ملتان
9 نومبر سقوط ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے حوالے سے کالا ڈہینہ پر سرائیکستان نوجوان تحریک کے نو نمبر چونگی اور چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرے کیے گے ۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر 9 نومبر 1901 کو لارڈ کرزن کی طرف سے سرائیکی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو ملتان سے الگ کر کے
زبردستی صوبہ سرحد میں شامل کرنے کے خلاف اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے بغیر کوئی صوبہ قبول نہیں کریں گے کے نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے سقوط ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک نامنظور نامنظور۔ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سرائیکستان سرائیکستان کی بھر پور نعرے بازی کی ۔چوک کمہارانوالہ پر مظاہرے کی
قیادت مرکزی راہنما حسن شہزاد بیگ ۔سبطین خان لنگاہ۔سردار ممتاز خان۔مہر وقاص جوتہ اور سید علی گیلانی نے کی جبکہ مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
جبکہ نو نمبر چونگی گھنٹہ گھر روڑ پر کیے گے مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر ملک عرفان بھٹی ۔مرکزی راہنما محمد اختر سومرو ۔
ملک رحمان اوبھایا نے کی ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔حسن شہزاد بیگ اور ملک عرفان بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
سرائیکی خطے کے دو اہم اضلاع کو انگریز لارڈ کرزن نے تعصب کرتے ھوئے ملتان سے اس لیے جدا کر کے سرحد کے ساتھ شامل کیے تھے کیونکہ انگریزوں کو سب سے زیادہ مزاحمت سرائیکی وسیب سے ھوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ
ھمارا حکمرانوں سے مطالبہ ھے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو نئے صوبے میں ملتان کے ساتھ شامل کر کے ھمارا علیحدہ صوبہ سرائیکستان بنایا جائے
ورنہ ھمارا احتجاج جاری رہے گا اور ایک دن حکمرانوں کو ھمارا آئینی حق دینا پڑے گا
کیپشن ۔ملتان ۔سرائیکستان نوجوان تحریک سقوط ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے خلاف نو نمبر چونگی اور چوک کمہارانوالہ پر مظاہرے کر رھی ھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون