دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

گنے کے کرشنگ سیزن سے متعلق اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی زیر صدارت گنے کے کرشنگ سیزن سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میںایوان زراعت کے عہدیداروں سمیت شوگر ملز انتظامیہ،ضلعی انتظامیہ

کے افسران، محکمہ خوراک و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرشنگ سیزن کے آغاز و دیگر معاملات سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ

کاشتکاروں کے حقوق اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاءنے گنے کے سرکاری مقرر کردہ نرخ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ

کمشنر ز کو کاشتکاروں اور ملز منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات کی تاکہ تمام معاملات کو بہتر اور خوش اسلوبی سے نمٹایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ علاقے کی نگرانی کی جائے تاکہ مڈل

مین کے کردار کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ٹریفک کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ٹرالیوں پر

ایڈیکیٹرز(لائیٹنگ پٹی) کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کا تدارک ہو سکے۔ملز مالکان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات پر کرشنگ سیزن 15 نومبر 2020 سے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس

موقع پر ایوان زراعت کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گنے کے کرشنگ سیزن کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
٭٭٭
باراتیوں سے بھرا چنگ چی لوڈر اوورلوڈ ہونے کے باعث بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جاگرا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) باراتیوں سے بھرا چنگ چی لوڈر اوورلوڈ ہونے کے باعث بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جاگرا، چنگ چی لوڈر پر سوار چار خواتین پانی میں ڈوب کر جاں بحق ، دوخواتین ،ایک

بچے اور لوڈر ڈرائیور سمیت 4افراد کونیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکا ل لیاگیا، دیگر کی تلاش کیلئے مقامی افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت کاروائیاں جاری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کے علاقہ شاہ

اجمل کے رہائشی دس سے زائد افراد جن میں بچے اور خواتین چنگ چی لوڈر رکشہ پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گاﺅں سڑہ گرہ جارہے تھے کہ تحصیل پروآ کے علاقہ جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ ڈرائیور

سے بے قابوہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا ، خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد نہر میں ڈوب گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کردیں اورنہر سے

4خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں، مقامی افراد کے مطابق رکشہ ڈرائیور اورمیں 2خواتین سمیت ایک بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک دیگر افراد کی تلاش کیلئے کاروائیاں

جاری تھیں۔
٭٭٭
اشتہاری ملزم عبدالغفار شاہ گروپ کے درمیان علاقہ حاجی بابا کے پہاڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پولیس اور اشتہاری ملزم عبدالغفار شاہ گروپ کے درمیان علاقہ حاجی بابا کے پہاڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،مفرور اشتہاری فرارہونے میں کامیاب ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ

نواب شہید پولیس نے علاقہ حاجی بابا کے پہاڑوں میں اشتہاری ملزم عبدالغفار شاہ گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان اور پولیس کے مابین

فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،اشتہاری ملزمان پہاڑوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم عبدالغفار شاہ گروپ نے ایک ہفتہ قبل علاقہ پنیالہ میں پولیس سے مقابلے کے بعد فرار

ہونے کے بعد کتے کے تنازعہ پر مخالف کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی جس میں یافور نامی نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا والد بال بال بچ گیا تھا۔
٭٭٭
11سالہ بچہ ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چشمہ شوگر ملزکے قریب گندگی اٹھانے سے منع کرنے اورملز اہلکاروں کی ڈانٹ ڈپٹ سے گھبرا کر بھاگنے والا 11سالہ بچہ ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگیا، گومل یونیورسٹی پولیس نے اس

واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں شاہ نگر سلیمان خیل سکنہ کڑی جمعہ نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھانجا 11سالہ اکرام جو چشمہ شوگر ملزکے قریب گندگی اٹھا رہا

تھا کو ملز اہلکاروں نے ڈرادھمکا کر بھگا دیا جو ملزاہلکاروں کی ڈانٹ ڈپٹ سے گھبرا کر بھاگا تو اسی اثناءمیں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
مسلح ملزم نے اپنے مخالف محمد طارق کو شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پلاٹ کے تنازع پر مسلح ملزم نے اپنے مخالف محمد طارق کو شدید زخمی کردیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کردیا ، پولیس ذرائع کے

مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گمل خورد کے قریب پلاٹ کے تنازع پر مسلح ملزم حافظ ثناءاللہ ولد صوبہ خان قوم بلوچ سکنہ گمل خورد نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف محمد طارق ولد غلام قاسم سکنہ گمل خورد

کوشدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمی کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
کوئلے کی آڑ میں ساڑھے 14ہزر کلوچھالیہ اور 190 گٹو غیرملکی نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کوئلے کی آڑ میں ساڑھے 14ہزر کلوچھالیہ اور 190 گٹو غیرملکی نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، برآمدشدہ سامان ضروری کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا

گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قائم مقام ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے گشت وناکہ بندیوں کے ذریعے چیکنگ کا

عمل سخت کرتے ہوئے ڈیرہ و ٹانک اضلاع کے تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز سمیت ڈی ایس بی سٹاف کو سمگلنگ کےخلاف خصوصی ٹاسک دیا جسکے تسلسل میں ڈی ایس بی انچارج اشفاق شاہ کی معلومات پرضم

شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر ایک ہینو ٹرک نمبر 844-TKAجس پر کوئلہ لدا ہوا تھا کو چیک کیا گیا تودوران چیکنگ 495گٹو سپاری (چھالیہ)وزنی 14500کلوگرام اور 190گٹو

غیرملکی HOTنسوار برآمد ہوئے قبضہ پولیس لیکر ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک نے کہا کہ قائم مقام ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایات پر عملدرآمد

جاری ہے۔ ڈیرہ پولیس سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
٭٭٭
ملتان روڈ پر مسلح راہزنوں نے ڈرائیور کو لوٹ لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چوری،رہزنوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اصافہ ،یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ ملتان روڈ پر مسلح راہزنوں نے ڈرائیور کو لوٹ لیا، متاثرہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی رپورٹ پر نامعلوم مسلح

راہزنوں کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ ملتان روڈ پر نواب پیٹرول پمپ کے قریب تین سے چار مسلح افراد نے پنجاب سے مسلم بازار ڈیرہ اسماعیل خان مکئی گھاس لیکر

آنے والے ٹریکٹر ٹرالی نمبرMNA-8946کے ڈرائیوررمضان ولد امام بخش سکنہ خواجہ آباد بھکرکو اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک کر اس سے 1800روپے کی نقدی، قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون چھین لیا اور

موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے متاثرہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی رپورٹ پر نامعلوم مسلح راہزنوں کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

About The Author