دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کیمطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے گھر کی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل کے لئے

حاجی پورشریف میں کھلی کچہری منعقد کیجائے. (اہلیان حاجی پورشریف)

حاجی پورشریف کے عوامی،سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری اورصحافتی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجن پور،

اسسٹنٹ کمشنر جام پور اور ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف سے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ

تمام تر ضلعی محکموں کے افسران بالخصوص محکمہ پولیس،مال،زراعت،لائیوسٹاک،صحت،تعلیم،میپکو،سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،

ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ ،سوشل ویلفیئر، سول ڈیفینس ،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سپورٹس ودیگر افسران کے ہمراہ شہر بھر کے مسائل

اور روزمرہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کھلی کچہری منعقد کیجائے تاکہ یہاں کے عوام بھی ضلع بھر کے دیگر شہروں کیطرح اس سہولت سے مستفید ہوسکیں

اور غریب و بے بس و مجبور عوام کے بنیادی مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں کیونکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی بارہا یہاں کے مسائل کے حل کے لئے

گزارشات کی گئیں مگر طفل تسلیوں اور سب اوکے کی رپورٹ اور سب اچھا ہے کیساتھ یہاں کی شکایات کلوز کر دی گئیں

اس حوالے سے پر امید ہیں کہ متعلقہ افسران بالا اپنی اولین فرصت میں شہر خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ کی بہتر تعمیروترقی کے بھر پور کردارادا کریں گے۔.

About The Author