دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو میں سستا سہولت بازار عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپرناکام،سہولت بازار میں آٹا ناقص،کریانہ،گھی،مٹن، بیف سمیت مرغی کے گوشت کے سٹال ہی

نہ لگ سکے،چند سٹال سبزیاں وہ بھی بازار سے مہنگی، سستا سہولت بازار میں سستی سبزیوں کی خریداری کیلئے آئے شہری مہنگائی کے باعث مایوس لوٹنے لگے،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مہنگائی کے

خلاف ایکشن لینے اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے سستے سہولت بازار لگانے کا حکم جاری کیا تھا

جس پر ضلع بھر کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی سستے سہولت بازار قائم کردے گئے ہیں،کوٹ ادو کے شہریوں کیلئے اقبال پارک کوٹ ادو میں سستا سہولت بازار تو لگا دیا ہے

مگر اس میں تا حال تمام اشیاء کے سٹال نہ لگ سکے،سہولت بازار میں سبزیوں کے چند سٹال سجا دیے گئے

جہاں بازار سے زائد نرخوں پر سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر150روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا جبکہ سستا بازار میں وہی ٹماٹر155روپے فی کلو فروخت کیا گیا جبکہ دیگر سبزیوں کے نرخ بھی مہنگے کردیے گئے،

دوسری طرف سستا سہولت بازار میں ناقص آٹا کی شکایات بھی عام ہیں جبکہ مقامی شوگر ملز کی جانب سے لگائے گئے چینی کے سٹال پر صرف3گٹو چینی روزانہ لائی جا رہی ہے

اور خریداروں کو صرف 2کلو چینی دی جا رہی ہے جبکہ اکثر کو چینی نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخادیا جاتا ہے،مذکورہ سہولت بازار میں کریانہ،منٹن،بیف،مرغی کے گوشت سمیت گھی کے سٹال بھی نہ لگ سکے،

بنیادی اشیاخوردونوش اورسستی سبزیوں کی خریداری کیلئے آئے غریب شہری مہنگائی کے باعث مایوس اورخالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹ ر ہے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قوم کے ساتھ جو کچھ کر رہی ہے

اس کے نتیجہ میں عوام نے خود ہی تحریک نجات شروع کر دی ہے،اب یہ تحریک رکنے والی نہیں،

پی ڈی ا یم کے جلسے اس تحریک میں آخری کیل ثابت ہوں گے،عوام5نومبرکو ہونے والے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں،

مہنگائی اورسلیکٹڈ حکومت کے خلاف 5 نومبر مظفر گڑھ کا احتجاج انشاء اللہ حکمرانوں پر ضرب کاری ثابت ہو گا،

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 5نومبر کو عوام اس مہنگائی کے خلاف نکلیں، آٹا چور چینی چور ادویات چور اور الیکشن چرانے والوں کے خلاف ہم نہیں تو کون نکلے گا،

اب مہنگائی کے خلاف نہیں نکلو گے تو یہ مہنگائی غریب کو کھا جائیگی،انہوں نے کہا کہ 98 فی صد غریب لوگ اس مہنگائی کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں،

اس مہنگائی کے خلاف اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف 5 نومبر مظفر گڑھ کا احتجاج ضرب کاری ثابت ہو گا،

اورنج ٹرین منصوبے کے افتتاح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے، لاہور والے شہباز شریف سے اظہار تشکر کا دن منائیں گے

کیونکہ دنیا اورنج لائن منصوبے کو شہباز شریف کے نام سے جانتی ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

اور دن رات محنت سے اسے مکمل کرایا، اس کی مخالفت کرنے والے اب کس منہ سے افتتاح کر کے کریڈٹ لے رہے ہیں

جبکہ جو اصل ہیرو ہے وہ سیاسی انتقام کے باعث آج حوالات میں ہے،مسلم لیگ ن اس منصوبے کا خود افتتاح کر کے شہباز شریف کے خواب کی تکمیل کا جشن منائیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف قوم کے ساتھ جو کچھ کر رہی ہے، اس کے نتیجہ میں عوام نے خود ہی تحریک نجات شروع کر دی ہے

ا ب یہ تحریک رکنے والی نہیں، پی ڈی یم کے جلسے اس تحریک میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل و امیدوار پی پی 279میر آصف خان دستی نے ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

نیب نیازی گٹھ جوڑ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی، تبدیلی سرکار پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

مہنگائی پر قابو پانا حکومت کے بس میں نہیں، آٹا چینی سبزی فروٹ چور حکومت کی گود میں پل رہے ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پل منہاں پر بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے،

انہوں نے کہا کہ پی پی 279 اور این اے 181 کے منتخب نمائندوں کو عوام مسائل سے کوئی سروکار نہیں،تھانہ کچہری کی سیاست کا تسلسل جاری ہے،انتقامی سیاست ان کا اوڑھنا بچھونا ہے،

پی پی کا منشور عوامی خواہشات کا امین ہے، پی پی کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا،عوام کا شکر گزار ہوں، انہوں نے کہا کہ ظالم کا ہاتھ روکنا

اور مظلوم کی مدد کرنا میرا مشن ہے، جلسہ میں پی پی پی کے کا رکنا ن عہدیداران سمیت کورائی برادری،قریشی برادری، سید برادری،کلاسرہ برادری،ملک برادری،بھٹہ برادری، جام برادری، پرہاڑ برادری،

گورمانی برادری کی سرکردہ بزرگوں نوجوانوں نے شرکت کی اورعوامی فلاحی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے علم بلند کرنے کا عزم کیا،

اس موقع پر محمد طارق دستی محمد شفیع عبدالعزیز بھٹی ڈاکٹر مشتاق احمد عباس بھٹہ فیصل عزیز بھٹی ایڈووکیٹ

میر کاشف دستی شاہد خان کورائی شاہد ضمیر خان کورائی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی

About The Author