دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹس کی مکمل کوریج اور مچھروں کی بریڈنگ سائٹس کا خاتمہ بیحد ضروری ہے

تاکہ ڈینگی کا سدباب کیا جاسکے. یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس بہاولنگر کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے مزید کہا کہ

ڈینگی کو ہر صورت میں شکست دیں گے اور یہی ہمارا عزم اور جذبہ ہے کہ محنت لگن اور نیک نیتی سے ہم ہر مسئلہ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کی ویکٹر سرویلنس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے

محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی کی ان ڈور و آوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی اور دیگر محکمہ جات کی اینڈرائیڈ سرگرمیوں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔.

About The Author