے بطریقِ احسن سر انجام دینے اور اپنے دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی نیک تمناؤں کے ساتھ ان کو ایک بار پھر جیت کی مبارک باد کہتے ہوئے سرخ سلام پیش کرتے ہیں

About The Author