دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

شادن لُنڈ

تھانہ شاہصدردین پولیس نے کارروائی کر کے صوبہ خیبر پختونخوا سے بھاری تعداد میں لایا گیا خطرناک اسلحہ اور ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنادیا,

اسلحہ بر آمد ملزمان گرفتار , تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ

ایس ایچ او راؤف نواز کو اطلاع ملی کہ اسلحہ سمگلر صوبہ کے پی کے سے خطرناک اسلحہ لے کر صوبہ پنجاب ڈیرہ غازی خان لا رہے ہیں

جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدردین راؤف نواز ملک معہ ٹیم سب انسپکٹر شاہد اقبال, عرفان مصطفی اے ایس آئی,

اے ایس آئی جاوید جعفر, کانسٹیبل محمد صفدر , حافظ زاہد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم انعام اللہ اور ساجد اللہ سے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے

ملزمان نے بتایا کہ پہلے بھی تین بار اسمگل کر چکے ہیں اور وہ یہ اب ترسیل صابرعلیانی اور رحمت اللہ نامی شخص کو کرنے جا رہے تھے کہ

راستہ میں ڈیرہ غازی خان گرفتار ہو گئے ہیں برآمد کیے جانیوالے اسلحہ میں پسٹل 30 بور 23 عدد , کلاشنکوف 02 عدد , 5 ہزار گولیاں شامل ہیں.

گرفتار ہونیوالے ملزمان انعام اللہ ولد عبد الرزاق قوم زرغون سکنہ درہ آدم خیل , ساجد اللہ ولد نور بت قوم زرغون سکنہ درہ آدم خیل شامل ہیں

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک ہدایت پر کریمنل اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن اور

انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے پولیس کو ٹاسک دیا ہوا ہے کہ کریمنل اشخاص کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے

ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ تھانہ شاہ صدردین پولیس ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کر رہی ہے

اس گینگ کے ناپاک ارادوں کو ختم کرنے کے لیے تمام تر زاویوں سے تفتیش کی جائے گی ایسے شخص کے خلاف کسی قسم کی رعائت نہ برتی جائے گی۔.

About The Author