دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ اور ن لیگ کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر میں کورونا وائرس کی تصدیق

وہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں مہم چلا رہے تھے۔

کورونا کی دوسری لہر

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ اور ن لیگ کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا

وہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں مہم چلا رہے تھے۔

قمر زمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئےجہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیاہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے

جس کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی ہسپتال لاہور کے شعبہ انتہائی نہگداشت میں داخل کروادیاگیا ہے

ترجمان کے مطابق اسکردو انتخابی مہم کے دوران کیپٹن ر محمد صفدر کو بخار اور نزلے کی شکایت ہوئی تھی

تاہم اب شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد انکے دیگر ٹیسٹ کیے جارہےہیں۔

About The Author