دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کی گزشتہ 100 سالہ تاریخ میں صرف 4 صدور دوبارہ کامیابی حاصل نہ کر سکے

امریکی تاریخ میں مجموعی طور پر دس صدور دوسری بار انتخابات میں کامیابی پانے میں ناکام رہے

امریکہ کی گزشتہ سو سالہ تاریخ میں صرف چار صدور دوبارہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

آخری بار انیس سو بانوے کے انتخابات میں جارج ایچ ڈبلیو بش کو پہلی مدت کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار بل کلنٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ان کے بعد دوسری بار الیکشن جیتنے کی روایت برقرار ہے ۔

امریکی تاریخ میں مجموعی طور پر دس صدور دوسری بار انتخابات میں کامیابی پانے میں ناکام رہے ۔

تین دہائیوں میں آخری مرتبہ ریپبلکن صدر جارج ایچ ڈبلیو بش دوبارہ صدر نہ بن سکے ۔

ڈیموکریٹک امیدوار بل کلنٹن نے سینئر سیاستدان کو شکت کا مزہ چکھایا۔

بل کلنٹن نے انیس سو بانوے کے انتخابات میں کامیابی سمیٹی ۔

انیس سو چھیانوے میں آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی اپنے نام کی ۔

ریپبلکن امیدوار جارج ڈبلیو بش نے دو ہزار کے انتخابات میں فتح حاصل کی۔

دو ہزار چار میں دوبارہ امریکہ کے صدر بنے ۔

باراک اوباما دو ہزار آٹھ میں امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے ۔

دو ہزار بارہ میں بھی دوبارہ وائٹ ہاوس کے مکین بنے ۔

گزشتہ سو سال میں صرف 4 صدور ایسے ہیں جو دوبارہ کامیابی پانے میں ناکام رہے ۔

ان میں جارچ ایچ ڈبلیو بش، جمی کارٹر، ہربرٹ ہوور اور جیرالڈ فورڈ شامل ہیں ۔

امریکہ کی گزشتہ 100 سالہ تاریخ میں صرف 4 صدور دوبارہ کامیابی حاصل نہ کر سکے

جارچ ایچ ڈبلیو بش، جمی کارٹر، ہربرٹ ہوور اور جیرالڈ فورڈ شامل

1992 کے انتخابات میں جارج ایچ ڈبلیو بش کو بل کلنٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

گزشتہ 3 دہائیوں سے دوبارہ صدر بننے کی روایت برقرار

About The Author