نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

٭٭٭
ضلع بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہرسمیت ضلع بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات ناکارہ ہورہے ہیں، اس ضمن میں شہریوں

کا کہناہے کہ ڈیرہ میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیاجارہاہے جس سے صارفین پریشان ہیں برقی کاروبار شدید متاثرہے پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ شہریوں کے برقی آلات تک ناکارہ ہورہے ہیں، علاقے

میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہاہے، صارفین نے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کی ترسیل درست کی جائے اور شہرمیں کنڈوں کے کاروبار کو ختم کرکے اضافی لوڈ شیڈنگ ختم

کی جائے،
٭٭٭
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویڑن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں کورونا وائرس کی

دوسری لہر کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ، حفاظتی تدابیر، سیمپلنگ اور موجودہ صورتحال سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ، ڈپٹی کمشنر

ٹانک کبیر آفریدی، ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان خالد خٹک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ ، جنوبی وزیرستان، ہسپتال ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو(ایم ٹی آئی) ڈاکٹر فرخ جمیل، ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر مفتی

محمود میموریل ہسپتال ڈاکٹر خادم حسین، ٹیکنیکل سپورٹ آفیسر ڈاکٹر ماجد سلیم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل

خان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 32مثبت کیسز موجود ہیں جبکہ روزانہ کی بنیا د پر 160 جو کہ مقررہ ہدف ہے اس سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح سکولز کھلنے کے بعد سے تسلسل سے سکولوں کے طلباءو

عملے کے سیمپلز بھی لیے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز اور سیمپلز سے متعلق تفصیلات کا اندراج حکومت کی جانب سے جاری کردہ سافٹ ویئر (آئی پی ایم ایس)میں کیا جا رہا ہے۔مفتی

محمود میموریل ہسپتا ل میں 14بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ پہلے سے موجود ہے۔ اسی طرح ٹرائبل ڈسٹرکٹ ساو¿تھ وزیرستان میں 40بیڈز کا وارڈ مختص کیا گیا ہے جبکہ دس بیڈز پر مشتمل ہائی ڈپنڈنسی یونٹ کا قیام

بھی عمل میں لایا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ مختلف سکولوں سے سیمپلز کے حصول کا باقائدہ شیڈول وضح کر کے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ کسی قسم کی درپیش رکاوٹ کی صورت

میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فوری آگاہ کیا جائے۔کمشنر ڈیرہ نے ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان کی جانب سے مسلسل مقررہ اہداف سے زائد کے حصول پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انکی ٹیم کا کام قابل تعریف قرار دیا جبکہ ضلع

ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جتنے سیمپلز لیے جا رہے ہیں اور جو لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی استعداد ہے اس لحاظ سے روزانہ

کی بنیاد پر کم رزلٹ سامنے آنا تشویش کی بات ہے لہذا اس حوالے سے مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو (ایم ٹی آئی) ٹیچنگ ہسپتال اور مفتی محمود میموریل ہسپتال میں ٹرائی ایج سنٹر ز کا

فوری قیام عمل میں لایا جائے اور فوکل پرسنز بھی نامزد کیے جائیں تاکہ ظاہری علامات کی صورت میں بروقت ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ونٹی لیٹرز، نبولائیزرز، ادویات، ٹیسٹنگ کٹس، وغیرہ سے

متعلق ضروریات سے بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر ڈیرہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کیلئے حکومت کی جانب سے وضع

کردہ تمام تر ایس او پیز بالخصوص ماسک کے استعمال، ہاتھوں کا مناسب دورانیہ میں بار بار دھونا، اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عملدرآمد کریں تاکہ اس آفت سے جلد اور ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
٭٭٭
تمام والدین انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوا ئیں،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ نے کہا ہے کہ تمام والدین کو چاہیے کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوا ئیں

تاکہ اس موذی وائرس سے ہمیشہ کا چھٹکارا حاصل کر کے ہم بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو جائیں جو کہ پہلے ہی اس سے چھٹکارا حاصل کر نے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج

اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور گزشتہ مہم کے دوران اہداف کے حصول اور سرویلنس سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت

کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم محسود کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈیرہ، این سٹاپ آفیسر، ای پی آئی کوارڈینیٹر، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونکیشن سپورٹ آفیسر،

پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، تھرڈ پارٹی مانیٹرز،محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ نے

بتایا کہ رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونےوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 77ہزار404پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد

کیلئے 2509ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 67یوپیک چیئرمین اور 351ایریا انچارج اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز کی تعداد 644تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریفیوزل کیسزکی کوریج کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریفیوزل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ محکمہ صحت سمیت

دیگر متعلقہ محکمے کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لہذا انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیموں کی تشکیل اور سٹاف سے متعلق مشکلات یا دیگر مسائل سے فوری آگاہ کیا جائے

تاکہ بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے کر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹیموں کو فرائض کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا نہ

ہو۔انہوںنے تمام والدین سے اپیل کی کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ عمر بھر کیلئے اپاہج بنا دینے والے اس موذی وائرس

سے ہمیشہ کا چھٹکارا حاصل کرکے اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
٭٭٭
موسم سرما آتے ہی گرم کپڑوں ،جرسیوں اور جرابوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر شہری پریشان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موسم سرما آتے ہی گرم کپڑوں ،جرسیوں اور جرابوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر شہری پریشان ہیں جبکہ دکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ صحافیوںسے بات

چیت کرتے ہوئے خریداری کرنے والی خواتین نے بتایا کہ دکانداروں نے مرضی کی قیمتیں مقرر کیے ہوئے ہیں۔کھدر لینن کے سوٹ کی قیمت1500سے بڑھا کر 2500روپے جبکہ جرسیوں کی قیمتیں

1700سے بڑھا کر 4000روپوں میں فروخت کیے جارہے ہیں جوکہ متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے خریدنا مشکل ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ ہم نے قیمتیں خود مقرر نہیں کیں۔ مہنگائی کے پیش نظر ہم بھی مہنگے

داموں کپڑے خرید کر فروخت کررہے ہیں۔ فیکٹری مالکان ہمیں جس قیمت پر کپڑے دیتے ہیں اس پر فی سوٹ چارسو روپے کماتے ہیں۔
٭٭٭
تاوان کی غرض سے نوجوان کو اغواءکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تاوان کی غرض سے نوجوان کو اغواءکرلیاگیا ،پولیس نے تین نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآکی

حدود میں علاقہ گھونسرکے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار بائیس سالہ نوجوان محسن ولد غلام عباس بلوچ سکنہ گھونسر کو تاوان کی غرض سے اغواءکرلیا ،پولیس نے مغوی کے والد غلام عباس کی رپورٹ

پر تین نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔
٭٭٭
گرفتار ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ مفرور ملزم اور تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کے خلاف درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں زیر علا ج قتل اور اقدام قتل کے اہم مقدمہ میں گرفتار ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ مفرور ملزم اور تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد

کے خلاف درج کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل اور اقدام قتل کے اہم مقدمہ681 مورخہ 02.11.2020 تھانہ صدر میں گرفتار ملزم کے زخمی ہونے کے باعث اسے علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال

ڈیرہ منتقل کیاگیا جہاں پر وہ پولیس کی کڑی نگرانی میں زیر علاج ہونے کے دوران پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ، کینٹ پولیس نے ہسپتال سے ملزم کے فرار ہونے پر تین پولیس

اہلکاروں ایچ سی عنایت اللہ،عابد اللہ اور رضااللہ کے علاوہ ملزم مومن ولد اکبر خان قوم سلیمان خیل سکنہ منیز آباد کے خلاف جرم زیر دفعات 223.224 ت پ درج کرلیاہے۔ تینوں پولیس اہلکاروں کو حراست

میں لے لیا گیا تاہم مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔
٭٭٭
جوانسال سکول ٹیچر کو اغواءکرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود عیدگاہ مریالی سے جوانسال سکول ٹیچر کو اغواءکرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق عید گاہ مریالی کے

رہائشی محمد فرید ولد خواجہ محمد کنڈی سکنہ گل امام ٹانک نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم عنایت ولد عبداللہ کنڈی سکنہ ابی ذر ٹانک نے دیگر تین نامعلوم ملزمان کے ہمراہ میری بیٹی جو کہ سکول ٹیچر ہے کو

سکول جاتے ہوئے عیدگاہ مریالی کے قریب موٹرکار میں زبردستی اغواءکرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے سکول ٹیچر کے باپ کی رپورٹ پر چاروں ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
چنگ چی میں لوڈ ساٹھ کلو گرام سے زائد مضرصحت بدبودار گوشت برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے دریا خان پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران چنگ چی میں لوڈ ساٹھ کلو گرام سے زائد مضرصحت بدبودار گوشت برآمد کرکے تونسہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا

،پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے دریا خان پل پر ناکہ بندی کے دوران چنگ چی میں لوڈ مضر صحت بدبودار گوشت برآمد کرکے چنگ چی سوار ملزم ذوالفقار علی ولد سونا خان قیصرانی سکنہ بستی بگیڑا

تریمن تونسہ شریف کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
سابقہ منگیتر کو اغواءکرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پنیالہ پولیس نے سابقہ منگیتر کو اغواءکرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل کے رہائشی حکیم خان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی

بیس سالہ بیٹی کی منگنی ونکاح کچھ عرصہ قبل ملزم فہیم اللہ ولد غلام سعید سکنہ لکی مروت سے طے ہواتھا جس سے طلاق رخصتی سے پہلے ہوچکی ہے ،اب میری بیٹی مسمی عمران کی منکوحہ ہے جبکہ ملزم فہیم اللہ اس کا

باپ غلام سعید اقوام مروت دیگر دو نامعلوم ساتھی ملزمان کے ہمراہ اپنے ساتھ اغواءکرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے لڑکی کے باپ کی رپورٹ پر باپ بیٹے سمیت چاروں افراد کے خلاف اغوائی کا مقدمہ درج

کرلیاہے۔
٭٭٭
پاک فوج کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے طلباءکاقلعہ اقبال گڑھ کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاک فوج کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے طلباءکوقلعہ اقبال گڑھ کے دورے کیلئے ” ایک دن پاک فوج کے ساتھ“پروگرام کے تحت پہلی بار فوجی آلات سے آگاہی فراہم کرنے

کیلئے دورہ کرایا گیا ،اساتذہ اورنجی سکولز کے طلبہ نے فوجی مشقوں اور دفاعی آلات میں گہری دلچسپی لی اور جانباز فوجی کرداروں سے اپنی وابستگی کا کھل کے اظہار بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر

اہتمام ” ایک دن پاک فوج کے ساتھ“پروگرام کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف سکولوں کے طلبہ کو پہلی بار فوجی آلات سے آگاہی فراہم کرنے کی خاطر قلعہ اقبال گڑھ کا دورہ کرایا گیا۔ طلباءکے دورے

کے موقع پر سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر قاسم شہزاد اور دیگر حکام نے بھاری ہتھیاروں اور لائٹ مشین گنوں کے استعمال بارے معلومات فراہم کیں اور ڈاکومینٹری کے ذریعے جنگی مشقوں کے مظاہرے بھی

دیکھائے۔طلبہ نے حیرت انگیز فوجی مشقوں اور دفاعی مشینوں میں گہری دلچسپی لی اور جانباز فوجی کرداروں سے اپنی وابستگی کا کھل کے اظہار بھی کیا۔اس منفرد معلوماتی و آگاہی دورے کے دوران فوجی افسران اور

جوانوں نے نہ صرف طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے بلکہ انہیں فوجی زندگی کے دلچسپ تجربات بارے آگاہی بھی فراہم کی ۔طلباءاور اساتذہ پاک فوج کی جانب سے قلعہ اقبال گڑھ کا دورہ کرانے پر پاک

فوج کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭
سولرلائٹ سسٹم کی پلیٹس کو صاف کرا دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور اورممبر صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کی خصوصی ہدایات پرفوکل پرسن خان امجد خان نے سپروائزر ٹی ایم

اے ڈیرہ عبدالرحمن سدوزئی کے تعاون سے جی پی او چوک سے نیو بنوں چونگی تک نصب سولر سسٹم کی پلیٹس دھلوا کر صاف کرا دیں۔واضح رہے کہ گرودوغبار کے باعث مذکورہ سولر لائٹس کی کارکردگی متاثر ہورہی

تھی جو اس اقدام کے بعد کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔
٭٭٭
سرکاری اسلحہ برآمد کرکے شیخوپورہ اور ٹانک کے رہائشی 2ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کلاچی پولیس کی کاروائی، کار سوار افراد سے سرکاری اسلحہ برآمد کرکے شیخوپورہ اور ٹانک کے رہائشی 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے ڈیرہ ٹانک روڈ پر

قائم ہتھالہ پولیس چیک پوسٹ پر ٹانک سے آنے والی موٹرکار میں سوار افراد کو تلاشی کی غرض سے روکا تو گاڑی میں سوار شیخوپورہ کے رہائشی امتیاز حسین ولد منظور احمد وڑائچ سے پسٹل30بور اور ٹانک کے رہائشی

نیئر زمان ولد گلبازسے کلاشنکوف برآمد ہوئی جسکے بارے میں ملزمان پولیس کو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ برآمد شدہ کلاشنکوف سرکاری کلاشنکوف ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
خباب خان بلوچ ریڈر ڈی پی او تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی اے ایس آئی خباب خان بلوچ کو قائمقام ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کا ریڈر مقرر کردیا گیا، چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی اے ایس آئی

خباب خان بلوچ کوقائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کا ریڈرتعینات کردیا گیا ہے۔ تعیناتی کے احکامات کے بعد پی اے ایس آئی خباب خان بلوچ نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال

کر کام شروع کردیا ہے۔پی اے ایس آئی خباب خان بلوچ کا شمار ڈیرہ پولیس کے فرض شناس اور محنتی جوانوں میں ہوتا ہے اور ان کی تعیناتی سے پولیس اور عوام کے مابین بہترین کوآرڈینشن بھی قائم ہوگی۔
٭٭٭٭
صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ایس ڈی او کنسٹرکشن پیسکو ڈیرہ سب ڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل گرڈ سے دو نئے فیڈروں(مریالیIIIو انڈسٹریل سٹیٹ فیڈر) کی تنصیب کے سلسلے میں

9نومبر، 12نومبر، 16نومبر، 19نومبر اور 24 نومبر 2020کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جس کی وجہ سے مریالیI، مریالیII، سٹیI، سٹیII، ڈگری کالج، ٹاﺅن ہال، مسلم

بازار، کمشنری بازار، قیوم نگر اور مفتی محمود ہسپتال فیڈرز کے صارفین متاثر ہونگے۔
٭٭٭
محکمہ سوئی گیس کی جانب سے شہر میں جاری گیس بحران پر مجرمانہ غفلت کے خلاف شہری سراپا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ سوئی گیس کی جانب سے شہر میں جاری گیس بحران پر مجرمانہ غفلت کے خلاف شہری سراپا احتجاج ، محکمہ گیس نے عوامی شکایات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا، گیس کے ستائے

عوام کی جانب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب طبقہ ایل پی جی گیس کا خرچ برداشت نہیں کرسکتا شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں اب تو پوری طرح سردی کا موسم شروع نہیں ہوا کہ صبح اور

رات کے اوقات میں گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے اگر کسی علاقے میں گیس ہوتا ہے پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث کھانا پکانا مشکل ہوگیا ،ڈیرہ شہر ومضافات سمیت دیگر علاقوں گیس کا بحران شدید

ہوچکا ہے، شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیاجاتا ہے غریب عوام ساری گرمی بجلی کے بحران کا شکار رہنے کے بعد اب گیس کے بحران کا شکار ہے سلنڈر انتہائی مہنگا مل رہا جبکہ ایل پی جی کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے جو

غریب عوام میں برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے لہذا گیس کے بحران کو حل کیاجائے اور گیس کی سابقہ دور کی طرح مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author