دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام میٹرک ضمنی امتحان سات نومبر 2020ء سے شروع ہو رہا ہے

جس کیلئے رولنمبر سلپس تمام امیدواروں کو ان کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے ایڈریسز پر ارسال کر دی گئی ہیں

تاہم جن امیدواروں کو بورڈ کی طرف سے اعتراضاتی مراسلہ جات بھجوائے گئے ہیں وہ فوری طو رپر اعتراضات دور کرائیں.

یہ بات کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے انہوں نے کہاہے کہ

اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ پانچ نومبر تک نہ ملے تو وہ بورڈ سے رابطہ کر کے ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ حاصل کر سکتا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیا رکر گیا،

گزشتہ تین روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان میں گیس کی سپلائی بند ہے

جس کی وجہ سے نہ صرف خواتین کو امور خانہ داری، کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

بلکہ صبح دفاتر کو جانے والے سرکاری اہلکار اور تعلیمی اداروں کو جانے والے طلباء و طالبات ناشتہ کھانے سے محروم ہیں

اسی طرح عوام دوپہر اور رات کا کھانا بھی ہوٹلز اور بازار سے لینے پر مجبو ر ہیں موجودہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے

اور پھر تندوروالوں نے روٹی مہنگی کر دی ہے روٹی والے تندور وں پر عوام شدید رش کی وجہ سے کافی مشکلات سے دو چار ہیں

عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گیس کی بدترین صورتحال کو بہتر بنا کر

فوری طورپر شہر میں گیس کی سپلائی بحال کی جائے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ

سردیوں کے آغازپر ملک بھر میں گیس کے بحران کے پیش نظرڈیرہ غازیخان میں بھی سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے

جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہے تاہم متعلقہ اعلیٰ حکام کو شکایت ارسال کر دی ہے توقع ہے آج منگل تک گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کنٹرولر امتحانات محمد ظہیر اصغر نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک ضمنی امتحان2020کا انعقاد 7نومبرسے ہو رہا ہے

جس کے لیے تمام امیدواران کی رولنمبر سلپس انکے داخلہ فارمز پرتحریری پتہ پر ارسال کر دی ہیں ماسوائے ان امیدواران کے جن کے داخلہ فارم پر اعتراض پائے گئے

یا جن امیدواران کے ذمہ بقایا جات ہیں یہ بات انہوں نے ثانوی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مراسلہ نمبری114/AC(M)میں کہی مراسلہ میں بتایا گیا کہ

جن امیدواران کی رولنمبر سلپس اعتراضی خطوط کا جواب نہ دینے یا بقایا جات جمع نہ کروانے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں

انکی رولنمبر سلپس اس وقت تک جاری نہ کی جائیں گی جب تک وہ دفتر کو مطلوبہ کوائف/دستاویزات /بقایا جات جمع نہیں کروا دیتے۔

اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ5نومبر تک نہ ملے تو وہ دفتر تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کرکے ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ حاصل کر سکتا ہے

اگر اس وجہ سے کسی امیدوار کا پرچہ رہ گیا وہ امتحان میں شرکت نہ کر سکا تو تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر عائد ہوگی

اس لیے ایسے امیدوار جلد از جلد اپنے مسائل تعلیمی بورڈ آکر متعلقہ برانچ سے رابطہ کر یں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ساؤتھ پنجاب کی وومن کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بنا دیا گیا

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کیا اس عہدہ کے تحت وہ پارٹی کی وومن تنظیم سازی اور پارٹی کا آئین اور ضابطوں کے مطابق چلانے کو

مانیٹر کر سکیں گی اور ساؤتھ پنجاب کے پی ٹی آئی ورکرز اور مرکزی قیادت کے درمیان کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کر سکیں گی

پی ٹی آئی کے ورکرز نے اس اہم عہدے پر ڈاکٹر شاہینہ جیسے مخلص نظریاتی اور محنتی ورکر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے

اور انہیں مبارک باد دی ہے مبارکباد دینے والوں میں فرزانہ، کاشفہ، بشریٰ سعید، ڈاکٹر روہیب آرا، رقیہ رمضان، نیلو فر،

تہمینہ کھوسہ، شگفتہ کھوسہ، انم فاطمہ،فرحت بخاری، ڈاکٹر روبینہ اختر، رضیہ بی بی، فاطمہ، سعدیہ بھٹہ، سویرا،

فوزیہ عباس، وقار چانڈیہ، اسلم بزدار اور سینکڑوں دیگر خواتین و حضرات شامل ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام صوبہ کے پی کے اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر مفتی کفایت اللہ نے ریلوے پلی پر ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت وقت ڈاکٹر عادل خان اور پشاور کے معصوم بچوں کے قتل سے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتی ہے یہ

اسکی بھول ہے علماء دیوبند کی تاریخ قربانیوں سے تعبیر ہے سپرطاقت برطانیہ سویت یونین کے خاتمے کے بعد اب امریکہ اسرائیل انڈیامسلمانوں کیخلاف پنجہ آزمائی کررہاہے

ان شاء اللہ دہشت گرد ملکوں کے خاتمے کاوقت قریب ہے انہوں نے مزید کہاکہ

ختم نبوت پر ایمان اسلام کی بنیاد ہے دستور پاکستان قادیانی کواسلام سے خارج کہتا ہے مسلمان ملکوں کیخلاف مرزائی انگریز کے ایجنٹ کا کردار اداکررہا ہے

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت میں سب سے پہلا جہاد منکرین ختم نبوت کیخلاف کیاہے

جس میں 1200 مجاہد صحابہ کرام شہید ہوگئے ان میں 600 حفاظ تھے خاتم النبینؐکی پوری زندگی میں غزوات سرایاکل 87ہوئے جسمیں شہید ہونیوالے صحابہ کرام کی

کل تعداد 179ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں مسلمہ کذاب کے خلاف ختم نبوّت کے مشن کے لیے شہید ہونے والوں کی تعداد 1200 ہے اس سے معلوم ہوتاہے

ختم نبوّت کا مشن اسلام کی بنیاد ھے،نماز اچھی نہ روزہ اچھا نہ زکوٰۃ اچھی نہ حج اچھاکہ جب تک مسلمان کا ختم نبوتؐ اورناموس رسالتؐ پر غیرمتزلزل ایمان نہ ہو

ختم نبوت کانفرنس سے مولانا قاری جمال عبدالناصر، مولاناکامل مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

آج پاکستان کے علماء کو گالی اور گولی کا نشانہ بنا کر مرزائی امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے

پشاور میں دینی مدارس کے بچوں اور کراچی میں مولانا عادل خان کوشہید کرنے والے اگر اس بھول میں ہیں کہ علماء اس وجہ سے اسلام اور ختم نبوت کے مشن کو چھوڑ دینگے

ایسا ہرگزہرگزممکن نہیں ہے ہم پوچھتے ہیں ڈاکٹرعادل خان کوکس جرم میں شہید کیاگیاپشاور میں بچوں کوبم دھماکے میں کس جرم کیوجہ سے شہید کیاگیا

زانیوں شرابیوں کے قاتل توملک میں پکڑے جاتے ہیں مگر افسوس اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سینکڑوں علماء شہیداورلاپتہ ہیں بتایا جائے کہ

ہمارا جرم کیا ہے جلسہ کے منتظم حافظ احمدعلی خان سرکانی،منصور احمد میرانی، مولانا محمدعثمان گوندل، مولانافہد عزیز بلوچ،قاری محمد وقاص،

سابق بار صدر ملک فیض محمد ایڈوکیٹ، جمیل خان سومرو،ملک جلیل الرحمن،حافظ اسعد محمود قاری زکریاجمال نے بھی خطاب کیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وکٹری فٹ بال کلب اور الفیصل فٹ بال کلب کے درمیان 3 میچوں کی سیریز وکٹری کلب نے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال گروانڈ جامع سکول ڈیرہ غازی خان میں وکٹری فٹ بال کلب اورالفیصل فٹ بال کے درمیان میچ کھیلا گیا

جو کہ وکٹری فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں 2 میچوں کی سبقت سے سیریز جیت لی۔

اس حوالے سے جماعت اسلامی کے زیر اھتمام ال پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھی وکٹری فٹ بال کلب شرکت کر رہا ہے

اس سلسلہ کا ایک میچ 8 نومبر کو ہوگا جس کے لئے وکٹری فٹ بال کلب کی ٹیم صادق اباد روانہ ہوگی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کانسٹیبلان بھرتی کا سلسلہ جاری،اس موقع پر امیدواران سے خطاب کرتے ہوۓ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تمام امیدواران اپنی قابلیت پر یقین رکھیں بھرتی شفاف اور میرٹ پر ہوگی کسی بھی شخص کے جھانسے میں نہ آئیں کہ

کوئی بھی شخص آپ سے پیسے لے کر یا پھر سفارش کی بنیاد پر بھرتی کرا دے گا یہ بالکل نہیں ہوگا۔امیدواروں کی پیماٸش قدو چھاتی شروع ہے

چٸیرمین بورڈ DIG/SPU منیر احمد ضیاء راٶ ، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک اور ایس پی محمد عامر خان نیازی اس بھرتی کی نگرانی کر رہے ہیں

اور بھرتی کے تمام مراحل کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سومرو کیمونٹی کے اتحاد، ویلفیئر اور پروموشن کیلئے قائم ملک گیر تنظیم

شہید دودو سومرو آرگنائزیشن پاکستان (SDSWAP)کے بانی و چیئرمین علی محمد خان سومرو نے سرپرست اعلیٰ وفاقی وزیر نجکاری سردار محمد میاں سومرو،

مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ناصر خالد محمود سومرو کی مشاورت کے بعد ڈی جی خان پنجاب سےفدا حسین سومرو کو مرکزی رابطہ سیکرٹری نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری دیا ہے،

انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیم کے منشور اور آئین کے مطابق اپنی زمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں ۔اس موقع پر مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر برکت علی خان سومرو ،

صوبائی صدر محمد جمیل خان سومرو، صوبائی نائب صدر سندھ گلزار احمد خان سومرو، طارق خان سومرو سندھ، یاسین رضا سومرو پنجاب میڈیا کوآرڈینیٹر،

ریاض حسین خان سومرو اور محمد نواز خان سومرو پنجاب موجود تھے۔مرکزی رابطہ سیکرٹری فداحسین سومرو نے کہا کہ

میرے اوپر جو زمہ داری مرکزی چیئرمین شہید دو دو سومرو آرگنائزیشن پاکستان علی محمد سومرو نے دی ہے

میں تنظیم کی بہتری کیلئے پوری پوری کوشش کروں گا اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

آخر میں ملک وقوم کی ترقی اور تنظیم کی خیر وبرکت کی دعا کرائی گئی۔

About The Author