دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن

شادی ہالزبندکرنے کے حکومتی فیصلے کومستردکرتے ہیں
حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیاتو20نومبرکوبھرپوراحتجاج کریں گے

ذیشان علی ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت شادی ہال بندکرنے کے فیصلے کررہی ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں

اورگورنمنٹ کے اس فیصلے کومستردکرتے ہیں اگرحکومت نے اپنے فیصلے کوواپس نہ لیاتو20نومبرکوبھرپوراحتجاج کریں گے۔کروناکی وجہ سے پہلے بھی روزگارنہیں

رہااب حکومت پھرمزدوروں کے منہ سے نوالہ چھیننے پرتلی ہے شادی ہالز مالکان نے جو آرڈرزلیے ہوئے ہیں

انکی تاریخ میں تبدیلی اورمزیدکاروبارٹھپ ہونے کی جانب جارہاہے جوکہ حکومت کاایک ظالمانہ احکام ہے۔

شادی ہالزکے مالکان کے علاوہ ان کے اندرلاکھوں مزدوروں کے روزگارکے بارے میں بھی سوچے کہ اگرشادی ہالزبندہوئے

توجومزدوردووقت کی روٹی کھارہے تھے تواس فیصلے کی وجہ سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے کروناکی وجہ سے پہلے بھی ہرمزدورفاقوں کاشکارہے

حکومت کے اس فیصلے سے خودکشی کی طرف دھکیلیں گی ہماراریاست مدینہ کے دعوے داروں سے التماس ہے کہ

لوگوں کومارنے کے بجائے انکوسہارادیں جیسے باقی کاروبارایس اوپیز کے ساتھ شاپنگ مالز،بازار،مارکیٹیں،

بس اڈے و دیگر کاروبارکو اجازت دی ہوئی ہے اسی طرح شادی ہالز کوبھی کاروبارکی اجازت دی جائے ورنہ ہم احتجاج پہ مجبورہوجائیں گے

اورہمارے ساتھ پورے پاکستان کے شادی ہالز کے مالکان ومزدورشامل ہونگے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

مظفر گڑھ(علی جان سے )

میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق 132KVگریڈاسٹیشن مظفرگڑھ سے منسلک11KVفیڈرپاورہاوس گریڈاسٹیشن گجرات سے منسلک فیڈرزغازی گھاٹ،

ڈبی شاہ گریڈاسٹیشن کروڑسے منسلک فیڈرلعل عیسن (کروڑ1)گریڈاسٹیشن فتح پورسے منسلک فیڈرباروشریف گریڈاسٹیشن ماہڑہ خاص سے منسلک فیڈرمونڈکاگریڈاسٹیشن علی پورسے منسلک فیڈرموڈوالاگریڈاسٹیشن جتوئی سے منسلک فیڈرجوگی

والا پر09نومبرکواور 132KVگریڈاسٹیشن خان پوربگاشیرسے منسلک11KVفیڈرزانڈسٹریل مدینہ ایکسپریس،

سلطان کالونی گریڈاسٹیشن لیہ سے منسلک فیڈرکوٹلہ حاجی شاہ گریڈاسٹیشن کروڑسے منسلک فیڈرپیرسواگ گریڈاسٹیشن چوبارہ سے منسلک فیڈرسٹی(چوبارہ) گریڈاسٹیشن علی پورسے

منسلک فیڈربندے شاہ گریڈاسٹیشن جتوئی سے منسلک فیڈرپرمٹ گریڈاسٹیش ماہڑہ خاص سے منسلک ٖفیڈرموچی والاپر10نومبرکوباوقت صبح08.30سے

دوپہر12.30بجے تک کریش مینٹی نینس پروگرام کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی

دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔
اسسٹنٹ پبلک ریلیشنزآفیسر
میپکو سرکل مظفر گڑھ

About The Author