دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی اہلیہ انتقال کرگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی اہلیہ انتقال کرگئیں ،گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے رجسٹرار طارق محمود کہ اہلیہ اور ڈاکٹر محمد طیب کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی ہیں ،مرحومہ کا

نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ واقع عید گاہ روڈ سے اٹھایا گیا اور عیدگاہ کلاں میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں گومل یونیورسٹی کے پروفیسر ،سٹاف ممبران ، مختلف شعبہ زندگی کے افراد ،سیاسی سماجی اور مذہبی

شخصیات کے علاوہ عمائدین شہر ،اہلیان علاقہ اور ان کے قریبی عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،بعدازاں انہیں آبائی قبرستان قاضیانوالہ میں آشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا ۔
٭٭٭
ناجائز تعلقات کے شبہ میںنوجوان سکول ٹیچر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ نے نوجوان سکول ٹیچر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ،نوجوان کی لاش

پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود روڑی روڈ پر اطلس چوک کے قریب ملزم روزی خان ولد عبدالرحیم سکنہ

کلاچی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سکول ٹیچر معین الدین ولد غلام مصطفیٰ کو سکول جاتے ہوئے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے

حوالے کردی گئی ، ۔ کلاچی پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے، مقتول کے باپ نے پولیس کو وجہ عداوت یہ بیان کی کہ مقتول کے ملزم کی بیٹی کے ساتھ ناجائز

تعلقات قائم ہوئے تھے جس پر ہمارے درمیان ثالثی فیصلہ بھی ہوچکا تھا۔
٭٭٭
پولیس کا قریشی موڑ کے قریب کاو ¿نٹر ٹیررازم کی فرضی مشقوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پولیس کا قریشی موڑ کے قریب کاو ¿نٹر ٹیررازم کی فرضی مشقوں کا انعقاد۔قائم مقام ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او پروآ یاسر امان کی قیادت میں شہر میں

واقع حساس مقامات پر فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع مقامی فیکٹری میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیاڈیرہ اسماعیل خان میں حساس مقامات کی موثر نگرانی اور انسدادی

دہشت گردی کے حوالے سے پولیس فورس کی عملی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے یہ مشقیں پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کی صورت میں عوام کی جان و مال اور

سرکاری و نجی املاک کا تحفظ یقینی بنانا ہے جس کی خاطر پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشقوں میں دیگر اداروں کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں اس سلسلہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع فیکٹری میں دہشتگردانہ

حملے کو بھرپور دفاعی انداز میں ناکام بنانے کی غرض سے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور یرغمالیوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ پیش

کیا۔ فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی

امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی ڈرل دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ فرضی مشق کے موقع پر پولیس جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھااور حفاظتی

اقدامات و ہائی الرٹ سکیورٹی کے تحت مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی مناسب اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ پولیس کی فرضی مشقوں کے تمام تر عوامل کی نگرانی قائم مقام ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ

کر رہے تھے جبکہ ڈی ایس پی پروآ یاسر امان نے انسداد دہشتگردی کی مشق کے آپریشنل دستوں کی کمانڈ سنبھال رکھی تھی ۔
٭٭٭
فالکن سمگلر کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) رینج آفیسر خلیل کنڈی، انچارج ڈپٹی رینجر نعیم جاوید اور سعادت کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے درابن چیک پوسٹ پر فالکن سمگلر کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ ملزم امجد حسین

ولد نذیر احمد سکنہ جوہر آباد خوشاب کے قبضہ سے غیرقانونی فالکن برآمد کرکے ضبط کرلئے اور ملزم کیخلاف وائلڈ لائف اینڈ بائیوڈائیورسٹی ایکٹ 2015ءنے تحت مقدمہ درج کرلیااور30ہزار روپے جرمانہ عائد

کیا۔ ملزم یہ پرندے بلوچستان سے خیبر پختونخوا کے راستے پنجاب سمگل کررہا تھا۔جبکہ چودہ دن کی مسلسل کوششوں کے بعد فالکن ڈیلر اکبر ولد احمد خان کو فالکن کے غیرقانونی شکار اور سمگلنگ کے جرم میں گرفتار

کرکے اس سے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان نے اس کارروائی پر ایس ڈی ایف او مناحل وہاب، رینج آفیسر خلیل خان کنڈی، ثاقب حسین،بخت

محمدکو شاباس دی ہے
٭٭٭
سید تابش حسین زیدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ پولیس ڈیرہ کے پے آفیسر سید کفایت حسین زیدی کے فرزند سید تابش حسین زیدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں ہوئی

جس میں محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور دوستوں کے علاوہ رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دوست احباب نے سید تابش حسین زیدی کو زندگی کے

نئے سفر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
٭٭٭
لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل و پیٹرول برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے قریب کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل و پیٹرول برآمد کرکے آئل ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ محمد

یاسین فاروق کی جانب سے سمگلنگ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس کی ہدایت پر قائمقام ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں کلاچی پولیس نے گرہ عبداللہ اڈا کے قریب کامیاب کاروائی کے دوران آئل ٹینکر

سے 3000لیٹر ایرانی ڈیزل اور2000ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کرلیا۔ پولیس نے آئل ٹینکر ڈرائیور رحمت اللہ مروت سکنہ لکی مروت کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔
٭٭٭
چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنڈوں میں استعمال ہونے والی 9گز تاربھی قبضہ میں لے لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں، 3بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنڈوں میں استعمال ہونے والی 9گز تاربھی قبضہ میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او پیسکو

مندھراں سب ڈویژن معاذ احمد نے واپڈا سٹاف اور پولیس کے ہمراہ تھویا فاضل میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کے دوران3 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنڈوں میں استعمال ہونے والی 9گز تاربھی

قبضہ میں لے لی اور ان کیخلاف مقامی پولیس سٹیشن میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرادیئے ہیں۔
٭٭٭
خشک میوہ جات کے دکانداروں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہروگردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے دکانداروں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ،متوسط اور نچلے طبقے سے تعلق رکھے والے شہریوں

نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں میں ڈرائی فروٹ کی خریداری خواب بن کر رہ گئی ہے ،چلغوزے ،کشمش ،چھوہارے ،اخروٹ ،انجیر ،کاجو ،بادام ،پستہ ہویا مکس ڈرائی فروٹ ہماری قوت خرید

سے کوسوں میل دور جاچکا ہے ،اب سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد صرف مونگ پھلی ،ریوڑی ،بھنے ہوئے چنے وغیرہ ہی خرید سکتے ہیں ،دکانداروں کا صحافیوں سے کہنا تھا کہ ڈرائی فروٹ کے نرخ

روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتے ہیں ،ڈرائی فروٹ کاکاروبار کرنے والے تاجروں کا اپناقانون ہے ،بااثر تاجر روزانہ کی بنیاد پر نرخوں میں کمی بیشی کرکے دکانداروں کو مہنگے داموں ڈرائی فروٹ فروخت کرتے

ہیں جس کی وجہ شہری ڈرائی فروٹ سے کوسوں میل دور ہوچکے ہیں ،ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں سے مختلف اشیاءکے نرخ ناموں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ڈرائی فروٹ

کے نرخ نامہ آویزاں نہیں کرتے کیونکہ یہ ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والے دکانداری کا اصول ہے،ہمیں معلوم ہوجاتاہے کہ کون اصل خریدار ہے اور کون ،صرف چسکے لینے والا ہے ،چلغوزہ ،بادام ،اخروٹ

،کاجو ،پستہ کئی اقسام کے ہیں ،کچھ اشیاءبادام ،گڑ ،ریوڑی ،بھنے ہوئے چنے ،کھجور ،پتاشہ تو سارا سال خریدے جاتے ہیں لیکن چلغوزہ ،کاجو ،مونگ پھلی ،پستہ ،چھوہارے ،کشمش ،اخروٹ ،انجیر ،میوہ اور دیگر اشیاء

کی خریداری موسم سرما میں زور پکڑی ہے ،خشک میوہ جات خریدنے کی سکت ہر شخص میں نہیں کیونکہ قیمتیں زیادہ ہوتی ہے ،بڑے شہروںراولپنڈی ،لاہور ،پشاور ،فیصل آباد ،ملتان وغیرہ میں روزانہ کی بنیاد پر خشک

میوہ جات کی قیمتوں میں کمی پیشی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دکاندار مرضی کے نرخوں پر خشک میوہ جات فروخت نہیں کرتے کیونکہ نرخوں کا تعین کرنے والا کوئی ادارہ موجود ہی نہیں ہے ،شہریوں کی کثیر تعداد نے

روز بروز بڑھنے والی مہنگائی کو حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے سیاست دان پارلیمنٹ میں پہنچ کر اپنے کئے ہوئے تمام وعدے وعید بھلاڈالتے ہیں

جو جمہوری حکومت عوام کو درپیش مسائل اور محرومیوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اسے کرسی اقتدار رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ،چندگھروں تک محدود جمہوریت کی کھیل نے عوام سے دو وقت کی روٹی

کا نوالہ بھی چھین کر انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔
٭٭٭
ہوٹلز ،مارکیز سمیت میرج گارڈنز میں کورونا وائرس کے ایس او پیز مالکان نے نظر انداز کرنا شروع کررکھے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر سمیت ضلع بھر میں قائم ہوٹلز ،مارکیز سمیت میرج گارڈنز میں کورونا وائرس کے ایس او پیز مالکان نے نظر انداز کرنا شروع کررکھے ہیں ،شادیوں میں شرکت کے لئے آنے

والے شہری ماسک تک پہننے سے گریز کرتے ہیں ،بالخصوص شادی ہالز مالکان نے شادی وولیمہ سمیت دیگر تقاریب کے مہمانوں کو سینکڑوں کی تعداد میں ایک ساتھ ہی بیٹھا دیا جاتاہے ،چھ فٹ کا سماجی فاصلہ پوری

طرح نظر انداز کیا جارہا ہے ،اس طرح کورونا وائرس کے بڑھنے کے امکانات پیدا ہورہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ،ہوٹلز ،میرج گارڈنز اور

مارکیز میں صفائی ستھرائی کے بھی انتہائی ناقص انتظامات موجود ہیں ،غلاظت کے جگہ جگہ ڈھیر اور کچن کانظام انتہائی بوسیدہ ہے۔ضلع بھر میں موجود ہوٹلز ،میرج گارڈنز ،مارکیز میں حکومتی کورونا ایس اور پیز کو یکسر نظر

انداز کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات لاحق ہوچکے ہیں ،شہرکی سماجی ،رفاعی ،فلاحی شہری تنظیموں کے عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح

سکولوں ،کالجوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جارہاہے ،اس طرح ہوٹلز ،میرج گارڈنز ،مارکیز میں بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ اس مہلک مرض سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکے ۔
٭٭٭
خودساختہ مہنگائی عروج پر ،غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر اور گردونواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر ،غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ،بااثر دکاندار غیر معیاری اشیائے خوردونوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کرنے میں

مگن ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا ،سرکاری نرخ نامے سب اچھا ہے کی رپورٹس تک محدود ،شہری ارزاں نرخوں پر اشیاءخوردونوش خریدنے سے قاصر ،عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس

لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر قائم خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلواد ی ہیں ،دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخ وصول کرکے اشیاءخوردونوش

کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ،یہاں قابل ذکر بات یہ ہے ،مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے محض کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،دکانداروںنے اول ،دوم ،سوم

چیزوں کے الگ الگ نرخ مقرر کرکے شہریوں کی چمڑیاں ادھیڑنی شروع کررکھی ہیں ،اگر کوئی شہری سرکاری نرخ نامے پر اشیاءکی خریداری کی ضد کرے تو دکاندار گالی گلوچ ،لڑائی جھگڑاکرنے سے بھی گریز نہیں

کرتے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،
٭٭٭
جعلی ناقص اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلعی بھر میں جعلی ناقص اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری کسانوں کی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ،زرعی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے زرعی

ادویات کی فروخت کا دھندہ پورے عروج پر ،متعلقہ افسران نے خاموشی اختیار کرلی،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جعلی ناقص اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات فروخت کرنا شروع کررکھی ہیں ،جعلی اور

غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں نے اپنی دکانوں سے ملحقہ خفیہ گودام بھی بنارکھے ہیں جہاں سے یہ زرعی ادویات آگے سیل کرتے ہیں ،زرعی ادویات کی فروخت کاکاروبار کرنے والے زیادہ تر

افراد ناتجربہ کار اور زرعی مسائل سے بالکل ناآشنا ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو فائدہ کی بجائے الٹا کسانوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ،اس وقت یہ دھندا ضلع بھر میں پورے عروج پر ہے۔زرعی ادویات کی

فروخت کے معاملے میں حکومت اور محکمہ زراعت کی طرف سے سخت قوانین لاگوہیں مگر یہاں سرعام اور آذادانہ طور پر جعلی زرعی ادویات کے لئے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے اور انہیں ناقابل تلافی

مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے ،کسانوں وکاشت کاروں نے ارباب اختیار سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کرنے اور دکانیں سیل کرنے کا

مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
عارضہ دل ،شوگر اور دمہ کے مرض میں مبتلا افراد سردی اور دھند میں احتیاط کریں،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عارضہ دل ،شوگر اور دمہ کے مرض میں مبتلا افراد سردی اور دھند میں احتیاط کریں ،خصوصی ماسک اور گرم لباس کا استعمال کیا جائے ،نزلہ زکام کے مریضوں

سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں ،انہوںنے کہا کہ نزلہ زکام ،انفلوئنزیا کا بگاڑ ایک وائرل بیماری ہے جس سے احتیاط ضروری ہے ،اگر موجودہ سردی میں چھینکیں آئیں ،تیز بخار ہو،جسم درد کرے

،تھکاوٹ اور ڈائریا ہو توسمجھیں کہ آپ انفلوئزایا سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں اور فوری طور پر اپنے معالج سے یا ہسپتال سے رجوع کریں ،انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کے لئے شدید سردی زیادہ خطرناک

ثابت ہوسکتی ہے ،عام ماسک کے بجائے نزلہ وزکام والے این 95 والا ماسک استعمال کریں ،انہوں نے کہا کہ دل کے مریضوں کو سیر کے لئے باہر نہیں نکلنا چاہئے اور دھوپ میں واک کریں ،دل کے مریض

بہتر درجہ حرارت میں یا جم میں ورزش کرسکتے ہیں ،سانس ودمہ کے مریض دھند سے بچیں ،دھوپ نکلنے سے باہر نکلیں اور سائیکل وموٹرسائیکل کے استعمال کو ان دنوں میں ترک کردیں ،
٭٭٭
شہر میں انسانی سمگلر مختلف انداز میں سادہ لوح ،غریب نہتے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں مصروف

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر میں انسانی سمگلر مختلف انداز میں سادہ لوح ،غریب نہتے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے اور پرکشش مراعات کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں مصروف ،سادہ لوح شہری بیچارے اپنی

جمع پونجی لٹا کر سود کی رقمیں ادا کرنے پر مجبور ،انسانی سمگلرز اتنے بااثر ہیں کہ پیسے ہڑپ کرکے متاثرہ شہریوں کو الٹا دھمکیاں دیتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق شہرو گردونواح میں مختلف انداز اور روپے میں انسانی

سمگلروں نے ڈیرے جمارکھے ہیں ،بیرون ملک پرکشش مراعات کا جھانسہ دے کر غریب اور سادہ لوح شہریوں سے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے ،نتیجتاً یہ انسانی سمگلر ز اتنے بااثر ہیں کہ الٹا متاثرہ کنگال

شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔شہر کی عوامی سماجی شخصیات اور عمائدین بالخصوص متاثرہ افراد نے ایف آئی اے اور دیگر مجاز اتھارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں موجود

انسانی سمگلروں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سادہ لوح شہری بااثر ایجنٹ مافیا کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں ۔
٭٭٭
پیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تبادلوں پر پابندی ختم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وزارت پاور ڈویژن نے پیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تبادلوں پر پابندی ختم کردی ہے ،کمپنیاں پیسکو کی پالیسی کے مطابق ملازمین اور افسران کے تبادلے وتقرریاں

کرسکیں گے ،یہ پابندی ستمبر کے آخری ہفتے تک لگائی گئی تھی ،جس سے بجلی کمپنیوں میں انتظامی مشکلات ہورہی تھی ۔
٭٭٭
ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈالر چھے ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔انٹر بینک بینک میں ڈالر کے 26 پیسے سستا ہو کر 159.20 روپے کا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے

مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔فاریکس ڈیلز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے آج بھی ڈالر کی قیمت میں چھبیس پیسے کی کمی ہوئی جس کے

بعد انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 159.46 سے کم ہو کر 159.20 روپے پر آگیا ہے۔ڈالر چھ ماہ بعد کم ترین سطح پر آیا ہے۔ جمعرات کوامریکی ڈالر مزید30پیسے کی کمی سے 159.50روپے اور اوپن مارکیٹ

میں20پیسے کی کمی سی159.70روپے کی سطح پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی

قیمت خرید159.70روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت159.80روپے سے گھٹ کر159.50روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی

ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.60روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت159.90روپے سے گھٹ کر159.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت

خرید1.50روپے کے اضافے سی185روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر188.30روپے ہوگئی جبکہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی

قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر206.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر208.50روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک

کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 30 کروڑ

ڈالرز سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینک کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔
٭٭٭
ڈیرہ شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ،رہائشی و تجارتی مراکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ،رہائشی و تجارتی مراکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ،مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،شہری حلقوںمیں تشویش کی لہر صوبائی وزیر بلدیات و دیگر بالا

حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے بڑے شہر ڈیرہ کے مختلف علاقوں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں

سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں و سڑکیں گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں، صفائی کے عملے نے شہری و تجارتی مرکز سے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے بجائے کچہرہ کنڈی بنانا شروع کردیا ہے ،گندگی کے تعفن کی

وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ حد سے زائد بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلدیہ ڈیرہ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے شہر کا نکاسی آب نظام مفلوج ہوجانے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں

پر جمع ہونا بھی روز کا معمول بنتا جارہا ہے ،شہری حلقوں سمیت شہریوں و دکانداروں نے ڈیرہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا

حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

About The Author