دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ریاستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے

امریکی صدر نے گزشتہ روز اچانک نتائج رک جانے پر بیان جاری کیا تھا کہ اچانک نتائج رک جانا دھوکہ ہے اور اس سے دھاندلی کے شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ریاستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن، ریاست وسکونسن اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر بار بار ووٹوں کی گنتی میں دھوکے کا خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پہلے ہی سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز اچانک نتائج رک جانے پر بیان جاری کیا تھا کہ اچانک نتائج رک جانا دھوکہ ہے اور اس سے دھاندلی کے شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل ورجینیا کے دورے کے موقع پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین نومبر کو ہی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہفتوں پہلے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ارلی ووٹنگ امریکہ کے لیے بہت خطرناک ہے۔

About The Author