ڈیرہ غازیخان
شہید بے نظیر بھٹو کرائسز سینٹر ڈیرہ غازیخان کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، دس سال گزرنے کے باوجود عملہ کو مستقل نہ کر نے،دفتر فراہم کرنے اور خواتین کو ادارے کے بارے میں شعور اور آگاہی مہم کے معاملات زیر غور لائے گئے،
اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق خواتین کو لیگل ایڈ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کر نے والے ادارے شہید بے نظیر بھٹو کرائسز سنٹر کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس زیر صدار ت چیئر مین محمد فاروق احمد منعقد ہوا
اجلاس میں سیکرٹری ثریا مجید رانا،لیگل ایڈوائزرشیخ شفیع الرحمن ایڈووکیٹ، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،طارق اسماعیل قریشی،رانا محمد رمضان درانی،ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر چوہدری محمد اظہر نے شرکت کی اجلاس میں
سیکرٹری ایڈوائزری کمیٹی ثریا مجید رانا ایڈووکیٹ نے شہید بے نظیر بھٹو کرائسز سنٹر کی کارکردگی بارے میں کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اب تک 2220خواتین نے کرائسز سینٹر رابطہ کیا جنہیں فوری طور پر قانونی امداد فراہم کر کے
ان کے مسائل حل کرائے گئے اجلاس میں خواتین کے مسائل کے حل کے لئے الگ سے دفتر کی بلڈنگ فراہم کر نے اور اس دفتر میں دس سال سے ایڈہاک پر کام کر نے والے عملہ کو حکومت فی الفور مستقل کر نے کے احکامات جاری کرے
اجلاس میں خواتین کے تحفظ کے لئے قائم اس ادارہ کی افادیت اور شعو ر اجاگر کر نے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس کے بارے میں آگاہی مہم کے لئے ضلع کی مختلف این جی او ز کے ذریعے ضلع بھر میں آگاہی دی جا ئے
اجلاس میں چیئر مین محمد فاروق نے کرائسز سینٹر کو مزید فعال بنانے کے لئے تمام ممبران سے تجاویز لے کر اعلیٰ حکا م کو بھیجنے کی ہدایت کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
آر پی او فیصل رانانے ریجن کے چاروں اضلاع میں ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان کے تحت تھانوں کو کرپشن فری بنانے کے لئے احکامات جاری کر دئیے،
کوئی پولیس والا مدعی یا ملزم پارٹی سے کسی بھی عنوان سے ایک پائی بھی نہیں لے گا،اندراج مقدمہ،ملزمان کی گرفتاری،
تفتیشی عمل سمیت پولیسنگ کے ہر کام کے لئے ریاست نے وافر وسائل مہیا کئے ہیں،جن کو استعمال میں لا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کی کرپشن فری پولیسنگ کی جائے گی،
ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،
آر پی او نے کہا کہ پیسوں کی لین دین نے پولیس کے محکمے کے فرض شناس چہرے کو داغدار کیا ہوا ہے،
جس طرح معاشرے میں غالب ترین اکثریت قانون پسندوں کی ہے لیکن چند قانون شکن عناصر کی موجودگی سے بھی چشم پوشی نہیں کی جا سکتی
اسی طرح پولیس افسران اور اہلکاروں کی اکثریت دیانتدار اور ایماندار ہے لیکن محکمہ میں کرپٹ کالی بھیڑوں سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا،
میں نے تہیہ کر لیا ہے کہ ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان پر عمل در آمد سے جہاں پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بن جائے گا
وہاں پر محکمہ پولیس میں ”تطہیر“ کا عمل بھی کامیابی سے مکمل ہو گا جس سے کرپٹ پولیس والوں کا رولز کے مطابق
محکمانہ احتساب ہو گا،انہوں نے کہا تھانوں میں عوام کی طرف سے اندراج مقدمہ کے لئے دی جانے والی درخواستیں اگر وقوعہ کی تصدیق کے بعد قابل دست اندازی پولیس جرم بنتی ہیں تو اندراج مقدمہ میں تاخیر متاثرہ فریق کے ساتھ پولیس کی زیادتی شمار ہو گی جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،
اسی طرح وزیر اعظم پورٹل،وزیر اعلیٰ پورٹل اور8787سے آنے والی درخواستوں پر قانونی کارروائی میں تاخیر قطعی برداشت نہیں ہو گی،
آر پی او نے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں کھلی کچہریوں کا تسلسل قائم کرنے کے لئے شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے جس علاقہ میں کھلی کچہری ہو گی وہاں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ
کھلی کچہری کی جگہ پر پہنچنا ہر خاص و عام کی دسترس میں ہو،ان کھلی کچہریوں کو پولیس کی تعریف و توصیف سے پاک رکھنے کے لئے بھی احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام الناس سے براہ راست رابطہ اوران کی فوری داد رسی کیلئے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کا ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ تفصیلات کے
مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ،جس میں ضلع کی مختلف جگہوں سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل ڈی پی او کو براہ راست پیش کئے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے فرداً ًًًًًًً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور انکو درپیش مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے
اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے میرے دروازے عوام الناس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ پولیس کے لئے وزیراعلی پنجاب کا تحفہ۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل سترہ گاڑیاں ڈیرہ پہنچ گئیں تھانوں کے حوالے تفصیلات کے مطابق
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ پولیس کو 17 نئی گاڑیاں دے دیں گاڑیاں ڈیرہ پہنچ گئیں ڈی پی او عمرسعید ملک نے
گاڑیاں دیتے ہوئے کہا کہ پولیس گاڑیاں جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہیں ڈی پی او ڈی جی خان نے گاڑی کی چابیاں تھانوں کے ڈرائیورز کو دیں تمام تھانوں کے
ایس ایچ اورز کو نئی گاڑیاں ملنے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید موثر کاروائیاں ہونگی۔
اس حوالے سے ڈیرہ پولیس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں سے پولیس کارکردگی مزید بہتری ہوگی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
مجرمان اشتہاریوں اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،
انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے جبکہ مؤثر گشت کرتے ہوۓ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاۓ
یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس لائن شہدإ ہال میں ڈی ایس پی سرکلز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی تفصیلات کے مطابق
پولیس لائن شہدإ ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کے تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او نے ہر تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا
ڈی پی او نے دوران میٹنگ تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی
روشنی پر یکسوکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے
انھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں جبکہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں،
مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوۓ انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید مؤثر کیا جاۓ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او عمر سعید ملک نے پٹرولنگ پوسٹ تونمی موڑ کا اچانک دورہ کیا دورہ کے دوران ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خوش اخلاقی سے پولیس فورس کا تصور شہریوں میں مثبت طور
پر ابھر رہا ہے اور پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے آپ ضلع پولیس اور پٹرولنگ پولیس کو ٹیم کے طور پر
ملکر کام کرنا ہوگا اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں خصوصی دلچسپی لینا ہوگی
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کرتے ہوۓ خاص طور پر رات کو پٹرولنگ کرتے ہوۓ سملگرز اور جرائم پیشہ افراد کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت ناکام بنائیں ڈی پی او نے پٹرولنگ پولیس کے جرائم کے خلاف اقدامات کو سراہا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ضلعی صدر لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ ق عامر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 126 دن کا دھرنا دینے والے آج کسانوں کے ایک دن کے دھرنے سے خوفزدہ ہیں
اور انکے حقوق دینے کے بجائے ان پر تشدد کیا گیا ہے کسان اس ملک کا سرمایہ ہے انکے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کر سکتے
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور میں جو ریلیف کسانوں کو دیا تھا آج حکومت کو چاہیے کہ
وہ اس سے بھی زیادہ ریلیف کسانوں کو دیں عامر محمود نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے
حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لئے کوئی بھی پیکج نہیں ہے تبدیلی سرکار آپس کے اختلافات کو بھلا کر اس ملک میں حقیقی تبدیلی لیکر آئے تاکہ یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
ڈیرہ غازیخان
تھانہ شاہصدر دین پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،04 عدد پسٹل اور 500 گولیاں برآمد،ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین معہ پولیس بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 3 ملزمان کو اسلحہ
اور سینکڑوں گولیوں سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین رؤف نواز نے بتلایا کہ تھانہ شاہصدر دین نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے
ملزم ارشاد حسین سے 02 عدد پسٹل اور 500 گولیاں، زاہد سے 01 عدد پسٹل 2 گولیاں اور ظفر حسین سے 01 عدد پسٹل اور 03 گولیاں برآمد کر لی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین نے کہا کہ
جرائم کے خلاف تھانہ شاہصدر دین پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایت پر
ڈیرہ غازیخان کو کرائم سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے، پولیس فورس اسلحہ اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس سے تعاؤن کرنا ہوگا تاکہ ایسے کرمنل اشخاص سے
معاشرہ پاک ہو میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے آپ کو اور آپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
پولیس بھرتی میں ٹیسٹ کاسلسلہ جاری،قد و چھاتی پیمائش میں پاس ہونے والے امیدواران کی پولیس بھرتی کے لیے دوڑ کا مرحلہ آج جمعہ06.11.2020سے شروع ہوگا
ڈی پی او عمر سعید ملک نے چیئرمین بورڈ بھرتی کانسٹیبلان DIG/SPU منیر احمد ضیاء اور ایس پی محمد عامر خان نیازی کے ہمراہ دوڑ والی جگہ کا وزٹ کیا اور اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ
امیدواران جمعہ 06.11.2020کو ٹھیک 6.30 بجے صبح تک ہر صورت تونمی موڑ ائیر پورٹ روڈ پہنچ جائیں
جہاں پر بھرتی ہونے والے امیدواران سے کانسٹیبلان کی بھرتی کے لئے دوڑ ٹیسٹ لیا جائے گا اور تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے وہ خود اپنی سواریوں پر بروقت پہنچ کر دوڑ ٹیسٹ میں شامل ہوں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی مشکل گھڑی میں پولیس کے ہیروز کوکبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے
یہ بات انہوں نے مالی تعاون برائے علاج معالجہ کے لئے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل عبدالحمید کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دینے کے موقع پر
کہی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور زخمی ہونے والے پولیس ملازمان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے
ان کی فلاح بہبود ہماری اولین تر جیح ہے واضح رہے کہ کانسٹیبل عبد الحمید تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سماج دشمن عناصر سے پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ جھوک اترا کی کاروائی، ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، ملزمان سے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد جبکہ ایک اور کاروائی میں مجرم اشتہاری سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، مقدمات درج کاوائی شروع،
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق ایس ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علیحدہ علیحدہ کاروائی کر کے
قتل جیسے سنگین مقدمے میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری محمد امین ولد غلام رسول قوم بغلانی کو گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہیٰ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 06 کس ملزمان(1) ملزم محمد لقمان اترا سے پستول 12 بور برآمد (2) مجاہد حسین پستول 12 بور برآمد (3) ملزم محمد ندیم سے پسٹل 30 بور برآمد (4) ملزم سہیل عرف سلی سے پستول 12 بور برآمد (5) ملزم انضمام سے پسٹل 30 بور برآمد (6) ملزم مدثر احمد سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ
آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دیا جبکہ تیسری کاروائی میں دورکنی گینگ میں شامل 02 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری و ڈکیتی شدہ 03 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی پانی والی ٹینکی نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوا ر کو کچل دیا ،ایک نوجوان جاں بحق ، بچہ زخمی ،ٹراما سنٹر منتقل ،
تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق پل پیارے والی نیو ماڈل ٹاؤن روڈ کے قریب میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی پانی والی ٹینکی نے مبینہ طور پر غفلت ،
لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ دوڑی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار بیس سالہ محمد نوشان ولد محمد مدنی سکنہ نیو ماڈل ٹاؤن موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ چار سالہ بچہ محمد عمر ولد محمد یونس شدید زخمی ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی
ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جاں بحق اور زخمی بچے کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری کاروائی کر تے ہو ئے
جاں بحق ہو نے والے نوشان کے چچا محمد یوسف کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 580/20 زیر دفعہ 322 279 427 کے تحت درج کر لیا ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے تونسہ شریف کا دورہ کیاانہو ں نے زیر تعمیر پناہ گاہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ، بستی بزدار روڈ، تحصیل ہسپتال کے زیر تعمیر نئے بلاک،فیملی پارک اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا
کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں بارے کلمہ چوک پر چیف آفیسر ملک عامر روف نے بریفنگ دی
اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرز،پبلک ہیلتھ،واٹر منیجمنٹ اور پی ایچ اے کے افسران بھی موجود تھے کمشنرنے کہاکہ
عوامی مفاد کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ثمرات جلد لوگوں تک پہنچائے جاسکیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو ہدایت کی کہ
منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے غیر معیاری مٹیریل کے استعمال اورمدت تکمیل میں تاخیر پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ایگریکلچر ریسرچ آفیسر سید وقار حسین کاظمی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین علی محمد خان سومرو،
مرکزی کوآرڈینیٹر برکت علی سومرو،صوبائی نائب صدر گلزار احمد سومرو اور جنرل سیکرٹری جامشورو طارق خان سومرو نے کہا ہے کہ
مرحوم کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے مظفرآبادمیں مرحوم کے بھتیجوں سید بشیر حسین کاظمی اور سید طاہر حسین کاظمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
سید وقار حسین کاظمی کی وفات پر وفاقی وزیر نجکاری وسرپرست اعلیٰ شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان سردار محمد میاں سومرو نے بھی اپنے پیغام میں
گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے او رلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
بستی بلچانی فیڈر بھاٹھی میپکو سب ڈویژن وہوا تحصیل تونسہ شریف کے اہالیان نے کہاہے کہ علاقہ میں بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج کے سبب شدید مشکلات درپیش ہیں اور بستی کے متعدد افراد کے ٹیوب ویل کی موٹر یں جل چکی ہیں
جبکہ ہفتہ بھر سے بجلی کی بندش کی وجہ سے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں. اہالیان نے کہا ہے کہ ماہ نومبر میں گندم کی کاشت کی جاتی ہے اور علاقہ میں آبپاشی کیلئے ٹیوب ویل استعمال کیے جاتے ہیں
جو کہ بجلی کی بندش اورکم وولٹیج کی وجہ سے نہیں چلائے جا سکتے انہوں نے کہا ہے کہ قریبی وہوا اور نور احمد والی فیڈرز کے کچھ پول گرنے سے ان کے علاقوں کو بھی باٹھی فیڈر کے ساتھ منسلک کر دیاگیا ہے
جس کی وجہ سے لوڈ بہت بڑھ گیا ہے اور کم وولٹیج کا مسئلہ درپیش ہے اہالیان علاقہ نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اوراپیل کی ہے کہ گندم کی کاشت کیلئے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے تاکہ وہ بروقت فصل کاشت کر سکیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ماہ اکتوبر کی ایمرجنسی رپورٹ جاری کر دی گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو36543کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے4238کالز ایمرجنسی کیلئے6558کالزانفارمیشن کیلئے،22347کالز غیرمتعلقہ جبکہ3140غلط کالیں کی گئیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے747روڈ ٹریفک حادثات،44آگ لگنے کے واقعات،118لڑائی جھگڑے،3 پانی میں ڈوبنے،2754میڈیکل
ایمرجنسیز،01عمارات منہدم ہونے کے اور571دیگر متفرق حادثات پرریسپانس کیا،ان حادثات میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے4274مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں 1809افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی
،2365افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ مجموعی طور پر مختلف ایمرجنسیوں میں 100افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔ان ایمرجنسیوں میں ریسکیو1122کاریسپانس ٹائم6.96منٹ اور 136.71ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ
ماہ اکتوبرکوبین الاقوامی سانحات کے خطرات کو کم کرنے کیلئے عوامی شعور کی بیداری کے طور پرلیا گیا انہوں نے کہا اس کو منانے کا مقصدممکنہ حادثات سے پہلے تیاری کو یقینی بنا نا ہے انہوں نے کہا کہ
کرہ ارض پر آنے والے قدرتی آفات کا بہترین علاج شجر کاری ہے کیونکہ شجرکاری کے ذریعے کرہ ارض کے درجہ حرارت پرقابو پایا جاسکتا ہے خشک سالی، زلزلے اور سیلاب وغیرہ کے خدشات شجرکاری کی وجہ سے معدوم ہوجاتے ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر خواجہ جلال الدین رومی کی قیادت میں ملاقات کی ملاقات میں نئی انڈسٹریز کے قیام اور صنعت و تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا
اور ڈیرہ غازیخان،تونسہ،وہوااور سخی سرور میں لنگر خانے قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا خواجہ جلال الدین رومی اور دیگر صنعتکار لنگر خانے کھولنے کا انتظامات کریں گے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لنگر خانے کھولنے کے اعلان پر
صنعتکار برداری کا شکریہ ادا کیا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں سخی سرور روڈ پر سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے لئے 50ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو آسان اقساط میں انڈسٹریل پلاٹ دیئے جا ئیں گے
صدر خواجہ جلا ل الدین رومی کے مطالبے پر ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کی تعمیر کا مطالبہ منظور کیا گیا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ مظفر گڑھ میں سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو مراعات دیں گے
ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کے دفتر کے قیام کے لئے بھر پور تعاون کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم ہو چکی ہیں تاجروں اور صنعتکاروں کی سہولت کے لئے ڈیرہ غازیخان کی اندرونی سڑکوں کو بہتر بنایا جا ئے گا
تاجروں اور صنعتکاروں کی راہ میں سرخ فیتہ حائل نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب میں صنعتیں قائم ہو نے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے خواجہ جلا ل الدین رومی نے کہا کہ تاجر برادری کے لئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا جذبہ قابل تحسین ہے
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صنعتکاروں اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لئے تقلید اقدامات کئے تاجر صنعتکار لنگر خانوں کے قیام کے لئے بھر پور تعاون کریں گے
اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ حنیف پتافی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور شیخ افضال احمد، خواجہ محمد یونس،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سینئر نائب صدر لطیف خان پتافی،نائب صدر زاہد نظام،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی بھی موجود تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
: شادن لُنڈ
(عزیزالرحمن سے)
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک اور رسالدار تمن لغاری سردار اعجاز خان لغاری کے حکم پر ایس ایچ او رونگھن در محمد خان لغاری ان ایکشن لاہور سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل رونگھن سے برآمد ملزمان فرار۔
تفصیل کے مطابق لاہور کے شہری عدنان بٹ کی موٹر سائیکل نمبر اے بی ایچ 9127 سی ڈی نواز شریف پارک تھانہ شاہدرہ لاہور سے ایک ہفتہ قبل چوری ہوئی تھی گزشتہ روز ایس ایچ او رونگھن در محمد خان لغاری یکبئی روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے
تو دوران چیکنگ موٹر سائیکل کو مشکوک جان کر روکا جس پر ملزم حضور بخش اور اس کا ساتھی رکنے کے بجائے بھاگ گئے جس پر ایس ایچ او در محمد لغاری نے تعاقب کیا تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے
اور ایس ایچ او نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر گزشتہ روز رسالدار تمن لغاری سردار اعجاز خان لغاری کے ساتھ بارڈر ملٹری پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں موٹر سائیکل مالک عدنان بٹ کے حوالے کی
اس موقع پر عدنان بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ حمزہ سالک رسالدار سردار اعجاز خان لغاری ایس ایچ او در محمد لغاری سمیت پوری بارڈر ملٹری پولیس کا مشکور ہوں جنہوں نے میری موٹر سائیکل برآمد کرکے میرے حوالے کر دی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
: شادن لُنڈ
(نامہ نگار)
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کا لائن آفیسر نجیب اللہ خان قیصرانی کو ٹاسک چوبیس گھنٹے میں قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس تھانہ لکھانی تمن قیصرانی کے علاقہ میں ملزم گل محمد نے
اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عبدالعزیز ولد اللہ بخش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ لکھانی میں مقدمہ نمبر 3/16 زیر دفعہ 324/302 342/114 109/148 درج ہوا تھا
ملزم خیبرپختونخواہ میں روپوش ہو گیا تھا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے لائن آفیسر نجیب اللہ خان قیصرانی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا
جس پر لائن آفیسر نجیب اللہ خان قیصرانی نے اپنی ٹیم میں شامل اہلکاروں غلام قاسم ۔ مجید اللہ کے ساتھ مل کر چوبیس گھنٹے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون