دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دو اشخاص پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

سموگ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں اور خشت بٹھہ ،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر ذولفقار علی کھرل نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے

جائیں خشت بٹھہ پر زہریلا دھواں پیدا کرنے والی چیزوں کو ہرگز نہ جلایا جائے جبکہ ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کردے

سموگ سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ

کسان حضرات فصلوں کی باقیات کو کسی بھی صورت میں نہ جلائیں تاکہ عوام سموگ سے محفوظ رہ سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے سہولت بازاروں میں موجود تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی ھے کہ وہ سہولت بازاروں میں چینی کی فراہمی کے نئے جاری کردہ

نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے

سہولت بازاروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائےنیز کوئی بھی آفیسر اور اہلکار ماسک کے بغیر موجود نہ ھو ڈپٹی کمشنر نے مختلف سہولت بازاروں کا معائنہ کرنے کے

بعد کہا کہ سہولت بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی جاری ہے اور اشیا خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں

لوگ آسانی سے خرید وفروخت کررہے ہیں ۔ انہوں نے سہولت بازاروں کے علاؤہ عام مارکیٹوں کا دورہ بھی کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور نے تمام دوکانداروں کی ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں انہوں نےضلع بھرکے

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو ہدایات کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں اور مارکیٹوں کا وزٹ کریں تاکہ

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے انہوں نے ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ھدایات بھی جاری کیں ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

سابقہ ادوار میں کروڑوں کے فنڈز زمین برد،ٹائون کمیٹی کے ماہانہ لاکھوں کے فنڈز کے باوجود صحت و صفائی کا فقدان جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے ڈھیر،

ایم این اے ،ایم پی اے ضلعی انتظامیہ کی طوطا چشمی سمجھ سے بالا تر،ٹائون کمیٹی کا عملہ غائب،

ممبران اسمبلی سیلفیوں تک محدود،ضلعی و تحصیل انتظامیہ ہینڈ آئوٹ ، واٹس ایپ گروپوں یا سوشل میڈیاکی زینت تک محدود

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف ضلع راجن پورکا پسماندہ ترین حلقہ جہاں ہر دور میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اسے نظر انداز کیا گیا بدقسمتی سے یہاں کے ایم این اے،ایم پی اے ہردور میں حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود یہاں کی بہتری کے لیئے کچھ نہ کرسکے،

این اے 174 سے سردار جعفرخان لغاری اور پی پی 248 سے سردار شیر علی گورچانی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رہے اب این اے 194 سے سردار نصراللہ خان دریشک جوکہ سابق وزیر خزانہ اور موجودہ منسٹر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کے

والد ممبر قومی اسمبلی ہیں پی پی 295 سے سردارفاروق امان اللہ دریشک چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ ہیں مگر اسکے باوجود صحت وصفائی کی صورتحال ابتر ہے جبکہ سابقہ ادوار میں پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل راجن پور

کیطرف سے ممبران اسمبلی کے کروڑوں روپے کے فنڈزسیوریج سسٹم کے لئے فائلوں کی نذر اور زمین برد کر دیئے گئے

اب بھی ماہانہ لاکھوں روپے کے فنڈز کے باوجود ناقص سیوریج سسٹم صحت و صفائی کا کوئی بہتر نظام نہ ہونے کے باوجود شہربھر کے ہر گلی محلے چوک چوراہے

اور مین روڈوں پر گندگی و غلاظت کے انبار، جوہڑ کیچڑ،بدبو و تعفن کا ماحول ہے بارہا متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو نشاندہی کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،مچھروں اور جراثیموں کی بہتات ہے

شرقی و غربی کچی آبادیوں کے علاقہ مکین شدید ذہنی و جسمانی اذیت و کرب میں مبتلا ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں اور اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار اور مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں

جبکہ ضلعی اورتحصیل انتظامیہ یہاں کے علاوہ دیگر شہروں میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم جاری کیئے ہوئے ہے

اور ڈینگی سے بچائو کے لئے لاکھوں روپے کے فنڈز مختص ہیں مگر یہاں پر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی وتحصیل انتظامیہ ،متعلقہ اور مقامی افسران نےچپ سادھ رکھی ہےاور ان کی طوطاچشمی سمجھ سےبالا ترہے

اور انفرادی طور پر من پسند افراد کونوازنے اور انکے علاقوں میں صحت وصفائی کے کام متعلقہ حکام وافسران اور صاحبان اقتدار کے لیئےلمحہ فکریہ ہیں،

اہلیان حاجی پورشریف نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور،ڈپٹی کمشنر راجن پور ،کمشنر ڈی جی خان ،صوبائی وزیر بلدیات اور وزیر اعلی پنجاب سےاصلاح واحوال اورصحت و صفائی کے حوالے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ .

About The Author