نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: محکمہ پولیس ضلع بہاولنگر

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کرتے

ہو ئے 38ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں اے کیٹیگری سمیت10 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر آپریشن کیا

جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ منشیات کے13 مقدمات میں 4.558کلوگرام چرس،368 لیٹرشراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمدہوئی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے13ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے09عددپسٹل30بو03عدد بندوق 12بور اور 02عدد ریوالور32بور برآمد ہوئے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے

اورمزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی،

متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھر

ضلعی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار،

بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہو ئے 38ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں اے کیٹیگری سمیت10 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،

سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ منشیات کے13 مقدمات میں 4.558کلوگرام چرس،368 لیٹرشراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمدہوئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے13ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے09عددپسٹل30بو03عدد بندوق 12بور اور 02عدد ریوالور32بور برآمد ہوئے۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے

تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔۔۔۔۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے اور والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کی حفاظتی

ویکسین پلوائیں اور 30نومبر سے 4دسمبرکی پولیو مہم کو قومی جذبے سے کامیاب بنائیں ۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں پولیو مہم کے ضمن میں

انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، ، ایم ایس ضلعی ہسپتال ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ

اور 30نومبر سے 2دسمبر کے دوران پولیو مہم جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 3دسمبر سے 4دسمبر تک کی جائے گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ

ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(520180) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکس ، اور1169موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ٹیموں کوفیس ماسک، سینی ٹائزرز مہیا کیے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس کو تمام محکمے کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

About The Author