دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ میں غیر رجسٹر گاڑیوں کی بھرمار ،جعلی نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کی جانے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں غیر رجسٹر گاڑیوں کی بھرمار ،جعلی نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کی جانے لگی ،محکمہ ایکسائیز سمیت دیگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی بن گئے ،بڑی گاڑیوں سمیت دیگر کا کئی سالوں

سے ٹیکس تک ادا نہ ہوا ،حکومت کا ہر سال ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لاکھوں کا نقصان ہونے لگا،ذرائع کے مطابق ڈیرہ میں غیر رجسٹر گاڑیوں کی بھرمار ہو گئی ہے ،پولیس ،سرکاری افسران و ملازمین سمیت بااثر افراد

غیر رجسٹر گاڑیاں چلارہے ہیںذرائع کے مطابق ان گاڑیوں پر نمبر پلیٹ تک جعلی لگی ہوتی ہے ایسے سرعام شہر میں گھومنے والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ ایکسائیز سمیت دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے

ہوئے ہیںبڑی بڑی گاڑیاں جن پر مسلح افراد بیٹھے ہوتے ہیں غیر رجسٹر بتائی جاتی ہیںانکے خلاف تو کوئی کاروائی نہیں کرتا البتہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو پولیس کاغذات کی چیکنگ کے بہانے تنگ کرتی رہتی

ہے ،بااثر افراد سمیت دیگر شخصیات کی جو گاڑیاں رجسٹر ڈ ہیں انکا بھی کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا اسطرح حکومت کو ٹیکس کی مد میںافسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہر سال کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے

،ڈیرہ میں غیر رجسٹر اور جعلی نمبر پلیٹ سمیت کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاورائی کی جائے کیونکہ یہی غیر رجسٹر اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں مختلف وارداتوں میں استعمال کی جاتی

ہیںوزیر ایکسائیز اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اسکا نوٹس لیں۔
٭٭٭
بجلی اور گیس کی طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی اور گیس کی طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،شہریوں نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے ڈیرہ میں گھریلو اور کمرشل

صارفین کو پریشان کیا ہوا ہے ، گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں موجود خواتین کھانا پکانے اور روزمرہ کے کاموں کے حوالے سے پریشان ہیں، جبکہ ہوٹلوں، کارخانوں، فیکٹریوں ، ملوں میں بھی

مسلسل بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بے انتہا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی تمام نااہلیوں کا رونا صوبائی حکومت پر ڈال کر بری الزمہ ہونا چاہتی ہے لیکن ڈیرہ کے

عوام جانتے ہیں کہ اس نااہل وزیراعظم نے سوائے جھوٹے وعدے اور بے بنیاد دعوو¿ں کے اب تک کچھ نہیں کیا ہے ، غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں ، ادویات ، گیس، بجلی اور روزمرہ کی اشیاءکی

قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے اب غریب عوام اپنے استعمال کی اشیاء بھی خریدنے سے قاصر ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ روزمرہ کے استعمال میں آنے والی جان بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں

اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی مصنوعی قلت بھی پیدا کردی گئی ہے جس کی وجہ سے بہت ساری بیماریوں میں مبتلا غریب عوام ادویات کی خریداری کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں۔
٭٭٭
نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر سی آر بی سی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ٹاو¿ن کی حدودگاﺅں زندانی کے نوجوان نصیر بلوچ نے گھریلو ناچاقی پر سی آر بی سی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، نعش تلاش کر لی گئی ،پولیس۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ

ٹاو¿ن کی حدودگاﺅں زندانی میں محمد نصیر ولد اکرم بلوچ نے گھر میں لڑائی کے بعد ناراض ہو کر سی آر بی سی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش

تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔
٭٭٭
موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم، دو افراد معمولی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم، دو افراد معمولی زخمی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تاہم حادثہ کے فوری بعد موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے

موٹرسائیکل جل کر خاکستر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بائی پاس روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئے، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ایک موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے موٹرسائیکل جل کر خاکستر ہو گیا۔
٭٭٭
مسلح ملزمان کی مخالف پر فائرنگ، مخالف بچ گیا، مقدمہ درج،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اراضی کے تنازعہ پرعلاقہ تل رمک میں دو مسلح ملزمان کی مخالف پر فائرنگ، مخالف بچ گیا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود میں واقع علاقہ

تل رمک میں اراضی کے تنازعے پر کلاشنکوف اور پستول سے مسلح ملزمان ما گل اور اختر سکنائے منگل نے اپنے مخالف تنویر شاہ استرانہ کو ڈرانے کیلئے فائرنگ کی، اس دوران تنویر جان بچانے میں کامیاب ہوکر

فرار ہوگیا۔ چودھوان پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
٭٭٭
بی ایس الیکٹریکل اور ایم ایس انجینئرنگ کے داخلوں کیلئے وینسم کالج میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بی ایس الیکٹریکل اور ایم ایس انجینئرنگ کے داخلوں کیلئے وینسم کالج میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر

کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان علی زئی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن شفیق الرحمن، سمیت دیگر افسران بھی موجود

تھے۔ٹیسٹ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوا۔ انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے امیدواروں کے انٹرویو اور کلاسوں کا اجرا ءڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن گومل یونیورسٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

ٹیسٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے۔
٭٭٭
قیدیوں کی سزاﺅں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید میلادالنبیکے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاﺅں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔مراسلے

میں کہا گیا ہے کہ صدر نے عیدمیلادالنبی پر قیدیوں کی سزاﺅں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام مجرموں کی سزاﺅں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔کرپشن اور قومی خزانے کو

نقصان پہنچانے کے مجرموں پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں کی سزاں میں بھی کمی نہیں ہوگی۔مراسلے کے مطابق سزا کا دوتہائی حصہ مکمل کرنے والے قیدیوں کی

سزاﺅں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی، 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی سزاﺅں میں بھی ایک ماہ کی کمی ہوگئی، سزا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والی60سال سے زائد عمر خواتین کی سزائیں بھی کم کردی

گئیں۔بچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزاﺅں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔
٭٭٭
مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر

سے درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے اور چینی اتارنے کا عمل جاری ہے۔حکام نے بتایا

کہ چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا، درآمدی چینی پنجاب اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی، 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز اور

20 ہزار پنجاب کو دی جائے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کا کوٹا بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حکام نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پورٹ قاسم تک فی کلو لاگت 72 روپے فی کلو

ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے فروخت کی جاسکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔وزارت صنعت و تجارت کے مطابق

مجموعی درآمدی چینی کی پورٹ پر اوسط قیمت 75 روپے آئے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے آئیگی،
٭٭٭
گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت 30 نومبر تک ہے،ماہرین زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے مطابق گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت 30 نومبر تک ہے۔ 30 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں

بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 30 نومبر تک کاشت کے لئے شرح بیج 50 کلوگرا م فی ایکڑ رکھی جائے۔ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام اکبر19،غازی19،بھکر

سٹار،فخر بھکر،ا نا ج 2 0 1 7 ، ز نکو ل2016 ، گولڈ 2016 ،جوہر2016، بورلاگ2016، اجالا2016، آس 2011 کا شت کریں۔ سیڈ کارپوریشن کے ڈپوو¿ں یا مستند ڈیلروں سے ان اقسام کا بیج حاصل

کیاجاسکتا ہے۔ کاشتکاران اقسام کا گھریلو پیمانے پر تیار کردہ بیج گریڈ کروائیں اور بیج کو بوائی سے قبل تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب 2 گرام فی کلو گرام بیج زہر لگائیں۔ آبپاش علاقوں کی کمزور زمینوں میں دو

بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ، اوسط درجہ کی زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، پونے دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑجبکہ زرخیز زمینوں میں سوا بوری ڈی

اے پی،ڈیڑھ بوری یوریا اورایک بوری ایس او پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالی جائے۔
٭٭٭
ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرا لیں،ایف بی آر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایف بی آر نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرا لیں۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اعلامیہ

کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں آسانی کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، ٹیکس سال 2020 کیلئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے،

ٹیکس گزار نئے وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کے ذریعے راہ نمائی کے ساتھ سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں، ٹیکس آسان ایپ پر سمارٹ فون کے ذریعے بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اعلامیہ کے

مطابق ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو کہ قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ،ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کی جا چکی ہے جن کے اخراجات قابل ٹیکس آمدنی سے زائد ہے مگر

انہوں نے سالانہ گوشواروں میں اپنی آمدن قابل ٹیکس آمدنی سے کم ظاہر کی ہے،ایف بی آر کے ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں۔ایف بی آر ایسے تمام افراد کو آخری

موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے صحیح اخراجات اور آمدن کے حساب سے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گوشوارے

جمع کرانے کی راہ نمائی کے لئے ویڈیو ٹیو ٹوریلز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن چھ لاکھ یا اس سے زائد ہے۔
٭٭٭
ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اورڈالر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انٹر بینک او ر مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اورڈالر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آگیا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ

تگڑا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.95روپے سے کم

ہو کر160.25روپے اور قیمت فروخت161.20روپے سے کم ہو کر160.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.10روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے کم

ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے کم ہو کر160.20روپے پر آ گئی۔زیر تبصرہ مدت میںیورو کی قدر میں4روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید

189روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر187روپے پر آ گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور

قیمت فروخت211روپے سے کم ہو کر208روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے ،یورو کی قدر میں1روپے کی کمی

واقع ہوئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔
٭٭٭
بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیائسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا، غیر ملکی سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے

جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مو¿ثر گشت

اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے تسلسل میں حسین غلام ایس ڈی پی او صدر کی نگرانی میں ایس ایچ ڈیرہ ٹاو¿ن غلام یاسین اور اے ایس آءمحمد رمضان نے مخبر کی اطلاع

پرکھتی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک بس ڈبہ نمبر1676-KUT جو کوئٹہ سے براستہ ڈی آءخان سوات جا رہا تھا کو روکا۔ ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرنے پر ڈرائیوران نے اپنے نام امیر زمان ولد انور

خان قوم یوسف زءسکنہ محلہ یوسف زءکالونی کوئٹہ اورنثار احمد ولدمحمد زمین قوم یوسف زءسکنہ ضلع شانگلہ بتلایا۔ دوران تلاشی بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا جن میں ایرانی جوس ٹن پیک41

کاٹن،سپاری 13 گٹو، ببل 05کاٹن ، ٹافیاں مختلف اقسام 10 کاٹن، چاکلیٹ 06 کاٹن اور گئیر بکس 06 عدد برآمد ہوئے۔ جو غیر قانونی طریقے سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی

تھی،نان کسٹم پیڈ سامان قبضہ پولیس کر کےقانونی کارواءکے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ

کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم پیڈ سامان و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوءرعایت نہیں برتی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭

About The Author