دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

اشتہاری کو پکڑنا چھوٹے تھانیدار کو مہنگا پڑ گیا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے بااثر

ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے پر ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس بیگ نے اے ایس آئی اسماعیل موہل کو حوالات میں بند کروا کر مقدمہ درج کروا دیا۔

اے ایس آئی کا وزیراعلی پنجاب اور آئی جن پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اے ایس آئی اسماعیل موہل نے میڈیا کو بتایا کہ 26 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث اشتئاری ملزم مظہر عرف مظہری کی منچن آباد میں موجودگی کی اطلاع پا کر

میں نے مورخہ 7 اکتوبر 2020 کو منچن آباد کی مقامی پولیس کے ہمراہ احمد فراز وٹو کے ڈیرے پر ریڈ کیا

تو وہاں پرموجود احمد فراز اور مظہر عرف مظہری نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر فائر کھول دیا ہم نے بھی جوابی حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی

سخت تگ و دو کے بعد ہم نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس بیگ نے سیاسی اثرورسوخ کی بدولت اشتہاری کو گرفتار کرنے پر

انعام دینے کی بجائے ریڈنگ پارٹی معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور معاملے کی انکوائری ڈی ایس پی صدر سرکل کو سونپ دی۔ جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل عباس اختر نے ملازمین کو بے گناہ قرار دے دیا۔

اے ایس آئی اسماعیل موہل نے بتایا کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے میں گزشتہ روز ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس بیگ کے پاس پیش ہوا۔ ڈی پی او مجھے دیکھتے ہی سیخ پا ہو گیا

اور گالی گلوچ شروع کر دی اور ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن کو بلا کر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا۔

اے ایس آئی اسمعیٰل موہل نے میڈیا کے توسط سے آئی جی پولیس پنجاب،

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پی آر او سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہ آیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صارفین کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ صارفین کا استحصال کسی صورت قبول نہیں گراں فروشوں کے سدباب کیلئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں کے

سرپرائز وزٹ کرکے مہنگائی کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زکوۃ وعشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے

ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور دیگر تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس مجسٹریٹس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور مصنوعی گرانی پیدا کرنے والے مافیاز کو انجام تک پہنچائیں گے۔ صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے

قبل ازیں منچن آباد، ڈونگہ بونگہ اور مدرسہ میں سہولت بازاروں کا بھی دورہ کیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی بڑی کاروائی،12سال سے مفرور اے کیٹیگری کا مجرم اشتہاری و خطرناک ڈکیت جاوید عرف جاوید شاہ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ عابد حمید کی

سربراہی میں پولیس ٹیم نے ماڈرن طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے 12سال سے مفرورراہزنی کے مقدمہ میں ملوث اے کیٹیگری کے

مجرم اشتہاری جاوید عرف جاوید شاہ ولد منظور احمد قوم قریشی سکنہ قاضی والا ڈونگہ بونگہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سال 2008میں راہزنی کی واردات کے بعد گرفتاری کے ڈر سے مختلف اضلاع میں روپوش تھا۔

ملزم کو پابند سلاسل کرکے راہزنی کے مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔اس مو قع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کا کہنا تھاکہ ضلع بھر میں ایس ایچ او ز کو اشتہاری

مجرمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے۔مجرم جتنا بھی چلاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

آخری مجرم کی گرفتاری تک اشتہاری مجرما کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

About The Author