دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ

اکتوبر میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی

کراچی میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ۔

اکتوبر میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق شہر میں یومیہ بنیاد پر ڈینگی وائرس کے چالیس سے زائد کیس سامنے آرہے ہیں۔

اکتوبر میں اب تک نوسو ستائیس افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ضلع شرقی میں تین سو ستانوے، جنوبی میں ایک سو ستاسی کیس سامنے آئے۔

ضلع وسطی میں ایک سو تریسٹھ، کورنگی میں پینتالیس،

ملیر میں اکتالیس اور ضلع غربی میں اکیس افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے

احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

About The Author