دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا حاصل پور اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ، کپاس، دھان اور مکئی کی فصلات کا معائنہ

کپاس کی فصل کی صورت حال تسلی بخش، حکومت گندم کے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کیلئے 11 ہزار روپے اخراجات اداکرے گی۔

ثاقب علی عطیل، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا حاصل پور اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں میں کپاس،د ھان اور مکئی کی فصلات کا معائنہ۔

سیکرٹری زراعت نے کہا کہ اس علاقہ میں کپاس کی فصل کی اوسط پیداوار  22 من فی ایکڑ متوقع ہے

کیونکہ گلابی سنڈی کا حملہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے فصل کی صورت حال تسلی بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں کپاس کی قیمت بہت اچھی ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی صاف چنائی پر توجہ دیں تاکہ اعلیٰ کوالٹی کی پھٹی کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

کپاس کی بہتر آف سیزن مینجمنٹ مہم سے آئندہ فصل پر سفید مکھی، گلابی سنڈی و دیگر ضرررساں کیڑوں کے حملہ میں کمی آنے سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں

کمی کے ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا لہٰذا تمام فیلڈ فارمیشنز گلابی سنڈی اور سفید مکھی کی آف سیزن مینجمنٹ کیلئے دئیے گئے

پلان پر مکمل عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ آف سیزن مینجمنٹ مہم کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

جننگ فیکٹریوں، آئل ملوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ کپاس کے کچرے کی بروقت تلفی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار آخری چنائی کے بعد چھڑیوں کے ساتھ بچ جانے والے سبز ٹینڈوں کوبھیڑ بکریاں چرا کر ختم کریں

یا توڑ کر تلف کردیں تاکہ اگلے سال کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے

تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت زرعی ترقی کیلئے 300 ارب روپے کے تاریخی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

گندم کے منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو رعائتی نرخوں پر تصدیق شدہ اور بیماریوں سے پاک بیج،

زرعی آلات، مشینری، جڑی بوٹی مار ادویات اور عناصر صغیرہ فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کے رقبہ پرگندم کے نمائشی پلاٹ کاشت کروارہا ہے۔

اس سلسلہ میں ایک ایکڑ کے نمائشی پلاٹ کے لیے 11 ہزار روپے اخراجات حکومت کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کاشت ترجیحاً 30 نومبر تک مکمل کریں اور محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق تمام کاشتی امور سرانجام دیں۔

گندم کے کھیتوں کی وٹوں پر کینولہ یا سرسوں کاشت کریں تاکہ گندم کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے بچایا جاسکے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کہا ہے کہ حکومت پنجاب مہنگائی کے سدباب اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے

اور قیمتوں میں استحکام کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام کو مصنوعی گرانی سے نجات دلا کر دم لیں گے.

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں تمام متعلقہ افسران اور انجمن تاجران، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور تمام متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی.

اجلاس میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت و دستیابی اور قیمتوں کے تعین سے متعلق تفصیلی غوروخوض کیا گیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی سربراہی میں ریونیو ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور تمام متعلقہ افسران کی شرکت.بزدار حکومت کا عوامی خدمت اور مسائل کے فوری حل کیلئے

خدمت کچہری کا اقدام قابل تحسین ہے. ڈپٹی کمشنر شعیب جدون ،عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے اور ان کے مسائل کے آسان حل کے لیے خدمت کچہری موثر انداز میں نتائج دے رہی ہے.

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون خدمت کچہری کے آغاز سے قبل ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر کا دورہ بھی کیا

اور موقع پر موجود عوام کے مسائل بھی سنے.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جارہی ہیں

جن میں فرد ملیکت، انتقالات، ڈومیسائل سمیت ریونیو سے متعلقہ تمام مسائل موقع پر ہی حل کیے جارہے ہیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہو ئے 38ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں اے کیٹیگری سمیت14 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر آپریشن کیا

جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ منشیات کے14 مقدمات میں 1.640کلوگرام چرس،348 لیٹرشراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمدہوئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے09ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے08عددپسٹل30بور اور رائفل 44بوربرآمد ہوئی۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے

تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔

About The Author