دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیؐ کی ذات مبارکہ ہم سب کو اپنی جان سے پیاری ہے ایک ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی آپ ؐ کے لیے جان نچھاور کرتا ہے

اپنے ہر عمل کو سنت نبویؐ میں ڈھالنے کی ضرورت ہے ماہ مبارک ربیع الاول با برکت مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ہم عہد کریں کہ

عشق مصطفی کو عملی طور پر اپنائیں اور تمام عبادات اپنے اللہ کے لیے کریں ان خیالات کااظہار معروف عالم دین قاری محمد باسط نے آئرن مارکیٹ میں حاجی محمد دین خوجہ کی

طرف سے منعقد کی گئی سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئرن مارکیٹ کے صدرحاجی پرویز اختر،حاجی کریم بخش،

حاجی الٰہی بخش، طارق بابر، حاجی محمد صادق،حاجی محمد ابراہیم،حاجی محمد یونس،حاجی محمد یٰسین،حاجی امیر بخش،حاجی نیک محمد،حاجی اعجاز حسین،

سیف الدین،شعیب خان،صلاح الدین،حافظ محمد احمد،محمد بلا ل خوجہ،حاجی عمر خوجہ اور دیگر عہدیداران کے علاوہ دکانداروں کی کثیر تعداد موجود تھی

تقریب میں ضلعی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران طارق اسماعیل قریشی کو تاجروں کے لئے خدمات دینے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی اور ایس ایچ او بی

ڈویژن ابرار احمد برمانی کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی پر دستار بندی معروف عالم دین قاری عبد الباسط نے کی آئرن مارکیٹ کے عہدیداروں کی

طرف سے قاری عبد الباسط اور ان کے خاندان کی دینی،علمی خدمات کو سراہتے ہو ئے ان کی بھی دستار بند ی کی گئی

سیرت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے آئرن مارکیٹ کے نائب صدر حاجی دین محمد خوجہ نے کہا کہ

آنحضرتؐ نے اپنے پیروکاروں کو آپس میں متحد رہنے، ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور نرم برتاؤ کرنے پر زور دیا ہے پیغمبر ؐکی سیرت دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے،

ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ایسی محفلوں کا انعقادعشق مصطفی کا عملی مظاہرہ ہے محمدؐ سے محبت اور چاہت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے

سیرت النبیؐ سے ہر فرد انفرادی اور معاشرہ اجتماعی طور پر بہتر طور پر رہنمائی حاصل کرسکتا ہے آپؐ کی سیرت کا ہر پہلو آج بھی قابل عمل ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ

سیرت طیبہ کے مطالعے کو اہمیت دی جائے اور نئی نسل کے کردار و سیرت کی تعمیر سیرت طیبہ کی روشنی میں کی جائے تاکہ ہماری نئی نسل معاشرے میں اسلامی فضا پیدا کرے

اور ملک احکام الٰہی نفاذ ہوچونکہ آنحضرتؐ کی حیات طیبہ ہی اسلام کی صحیح اور مکمل تصویر ہے اور آپ ؐ ہی کے اقوال و افعال نے اس انقلاب کو عملی جامہ پہنایا

جو نزول و قرآن کا مقصد تھا اس لئے ہر مسلم پر لازم ہے کہ وہ آپؐ کی حیات طیبہ کے ہرگوشے کا مطالعہ کرے کیونکہ آج دنیا

جس اضطراب اور کشمکش میں مبتلا ہے اس کا علاج صرف تعلیمات نبویؐ میں موجود ہے اور سیر ت نبوی ؐ پر عمل کر کے ہر طرح کی برائی اور جرائم سے بھی بچا جا سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہر میں جرائم کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں

اس میں تاجروں اور شہریوں کے تعاون پر مشکور ہوں شہریوں کے پولیس پر اعتماد اور باہمی تعاون سے ہی معاشرے کے تعاون پر مشکور ہوں شہریوں کے

پولیس پر اعتماد اور باہمی تعاون سے ہی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ابرا ر احمد برمانی نے آقائے دو جہاں کی تعلیمات پر عمل کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت قرار دیا سیرت کانفرنس کے اختتام پر

مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین و ڈی جی خان کے صدر حاجی شیخ معراج الدین قریشی (مرحوم) کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی

اور پشاور کے مدرسہ میں دھماکے کے نتیجہ میں شہید ہو نے والے طلباء اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کرائی گئی

اور حکومت سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

صدر اخبار فروش یونین وہاڑی محمود خان بلوچ نے اخبا ر فروش یونین ڈیرہ غازی کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر ملاقات کی

اس موقع پرصدر اخبارفروش یونین وہاڑی محمود خان بلوچ نے صدر اخبارفروش یونین ڈیرہ غازی خان رانا بابر نسیم،

جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد،چیئر مین بہبود فنڈ حاجی ناصر جواد اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارک دی

اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان بھر میں اخبار فروش یونین کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اس موقع پر صدر اخبارفروش یونین وہاڑی محمود خان بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت اخبار فروش یونین کے مسائل حل کرانے کیلئے

پرعزم ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب بھر میں جہاں اخبار مارکیٹ نہیں ہیں وہاں اخبار فروشوں کو مارکیٹ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے

تاکہ اخبا ر فروش اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا سکیں اور انہیں ایک مستقل ٹھکانہ میسر آسکے انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان اخبار فروش یونین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی طرف سے ڈیرہ کے اخبار فروشوں کے لئے

ہیلتھ کارڈ کی منظوری کا اعلان کر کے غریب پروری کا ثبوت دیا ہم ان کے مشکور ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ اس کا دائرہ کار صوبہ بھر کے اخبار فروشوں تک وسیع کیا جا ئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانانے ریجن کے چاروں اضلاع میں ”قانون سب کے لئے یکساں“ کی پالیسی کے تحت معاشرتی امن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں،

معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والی ہر قانون شکنی کو قانون کے ذریعے قانون کے دائرے میں روکنا پولیس کہ ذمہ داری ہے،نیشنل ہائی وے سمیت کسی

ضمنی سڑک کی ایک منٹ کے لئے بندش بھی بدترین قانون شکنی ہے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے

چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کوامن و امان کے استحکام کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان پر عمل در آمد یہاں کے معاشرتی امن کی

ضمانت بن گیا ہے،اس پلان کے تحت پولیس کو خطرناک اشتہاری ملزمان اور بین الصوبائی و بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے کے اہداف بھی دے دئیے گئے ہیں

جبکہ ریجن بھر کی پولیس کو اس بات کا ہدف بھی دیا گیا ہے کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں قانون شکنی کے ذریعے افراتفری پھیلانے والوں کو بھی

قانون کے شکنجے میں لایا جائے،معاشرتی امن کے لئے کسی بھی حوالے سے خطرہ بننا بھی قانون شکنی ہے

جس کو روکنے کے لئے قانون کا واضح اور دوٹوک راستہ موجود ہے،آر پی او نے کہا کہ نیشنل ہائی وے سمیت مختلف ضمنی سڑکوں کو غیر قانونی انداز میں بند کرنے سے

عوام کی زندگی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے،یہ اقدام معاشرتی امن کے لئے ایسا خطرہ بن جاتاہے جس سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوتی ہے،

فیصل رانا نے کہا کہ معاشرتی امن کے قیام کے لئے محکمہ داخلہ نے جو ایس او پیز جاری کئے ہیں ان پر ریجن بھر میں من و عن عمل کروایا جا رہا ہے،

کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جو ہدایات دی جا رہی ہیں متعلقہ محکموں کے ذریعے ان پر عمل در آمد کروانے کے لئے پولیس اپنے

صوابدیدی دائرے میں متعلقہ محکموں کی معاونت کرنے پر ہمہ وقت تیار ہے،فیصل رانا نے کہا کہ

معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کا قانون کے شکنجے میں آنا ناگزیر ہے،

پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ ایسے قانون شکن عناصر کی فہرستیں از سر نو مرتب کر کے

ان افراد کو قانون کے ذریعے قانون کے شکنجے میں لائیں جو کسی بھی وقت اور کسی بھی حوالے سے معاشرتی امن کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں،

آر پی او نے کہا کہ غیر قانونی انداز میں کسی بھی سڑک کی ایک منٹ کی بندش بھی بدترین قانون شکنی ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون فوری طور پر اپنا راستہ بنایا گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کورٹ رپورٹر سید محمد شاہد شاہ کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ طوطلاں والی مسجد نزد شیدی لال پل چوک شاہ عباس

ملتان میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے علاوہ ڈیرہ غازیخان کے صحافیوں وویگر نے شرکت کی۔

اورمرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،کریانہ، ڈرنک کارنر اور دیگر فوڈپوائنٹس کی چیکنگ،5فوڈ یونٹس سیل،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن

نے بتایا کہ ڈی جی خان میں اسلم کریانہ اور شہزاد کریانہ سٹور کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیاگیا لیہ میں لائسنس فیس کے واجبات ادا نہ کرنے پر

اجمل ڈرنک کارنر کوسربمہر کیاگیا اسی طرح رحیم یارخان میں شہزاد سعید چکن شاپ کو گوشت ڈھانپ کر نہ رکھنے فوڈ لائسنس ایکسپائرڈ ہونے پر سربمہر جبکہ خوراک کی

تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر رحیم یارخان میں خواجہ فرید یونیورسٹی کنٹین کو سیل کردیاگیاڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے مزید کہا کہ

پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر خوراک سے منسلک چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیاجاتا ہیخوراک کی تیاری اور فروخت صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کی جاسکتی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمدحنیف پتافی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ

حکومتی اداروں کے ساتھ مخیر حضرات اوراین جی اوز آگے آئیں اور غریب و نادار اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں انہوں نے

یہ بات گزشتہ روز میڈیکل سنٹر کچی آبادی بھٹہ کالونی ڈیرہ غازیخان میں نجی ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی

انہوں نے میڈیکل سنٹر پر حفاظتی ٹیکوں کا سنٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرسوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم کے علاوہ نجی ترقیاتی تنظیم کے ڈاکٹر ملک محمد جاوید اقبال، مجاہداقبال، زاہد اقبال، عمر مجتبیٰ لغاری،

ملک غلام رسول، ملک غلام حسین، حافظ حق نواز پتافی بھی موجود تھے میڈیکل کیمپ میں 738مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا اور ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم کی گئی

ڈاکٹر محمد ہارون بلال، ڈاکٹرسید فرحان گیلانی، ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹرنعیم اور ڈاکٹر عذرا سعید نے مریضوں کا علاج معالجہ کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں قائم سہولت بازار وں میں معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں فروخت کی جا رہی ہیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے سہولت بازار کا معائنہ کیا اور مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

انہوں نے ہدایت کی کہ ضرورت کی تمام اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے انہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے بھی معلومات حاصل کیں

اور عام مارکیٹ اور سہولت بازار کے نرخوں کا موازنہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے

اور سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مارکیٹوں کے معائنے کر رہے ہیں

دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے کورٹ کیسز کی سماعت کی. اورفریقین کا موقف سننے کے ساتھ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی اور میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترقی کااور وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اورپی ایچ اے کے قیام سے چھ ماہ میں نیا ڈیرہ غازیخان

بنا کردیکھائیں گے یہ بات مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈاکٹر انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسزکی نئے آنے والے طلبا ء کو ویلکم کرنے کیلیے ایک پروقار تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں مدرانیڈ چائلڈ ہسپتال بن رہاہے مسینگ فسیلٹیز370 بیڈ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے

کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر شروع ہے جو دو سال میں مکمل ہو گی جس سے ہزاروں افراد علاج کے لئے مستفید ہوں گے

اس تقریب میں ڈاکٹر یسین،ڈاکٹر ندیم احمدچوہان،ڈاکٹر سعیداور ندیم سہیل نے خطاب کیا اس موقع پرڈاکٹر ذوالفقار احمد، ڈاکٹر سبحان طارق، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ محمد سعید چوہان،

چیف ایگزیکٹو اسرار خان رمدانی، باقرخان راجپوت، شاکر خان، سہیل ندیم،فرخ خان، شعیب خان، محمدفضل،فیضان خان، الطاف سہرانی، جاوید لگادی،حسین الحسن نظامانی، وکیل حسن سمیت کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کی شرکت کی،س کے علاوہ ٹیچنگ ہسپتال میں نیااو پی ڈی وارڈ قائم کردیاگیا ہے

جہاں پر روزانہ سینکٹروں مریضوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔سرجن ڈاکٹر یسین نے کہا کہ انکا خواب تھا کہ ڈیرہ میں ایسا ادارہ قائم کیا جائے جس میں صحت کے حوالے سے طلباء کو تعلیم دی جاسکے

اور انہیں دوردرازنہ جاناپڑے۔ سرکاری اداروں کی طرح صحت کے نجی ادارے عوامی خدمت سرانجام دے رہے ہیں

ڈاکٹر ندیم احمد چوہان نے کہا کہ یہ ادارہ 2005 سے قائم ہے اور تعلیم کیساتھ طلباء کی بہترین تربیت بھی کی جارہی ہے

اور مزید ڈگری پروگرام بھی شروع کئے جارہے ہیں محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

جنوبی پنجاب کے عوام کو طویل عرصے تک پسماندہ رکھا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا حکومت پنجاب نے دور دراز کے علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈیرہ ڈویژن کی پسماندگی کا خاتمہ کر کے اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا اور عوام کے بنیادی مسائلکو بروقت مکمل کر نا

میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے گا

اپنے دفتر میں بطور کمشنر ڈیرہ غازی خان کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع میں میٹرو پولیٹن کی کارکردگی پر خصوصی فوکس کر کے عوام کو صحت و صفائی اور سیوریج کے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کر نے کے لئے

ہر ممکن کوشش کروں گا کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے

اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی جبکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے سہولت بازاروں میں

ناقص اور زائد قیمت پر اشیاءخوردو نوش بیچنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی

انہوں نے کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے

اور عوامی مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں انشاءاللہ عوامی خدمت کو شعار بنا کر اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کروں گا ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

دفتر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازیخان میں غریب اور مستحق افراد امداد اور نادار طلبا ءو طالبات سکالر شپ سے محروم ،دفتر آنے والے سائلین کے فارموں پر مختلف اعتراضات لگانا معمول بن گیا

عوامی امداد کی بجائے روزانہ دھکے کھانے پر مجبور ،تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں شاہ سکندر روڈ پر قائم دفتر پاکستان بیت المال کی طرف سے

غریب اور مستحق افراد کو امداد دینے کی بجائے ا ن کے فارموں پر مختلف اعتراضات لگا کر ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے

اسی طرح غریب اور ذہین طلبہ و طالبات بھی سکالرشپ حاصل کر نے سے محروم ہیں جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے شہریوں شاہد افتخار ،ملک محمد فیض ،

محمد اقبال کھوسہ ،محمد اسحاق ،محمد رمضان ،احتشام انور ،محمد ابوبکر اور دیگر نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ

پاکستان بیت المال کے منیجر اور عملہ کو فوری طور پر بر طرف کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ روڈ کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر شاندار استقبال، کارواں کا چوک چورہٹہ، کلمہ چوک ،

منصورہ چوک اور یونیورسٹی چوک پر زبردست خیر مقدم، صوبائی ناظم سعد سعید،جماعت اسلامی پاکستان کے راھنماء شیخ عثمان فاروق ،ضلعی امیر رشید احمد اختر، انجینئر سجاد بلوچ ،سعد فاروق،

حسین احمد مجاہد ،بخت زمین اور حذیفہ عثمان نے قیادت کی، پُرجوش نعروں اور ترانوں کی گونج میں غازی یونیورسٹی کے سامنے سعد، سعید،

شیخ عثمان فاروق ،رشید احمد اختر، سجاد احمد بلوچ شیخ سعد فاروق اور چوہدری عرفان غفور نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکمران عمران نیازی اپنے وعدوں اور دعوؤں پر عمل درآمد کرتے ہوئے فی الفور طلبہ یونینز کے انتخابات کا اعلان کریں تاکہ طلبہ میں جمہوری کلچر اور روایات پروان چڑھ سکیں، انہوں نے کہا کہ

طبقاتی نظام تعلیم، بھاری بھرکم سلیبس، ناقابل برداشت فیسوں اور معمولی تعلیمی بجٹ کے باعث تعلیم کے دروازے طلبہ وطالبات پر بند ہوتے جارہے ہیں،

اقراء سرچارج کے ایک سو پچاس ارب روپے کرپٹ سیاستدانوں اور ماضی اور حال کے وزراء ہڑپ کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ روڈ کارواں پورے پنجاب کے دورے کے بعد 5 نومبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے ایک بڑے دھرنے میں بدل جائے گا

جہاں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ امیر العظیم اور ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی اور طلبہ قائدین خطاب کریں گے،

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ تسلیم کئے گئے تو ملک بھر کے طلبہ اور عوام سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے

اور حکمرانوں کو اپنے ایوانوں میں چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

About The Author