دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: جام پور

( وقائع نگار)

آوازحقوق جامپور کے مرکزی راھنما اور جامپور ضلع کے قیام کی جدوجہد کے سرخیل راشد ملک نے جام پور شہر میں بڑھتی ھوئی لاقانونیت اور امن عامہ کی ناقص ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ

انتہائی دکھ کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایسے شہر ( جامپور ) میں رہتے ہیں جہاں قانون کی رٹ انتہائی کمزور ہو چکی ہے اوصاف سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ ہم جامپوریوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جا رہا ہے

جیسے ہم کسی غیر ملک کے شہری ہوں ہم جامپوریوں کی جان و مال سب غیر محفوظ ہو چکے ہیں کھبی کھبی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم سورج کی ناک کے نیچے رہتے ہوئے بھی کچھ نا دیکھ پا رہے ہوں اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوں شہر کے حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں ہر جامپوری سہما ہوا ھے۔

دن دیہاڑے بارونق بازاروں میں انسانوں کو چیونٹیوں کی طرح بے دردی سے کچلا جا رہا ھے اور کیمرے کی آنکھ ہونے کے باوجود ہماری حق حلال اور محنت کی کمائی کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے

چور ڈکیت آتے ہیں اور 5 منٹ میں دن بھر کی مزدوری کے بعد ہزاروں و لاکھوں روپے دندناتے ھوے لیکر رفو چکر ہو جاتے ہیں اور ہم سو ائے رونے دھونے کے کچھ بھی نہیں کر پاتے راشد ملک نے کہا کہ

جامپور میں موجود بڑے بڑے عہدوں پر براجمان لوگوں کا نام لکھنے بیٹھیں تو ہمارے ہاتھ تھک جاتے ہیں گردن میں درد اٹھنا شروع ہو جاتا ہے مگر ان بڑے عہدوں والوں کا تعارف ختم ھونے کا نام نہیں لیتا انہوں نے کہا کہا کہ

ا ب وقت اور حالات کا تقاضہ ھے کہ ھم شہری اپنے جان ومال کے تحفظ اور شہر کی فلاح وبہتری کیلئیے ھر طرح کے فروعی گروھی اور سیاسی اختلافات سے

بالا تر ھوکر ایک ھی پلیٹ فارم سے آواز بلند کریں خاص طور پر سول سوسائٹی کی تنظیمیں ‘ بار ایسوسی ایشن انجمن تاجران علماء کرام صحافی صاحبان میدان عمل میں آئیں اور سب مل کر ایسا حتمی پلان مرتب کریں جس سے ان ڈاکوں لیٹروں و قاتلوں سے

ہمیں جلد از جلد نجات حاصل ہو انہوں نے وزیر اعلی ا پنجاب آئی جی پنجاب پولیس آر پی او ڈیر ہ غازیخان ڈی پی او رسجن پور اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ

شہر میں دو پولیس چوکیاں قائم کی جائیں اور جام پور کی پولیس نفری میں فی الفور اضافہ اور گشت کو یقینی بنایا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: جام پور

( وقائع نگار )

۔۔سابق صدر مملکت سردار فاروق احمد خان لغاری کے دست راست لغاری گروپ کے روح رواں ممتاز ماھر تعلیم قاضی عنایت اللہ سابق ناظم برڑے والا کے بھائی ڈاکٹر حماد سیف قاضی کے والد ماجد سابق تحصیل نائب ناظم و سابق ناظم داجل غریب عوام کے

دکھ سکھ کے ساتھی دوستوں کے دوست ضلع جام پور کے قیام کی جدو جہد کے فعال ترین رھنما نڈر بے باک سیاست دان انسان دوست علمی ادبی شخصیت قاضی سیف اللہ (داجل ) ھارٹ اٹیک کے باعث اس جہان فانی سے رخصت ھو گئے ھیں .

انا للہ و انا الیہ راجعون ان کی وفات سے نہ صرف داجل بلکہ پورے وسیب کی فضا سوگوار ھو گئی ھے مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ھے

ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 25.اکتوبر. بروز اتوار 9 بجے صبح گراونڈ نزد دربار ابھڑنگ سلطان داجل تحصیل جام پور میں ادا کی جائے گی ۔۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری سردار اویس احمد خان لغاری سابق ایم پی اے سردار محمد جمال خان لغاری پروفیسر رفیق حسین حیدری سابق ناظمین عبدالحمید قریشی ۔ملک محمد اقبال ارائیں مرزا تصدق حسین محمد اکمل خان درانی مختیار نواز ڈینہ ۔سابق وائس چیرمین ضلع کونسل مرزا شہزاد ھمایوں خان مغل ۔

کے علاوہ پیر رشیید احمد بودلہ ۔زبیر خان لاشاری ۔آفتاب نواز مستوئی ۔ عبدالکریم داجلی ۔عبدالروف بالم ۔سرور قریشی جام احمد علی ۔قاری انعام باری سردار حاجی شہباز خان گشکوری ۔نعیم اقبال خان گشکوری راشد ملک ۔

حاجی عاشق حسین ڈراجہ ۔شکیل جان محمد افضل شاھین ۔چوھدری محمد اسلم قاضی سجاد احمد داجلی۔

ملک ارشاد علی ۔ڈاکٹر محمد اقبال دستی ۔ڈاکٹر احمد ندیم خان ۔ڈاکٹر فیاض احمد عاربی ۔ڈاکٹر نور اختر خان لغاری ڈاکٹر آفتاب احمد خان ڈاکٹر محمد طاھر خان ڈاکٹر شکیل احمد سومرو ڈاکٹرمحمد اکرم شہزاد ۔ڈاکٹر منیر احمد بھٹی ۔

ڈاکٹر محمد رمضان کھوکھر ڈاکٹرندیم عباس ڈاھا ڈاکٹر عدیل فاروق بھٹہ ۔ڈاکٹر عطا محمد بوھڑ ۔ڈاکٹر محمد شاھد کھوکھر ۔ڈاکٹر فیصل شہزاد ۔ڈاکٹر فاروق احمد ملک ڈاکٹر میاں ماجد عزیز ۔ڈاکٹر مطیع اللہ خان ڈاکٹر عرفان الرحمان بھٹی ڈاکٹر عالمگیر خان کاکڑ ۔

پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد خان جماعت اسلامی کے راھنماوں ڈاکٹر عرفان اللہ ملک ڈاکٹر عبدالشکور مجاھد پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وقاص نوید خان گورچانی ضلعی جنرل سیکریٹری مرزا محمد طارق خان بار ایسوسی ایشن جام پور کے صدر ملک گل شیر ایڈوکیٹ اراکین بار سردار امیر بخش خان مستوئی ۔

محمد ایوب ناصر خان ۔محمد یار خان جتوئی ۔خان محمد ایوب خان کلاچی سردار عبدالروف خان لنڈ ملک اعجاز احمد راں ۔رانا لیاقت علی خان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد ایڈوکیٹ ۔

ملک عابد حسین ایڈوکیٹ ۔سابق ضلعی صدر ملک احسان عمران ارائیں ٹکٹ ھولڈر ملک سبطین سرور پی وائی او جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات میاں نور الہی ایڈوکیٹ ۔

علماء کرام وممبران ضلعی امن کمیٹی علامہ قاضی جمیل احمد ۔علامہ محمد ابو بکر عبداللہ علامہ قاری عابد حسین سلطانی شمشیر حیدر خان غلزئی ایڈوکیٹ انجمن تاجران کے

راھنماوں ملک محمد شاھد ڈڈا ۔ملک محمد سلیم ارائیں ۔ملک محمد یوسف ارائیں ۔شیخ محمد کلیم رانا اصغر علی خان ۔

رانا محمد اشرف خان پی ٹی آئی کے راھنما مخدوم سعد اللہ قریشی ادبی وسماجی شخصیات جمشید احمد کمتر رسولپوری ملک اسحاق علیم سلیم انسب حبیب اللہ طارق فیاض شاد بھٹی فاروق فارس ریاض حسن اختر انصاری ۔

خلیل فریدی طارق اسماعیل احمدانی ملک شمس الدین ڈڈا ۔نے قاضی سیف اللہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ھے انہوں نے کہا کہ

ان کی وفات سے ضلع راجن پور کی سیاست اور ادب وثقافت میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ھو گیا ھے جو کبھی پر نہیں ھو سکے گا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ھے ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پو ر ذوالفقار علی نے پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہم سب کو مل کر پولیو کے خاتمہ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ معاشرے کا ہر فرد بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے ۔

پولیو کے قطرے ہر بچہ ہر بار پیئے۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بچوں کو قطرے پلا کر باقاعدہ پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ پولیو مہم 26 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران4 لاکھ سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم میں 1161ٹیمیں کام کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی، ڈاکٹر ہاشم علی، ڈاکٹر مسعود الحسن، اسماعیل بشیر، آفتاب شاہ ،قاری محمود قاسمی اور جلیل الرحمان صدیقی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

آج پولیو کے خاتمے کا عالمی دن ہے۔ ہم سب کو چا ہئے کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

بعد ازاں پولیو سے بچاو¿ کی آگاہی کیلئے واک کی گی۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ضلع راجن پور میں بھٹو ںپر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دیں

اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے سوشل سیکورٹی آفیسر اورلٹریسی آفیسر کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو ہدایت کی کہ

آئندہ اجلاس میں ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ا س موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ضلع راجن پور میں پنجاب رسٹر یکشن آف ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2016 کے تحت 108 دورے کئے۔

اس دوران 13 ایف آئی آر درج ہوئی۔جبکہ 15بچے موقع پر کام کرتے ہوئے پائے گئے اور پنجاب پرو ہبیشن آف چائلڈ لیبر ایٹ برکس کلن ایکٹ 2016 کے تحت 27معائنے کیے گئے

جبکہ 5 ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ 6 بچے کام کرتے ہوئے پائے گئے۔ میاں جہانگیر نے بتایا کہ لٹریسی اور گورنمنٹ کے سکولوں میں مزدوروں کے331 بچے زیر تعلیم ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر احمد اعجاز، ڈی ایس پی پرویز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،

اسحاق گبول اور بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر راجن پور ضلع میں لگائے گئے 5 سہولت بازاروں میں

آٹا اور چینی سمیت تمام اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے سہولت بازار راجن پور کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سہولت بازار میں فیئر پرائس شاپس پر گئے اور چینی، آٹا، پھل وسزیاں، دالیں، گوشت اور

کریانہ کی دیگر اشیاءکے سٹالز پر ان کی وافر دستیابی، معیار اور مقررہ کنٹرول قیمتوں پر فروخت کو چیک کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اشیاءکی قیمتوں کو براہ راست مانیٹر کررہے ہیں

لہذا اوورچارجنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے موقع پر موجود خریداروں سے ملاقات کی اور ان سے سہولت بازاروں میں دستیاب اشیاءکے

معیار اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں اشیاءعام مارکیٹ سے نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( وقائع نگار )

چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ /ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ دریشک نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کے ہمراہ سہولت بازار فاضل پور

کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا

حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ

سبزیوں اور فروٹ منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

تاکہ نکتہ آغاز سے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم رہیں اور عوام کو سستے اور معیاری فروٹ اور سبزیاں کم قیمت پر فراہم کی جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں غریب اور چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے کسان پلیٹ فارمز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار منڈی کے اندر مخصوص کردہ جگہوں پر اپنی اجناس کمیشن اور مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیر فروخت کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کسان پلیٹ فارم کی بدولت ہمارے چھوٹے کسان اور کاشتکار پورے منافع کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات کے مطابق سبزی،

فروٹ اوردیگر اشیائے ضروریہ کو کسی طور ذخیرہ نہیں کرنے دیا جائے گا اورناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

سابقہ ادوار میں تو نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا تحریک انصاف کی حکومت بھی نوجوانوں کے لیئے کچھ نہ کرسکی

ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف جہاں نہ تو کوئی پارک ہے اور نہ کھیل کا میدان جو یہاں کے عوامی نمائندوں کی بے حسی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے حالانکہ یہاں کے نوجوان فٹبال،کرکٹ،والی بال،پلاسٹک گوڑھی،

کبڈی و دیگر کھیلوں کے دلدادہ اور مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لیتے رہے ہیں اور ٹرافیاں بھی انعام میں حاصل کرتے رہے ہیں

اور گاہے بگاہے مختلف میچز بھی اپنی مدد آپ کے تحت یہاں کے نوجوان منعقد کرتے رہےہیں

مگر بدقسمتی سے حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے کے سبب کوئی مستقل طور پر کھیل کا میدان نہ ہونے کے سبب نوجوان کا ٹیلنٹ اور چھپی صلاحتیں اجاگر نہ ہوسکیں حالانکہ گورنمنٹ کے سرکاری رقبے حاجی پورشریف شہر کے مختلف اطراف میں موجود ہیں

جن پرمبینہ طورپر ناجائز قابضین قابض ہیں اور غیر قانونی کو قانونی شکل دے کرمزید قبضے کی کوششیں بھی جاری ہیں

مگر اسکے باوجود پارک یا کھیل کے میدان کے لیئے کوئی جگہ مختص نہ ہوسکی حالانکہ اس حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی شکایت درج کرائی گئی جو کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اسسٹنٹ کمشنر جامپور اور اے سی جام پور سےاسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل

گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے انکوائری کے کمنٹس تک محدود ہو کر رہ گئی مزید چیئرمین لینڈ ریکارڈاتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک کو بھی سوشل میڈیا کے

توسط سے جگہ کی فراہمی کی گزارش کی گئی جو انہوں نے بہت جلد رابطے کی امید دلائی مگر افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

اس سلسلے میں حاجی پورشریف کے نوجوانوں اور کھیلوں میں دلچسپی رکھے والے کھلاڑیوں نے” ڈیلی سویل ” کے توسط سے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی

حاجی پورشریف ذوالقرنین حیدر،اے سی جامپور ملک فاروق احمد،ڈی سی راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے فوری طور پر پارک اور کھیلوں کے میدان کے لیئے

جگہ کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے مکمل سہولیات ،مراعات اور مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author