دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا کے رابطہ اور سوال کرنے پر بتایا کہ

اسلامیہ یونیورسٹی نےکرونا کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ایم اے، ایم ایس سی کے امیدواران کو روایتی اور آن لائن دونوں طریقہ ہائے امتحانات کے لئے تیار رھنے کی

ہدایت جاری کی تھی.ہمیں اپنے بچے، ان کی زندگی، صحت اور تعلیم سب کچھ عزیز ہے. امتحان کی تیاری میں مصروف بچے بچیاں ذہنی طور پر دونوں طریقوں کے لیے اپنے

آپ کو تیار رکھیں. کیونکہ عالمی وباء کرونا کے ایک بار پھر بڑھنے کی اطلاعات کی وجہ سے حکومتی ایس او پیز اور احکامات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا .

اگر حالات معمول کے مطابق رہتے ہیں تو یقینا روایتی طریقہ پر امتحان منعقد کیا جا ئے گا- مزید کسی بھی صورتحال کے بارے میں امیدواروں کو کنٹرولر امتحانات کی جانب سے قبل از وقت مطلع کر دیا جائے گا

پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی اپنی درخشاں روایات کے مطابق اپنے طلبہ و طالبات کی علمی رہنمائی اور

تربیت کا فریضہ سر انجام دیتی رہے گی تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا
قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں۔

About The Author