دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین راشد عزیز بھٹہ کا شعرا کرام

خلیل فریدی جام عابد اور سینئیر صحافیوں سید عاشق بخاری

آور آفتاب نواز مستوئی کے ھمراہ گروپ فوٹو


: انٹر نیشنل سرائیکی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے

سرائیکی پارٹی کے صدر اللہ نواز وینس سرا ئیکی ایکشن کمیٹی کے

چئیرمین راشد عزیز بھٹہ وسیب میں بہترین سماجی خدمات پر

.آفتاب نواز مستوئی کو ایوارڈ دے رھے ھیں ڈاکٹر احسسن احمد چنگوانی بھی ھمراہ ھیں


: جام پور

(وقائع نگار)

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا ھے کہ پاکستان کے 12 کروڑ سے زائد عوام کی مادری زبان سرائیکی ھے جو کہ

ایک قدیم ترین تہزیب و ثقافت کی امین ھونے کے ساتھ ساتھ اولیائے اللہ کی زبان بھی ھے مملکت خداداد پاکستان کے متفقہ آئین کے مطابق ھم شروع دن سے

پانچویں وفاقی اکائی سرائیکی صوبہ کے قیام کا مطالبہ کرتے چلے آرھے ھیں جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ھمارا بنیادی انسانی حق ھے

وہ انٹر نیشنل سرائیکی انسانی حقوق کمیشن کے زیر اھتمام منعقدہ سرائیکی قومی کا نفرنس کے موقع پر خطاب کر رھے تھے

جسکی انہوں نے صدارت کی ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ ھم صرف اور صرف دیگر صوبوں کی طرح ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 23 اضلاع پر مشتمل

خود مختیار صوبہ سرائیکستان چاھتے ھیں اور اسکے علاوہ کسی قسم کا نام اور تقسیم قبول نہیں سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چئرمین راشد عزیز بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ

ھم اب اپنی دھرتی پر کسی غیر کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے سرائیکی قوم جاگ چکی ھے اور سرائیکی صوبہ کے قیام کی راہ میں آنے والی ھر رکاوٹ کا ڈٹ کر سامنا کریں گے

انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بہاولپور ڈویژن سے ھے لیکن وہ کسی بھی صورت سرائیکستان کے بٹوارے کے حق میں نہیں راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ

ایک وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور ان کی جماعت مسلم لیگ ق چولستان کے نہتے مظلوم عوام پر ظلم ڈھا رھے ھیں

ان کی زمینوں پر قبضے کیئے جا رھے ھیں مگر ھم ھر موڑ پر ان کا مقابلہ کریں گے کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر احسان احمد چنگوانی ۔سلیم انسب بھٹی آفتاب نواز مستوئی

پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر جام رقیہ گڈن ۔صغیر احمد خان احمدانی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ

پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک سرائیکی نصاب تعلیم رائج کیا جائے دیگر زبانوں کی طرح سرائیکی کو بھی قومی زبان کا درجہ دیا جائے

اس موقع پر جام رقیہ گڈن نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی کی ضلعی صدر ھونے کے باوجود سرائیکی تحریک کیلیے خود کو وقف کرتی ھیں

اس موقع پر شعراء کرام جمشید احمد کمتر رسولپوری ۔جمیل احسن خلیل فریدی جام عابد اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا


: جام پور

(وقائع نگار )

انٹر نیشنل سرائیکی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے سرائیکی وسیب میں مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سرائیکی قومی زبان خدمات ایوارڈ دئیے گئے

جو کہ سرائیکی قومی کانفرنس کے دوران ملک اللہ نواز وینس ۔راشد عزیز بھٹہ ۔جام رقیہ گڈن اور سیٹھ حضور بخش نے تقسیم کئیے .

سینئر صحافی اور سماجی تنظیم نیلاب کے صدر آفتاب نواز مستوئی کو ضلع بھر میں بہترین سماجی خدمات سرانجام دینے کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا

اس موقع پر جن شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے ان میں نامور سرائیکی دانشور عاشق خان بزدار۔

ریسرچ اسکالر ماھر فریدیات مجاھد جتوئی سرائیکی عوامی پارٹی کے سربراہ اکبر خان ملکانی نامور شعرا کرام جمشید کمتر رسولپوری ۔

سلیم انسب ۔رب نواز مخمور ۔نادر مزاری ۔ڈاکٹر شکیل پتافی ۔پروفیسر رانا غلام یاسین ۔خلیل فریدی ۔

فرید ساجد لغاری گلوکار بلال ساجد عنصر کھچی ثقافتی شخخصیت حاجی عبدالعزیز کلیار سوشلسٹ جدوجہد کے راھنما عبدالروف خان لنڈ سماجی راھنما آفتاب نواز مستوئی اور تعلیمی شخصیت نعمان طیب چنگوانی شامل ھیں


جام پور

( وقائع نگار )

پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر جام رقیہ گڈن نے کہا ھے کہ سرائیکی صوبہ کا قیام ناگزیر ھے اور الگ صوبہ کے قیام کی تحریک کو

مزید فعال اور موثر بنانے کیلئیے خواتین کی شمولیت ضروری ھے سرائیکی زبان کو تعلیمی اور قومی زبان بنانے کے مطالبہ کے سلسلے میں منعقدہ سرائیکی قومی

کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا تعلق ورکر کلاس سے ھے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ وہ پی ٹی آئی کے شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بنی ھیں

اور ان کا یہ عہدہ کسی سردار وڈیرے کا مرھون منت نہیں ھے اس لئیے وہ آج سے باقاعدہ طور پر خود کو سرائیکی قومیتی تحریک کیلئیے وقف کرتی ھیں

جام رقیہ گڈن نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کر کے اور مقررین کے خیالات سن کر دلی مسرت ھوئی ھے

تاریخ گواہ ھے کہ ھر انقلاب اور جدو جہد میں خواتین کا کردار انتہائی اھم اور نمایاں رھا ھے جس طرح محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کی جدو جہد میں اپنے

بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا تھا اسی طرح وہ (رقیہ گڈن ) بھی اپنے سرائیکی کارکن بھائیوں کے شانہ بشانہ سرائیکی صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں

بھر پور حصہ لیں گی ان۔کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے مرکزی راھنمااوں ملک اللہ نواز وینس راشد عزیز بھٹہ اور ڈاکٹر احسان چنگوانی نے

جام رقیہ گڈن کے جزبہ کو سراھا اور ان۔کے جرات مندانہ خطاب کی تعریف کی واضح رھے کہ مقامی سطح پر جام رقیہ گڈن سردار نصراللہ خان دریشک کے

علاقائی سیاسی گروپ سے وابستہ ھیں جن کے صاحبزادے بیرسٹر علی رضا خان دریشک پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری

.اور بڑے صاحبزادے سردار حسنین بہادر خان دریشک پنجاب کابینہ میں صوبائی وزیر ھیں

About The Author