کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت کی رخصتی کی تحریک چل پڑی ہے اورحکومت کی رخصتی تک مسلم لیگ ن کی تحریک جاری رہے
گی، آج ہر طبقہ حکمرانوں سے تنگ ہے، مہنگائی‘ بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،
بجلی‘ گیس‘ آٹا‘ چینی سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہے، ملک کو بہتری پر ڈالنے کیلئے حکمرانوں سے چھٹکارا ضروری ہو گیا،
عوام مظفرگڑھ میں ہونے والے5نومبر کے کنونشن میں بھر پور شرکت کرکے حکومت کو چلتا کریں،
ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤ س پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ
مسلم لیگ ن نے دہشت گردی‘ لوڈ شیڈنگ ختم کی،ان کے دور میں آٹا 32 روپے اور چینی 54 روپے کلو تھی،اب ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور میں آٹا 80روپے اور چینی120روپے فی کلو بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے،
اب حکومت کے جانے کا وقت قریب اور جمہوریت کا سورج طلوع ہونے والا ہے،
اگر عوام نے مہنگائی سے نجات حاصل کرنی ہے تو مظفرگڑھ کنونشن میں شامل ہو کر اس تحریک کا حصہبننا ہوگا،
انہوں نے کہا کہ 5نومبر کو مظفرگڑھ میں ہونے والے کنونشن میں مسلم لیگ ن کے قائدین جن میں شاہد خاقان عباس،
خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،رانا ثناء اللہ سمیت دیگر تشریف لائیں گے،عوام اپنے قائدین کے استقبال کیلئے بے تاب ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ
مظفرگڑھ کا کنونشن پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن ہوگا،ایک سوال کے جواب میں ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ ہنجراء خاندان نے اپنے دور اقتدار میں کوٹ ادو شہر کو اربوں کے ترقیاتی کام دیے
جبکہ ہنجرا خاندان گزشتہ 35سال سے آپ لوگوں کی خدمت کر رہا ہے، ہمارے دروازے آپ لوگوں کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں
اور انشاء اللہ جب تک زندگی ہے عوام کی خدمت کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے بزرگوں نے ہمیں کہہ دیا ہے کہ
اگر جینا ہے تو عوام کی خدمت کرنا ہو گی،آپ کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ
عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے،
ہنجراء خاندان کے دروازے پہلے کی طرح 24گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں جہاں بلا تفریق ہر آنے والوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کوٹ ادو شہر میں صاف پانی کے نام پر منرل واٹر کے غیر قانونی پلانٹ قائم،حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئے معروف تعلیمی اداروں سمیت گھر گھر
صاف پانی کے نام پر فروخت کر کے عوام سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری،چیکنگ سسٹم نہ ہونے کے برابر،
حفظان صحت کے ڈھنڈورے پیٹ کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے،محکمہ صحت سمیت انتظامیہ خاموش،پلانٹس کی چیکنگ اور پانی کا معیار چیک کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق 2010کے بد ترین سیلاب کے بعد تحصیل بھر میں تقریباََ 90 فیصد زیر زمین پانی پینے کیلئے مضر صحت ہوگیا تھا
جس پر سرکاری سطح پر اور مخیر حضرات کی طرف سے شہر کے بعض علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے،مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بہتر دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے واٹر فلٹریشن بند ہو گئے تھے،
واٹر فلٹریشن کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی سطح پر بھی بعض افراد نے پینے کے صاف پانی کو تیار اور فروخت کرنے کیلئے پلانٹس کی منظوری ظاہر کرتے ہوئے
کوٹ ادو شہر میں صاف پانی کے نام پر منرل واٹر کے غیر قانونی منرل واٹر پلانٹ قائم کر دیے ہیں جو کہ
حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئے گھر گھر صاف پانی کے نام پر فروخت کر کے عوام سے رقم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،مذکورہ واٹر پلانٹس پرکوارٹر،لیٹر،
ڈیڑھ لیٹر، چھ لیٹر اور انیس لیٹر پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بھر کے منرل واٹر کے نام پر گھر،دوکانوں،سرکاری و پرائیویٹ اداروں،بنکوں اور تعلیمی اداروں میں فروخت کر رہے ہیں
مذکورہ پلانٹس اور ان میں تیار ہونے والا پانی صاف معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے یا نہیں
اس کیلئے چیکنگ کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے،مشہور برانڈ کے ناموں سے ملتے جلتے نام سے مختلف وزن کی بوتلوں میں منرل واٹرظاہر کرکے بڑے پیمانے پر
غیر معیاری پانی عوام کوبھاری معاوضے پر فروخت کر کے پلایاجارہا ہے جسے ضرورت مند عوام خرید کرنے پر مجبور ہے جوکہ
حفظان صحت کے اصولوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے تیار کی جارہی ہیں،
عوامی اور سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت مظفرگڑھ اور ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین سے
پلانٹس کی چیکنگ اور پانی کا معیار چیک کرنے کا بھر پور مطالبہ کیا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے ضلع کے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئیے،تھانہ سٹی کوٹ ادو سے عبدالکریم کھوسہ کو تبدیل کرکے
مہر جلیل کو ایس ایچ اوسٹی کوٹ ادو تعینات کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے
مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیے،تھانہ سٹی کوٹ ادو سے عبدالکریم کھوسہ کو تبدیل کرکے مہر جلیل کو ایس ایچ اوسٹی کوٹ ادو تعینات کردیا
جبکہ محمد کامران سیف ایس ایچ او کرمداد قریشی،محمد جہانزیب ایس ایچ او سول لائنز،اقبال سلیم ایس ایچ او سٹی علی پور،
غزال حیدر ایس ایچ او شاہ جمال، محمد عزیر ایس ایچ او رنگپور، غلام محی الدین ایس ایچ او صدر علی پور،
محمد رضوان ایس ایچ او بیٹ میر ہزار خان،سیف اللہ ارشد ایس ایچ او کندائی اور عبدالکریم کھوسہ ایس ایچ او خانگڑھ تعینات کردیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون