مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جی ڈی اے کے اہم رہنما غوث بخش مہر بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سب مل کر پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے اور غوث بخش مہر جلد آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

کراچی: سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما غوث بخش مہر بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے رہنما غوث بخش مہر اور ان کے بیٹے سابق ضلع ناظم عارف مہر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ دونوں رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تصدیق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کر دی۔

غوث بخش مہر اور عارف مہر نے کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر غوث بخش مہر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ دیگر دوستوں کو بھی جلد پیپلز پارٹی میں شامل کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سب مل کر پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے اور غوث بخش مہر جلد آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غوث بخش مہر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ غوث بخش مہر پیپلز پارٹی کے بہت پرانے ساتھی ہیں۔

اس موقعے پر منظور وسان، اعجاز جکھرانی و دیر رہنما بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی رہنما ؤں نے وفد کی صورت میں غوث بخش مہر سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی میً شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ غوث بخش مھر

 مجھ سمیت شھریار مھر اور عارف مھر بھی آج سے پیپلز پارٹی کا حصہ ہونگے۔ غوث بخش مھر

غوث بخش مھر ، شھریار مھر اور عارف مھر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ نثار کھوڑو

 غوث بخش مھر منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے کے وہ پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرینگے۔ نثار کھوڑو

عام انتخابات میں عوام کی قوت سے سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ نثار کھوڑو

%d bloggers like this: