ڈیرہ غازی خان
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد کے چچا اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک ملک عمران رضا،
ملک کامران رضا،ملک شہباز حیدر کے والد ملک حاجی رحیم بخش جڑھ المعروف استاد رشید بقضائے الٰہی انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 9بجے پیر ملاقائد شاہ دربار سے ملحقہ جنازہ گاہ میں اداکی جا ئے گی
ان کے اچانک انتقال پُرملال پر شہری،سیاسی و سماجی حلقو ں اور ٹرانسپورٹر ز نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور
افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
بین الصوبائی ”لادی ڈکیت“ گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت پر ڈی جی خان میں ”اظہار تشکر“ پولیس زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔
ڈکیتی،قتل اور خواتین کے ساتھ زیادتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شبیرا عرف لادی کی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاکت پرعوام کا ”اظہار تشکر“۔ریلی میں تاجروں،وکلاء،طلباء، سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد اور صحافیوں نے شرکت کی۔
ریلی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر زاہد نظام قریشی، سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد ،
انجمن تاجران کے سٹی صدر جان عالم خان لغاری ، سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہرمعراج ، رانی بازار کے صدر فاروق بھولا، جے یو آئی کے جمال عبد الناصر،
انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل، پی ٹی آئی کے ملک عارف خان،مسلم لیگ کے اللہ نواز گوپانگ،
وکلاء خالد خان،میاں نصر اللہ اور بلال خان سمیت دیگر نے شرکت کی ارشاد نوحی پارک سے شروع ہونے والی ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے
آر پی او آفس کے راستے ڈی پی او آفس پہنچ کر ایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئیاورریلی میں پنجاب پولیس اور ڈی جی خان پولیس کے حق میں زور دار نعرے لگائے گئے
اس موقع پر ریلی میں شریک شرکاء مولانا جمال عبدالناصر، طارق اسماعیل، زاہد نظام قریشی ،سردار جان عالم خان لغاری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
شبیر عرف شبیرا لادی اور اس کے گینگ نے پولیس ملازمین کو شہید اور زخمی کر نے کے علاوہ بے گناہ عوام کو قتل کیا۔ لاقانونیت کی انتہا کررکھی تھی
اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں شبیرا لادی کی ہلاکت نے قانون شکنوں کے لئے عبرت کی مثال قائم کردی۔ڈی جی خان پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس نے ایسے قانون شکنوں و قانون کا شکنجہ دینے کے لئے جو حکمت عملی مرتب کی ہے
اس پر عوام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی عوام اور صحافی پولیس کے ساتھ ہیں
ریلی کے شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اور پینافلکس بھی اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعاکرائی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان شہر میں واٹر سپلائی کی خامیوں کو دور کر کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے. پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن مل کر کام کریں.
بوسیدہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے تیس لاکھ روپے کی فوری منظوری دے دی گئی ہے. نزدیکی آبادیوں میں واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن بھی دے دی گئی.
واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی اور واجبات کی ادائیگی کیلئے سروے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو گھر گھر جا کر پائپ لائن اور پانی کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر معلومات اکٹھی کر کے دس روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گی.
اس بات کافیصلہ کمشنر آفس میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بز دار کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیاگیا جس میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر ساجد ظفر ڈال، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے.
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ محکمے ایک دوسرے پر ذمہ دار ی ڈالنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں اراکین اسمبلی وزیر اعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کمیٹی کا رکن بنایا.
کمیٹی کے اجلاس سے عوامی مسائل کے حل سمیت پیشرفت سے آگاہی ملتی رہتی ہے. انہوں نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی
رقم اوراخراجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے. واٹر سپلائی کو مسلسل پانی کی فراہمی کیلئے واپڈا ایشوز حل کیے جائیں جس کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن او رمیپکو افسران کا
اجلاس منعقد کیا جائے. انہوں نے کہاکہ دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پرپابندی عائد ہونی چاہیئے.
ضلع میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنے کیلئے مجسٹریٹی اختیارات استعمال کرنے کے ساتھ لائحہ عمل مرتب کیاجائے.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ واٹر سپلائی کے خراب ٹیوب ویل مرمت کر کے فنکشنل کیے جائیں. شہر میں موجود پرانے برف خانہ کے رقبہ پر پودے لگائے جائیں. واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر پرمتعلقہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے.
صدیق آباد میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن او رپبلک ہیلتھ مل کر کام کریں. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ پیر کو
صدیق آباد میں سیوریج او رانڈس کالونی کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے معلومات حاصل کر کے رپورٹ پیش کریں. کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا جائے.
کوئٹہ سے آنے والی بھاری گاڑیوں کو ایئر پورٹ سے چوٹی اور کوٹ چھٹہ بائی پاس سے گزارا جائے. ملتان سے آنے والی گاڑیوں کو پاکستان چوک سے اور سندھ سے آنے والی گاڑیوں کو شوریہ بائی پاس سے متبادل راستوں سے روانہ کیا جائے.
شہر میں بھاری گاڑیوں کی آمد پر ڈرائیوروں کے چالان کے ساتھ متعلقہ مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی.
اجلاس میں واٹر سپلائی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پی ایچ اے، بلڈنگز اوردیگر محکموں کے افسران نے بریفنگ دی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیاگیا. وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمار شاہ، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر، قاری جمال ناصر، ڈاکٹرز، سپروائزرز،
لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے والے مردوخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی اوردیگر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا.
پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 26اکتوبر سے ہو گا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ 24اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے
ڈیرہ غازیخان سمیت ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہو گا. انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمہ کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے.
پولیو ورکرفرنٹ لائن سپاہی ہیں ڈی جی خان کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کو حفاظتی ویکسین پلا کر معذوری سے بچانا ہے. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی.
ڈی جی خان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیاگیاہے جس کا مقصد ڈی جی خان کو ہر صورت پولیو فری بنانا ہے.
ری فیوزل کیسز کے خاتمہ کیلئے ہر فرد کو کام کرنا ہو گا پولیو ورکرز کی تعیناتی چند ہفتوں میں مکمل کر لی جائے گی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ ڈی جی خان کو پولیو فری بنانا ہے.
پولیو کی موجودہ صورتحال ٹھیک نہیں. پانچ ماہ سے پولیو پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں
والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے ضرور پلائیں. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ 26اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم میں چار ہزار سے
زائد افرادی قوت گھر گھر جا کر قطرے پلائے گی اور سات لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اورمشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آر پی او آفس میں امن وا مان کے حوالے
سے اجلاس میں شرکت کی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر موجو دتھے. اراکین اسمبلی نے آر پی او ڈی جی خان سے امن وامان،
کوہ سلیمان میں دہشت گردوں سے نمٹنے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا. اجلاس میں بھاری گاڑیوں کے ٹریفک پلان پر بھی بات کی گئی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نےعوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے،
سہولت بازاروں، جیل، سکول او ردیگر اداروں کا معائنہ کر کے سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے وزرا، مشیر، معاون خصوصی کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کو ضلع ڈیرہ غازیخان کی ذمہ داری دی گئی ہے. کابینہ اراکین اضلاع میں سہولت بازار،
اشیائے صرف کی قیمتوں کی مانیٹرنگ،کھلی کچہری منعقد کرنے،
سکولز،پولیس سٹیشنز،جیل اور دوسرے عوامی سہولت کے محکموں میں وزٹ کرنے اور عوام کو
بہم پہنچائی جانے والی سہولیات کی فراہمی کی ہفتہ وار تحریری رپورٹ وزیراعلی آفس میں جمع کرائیں گے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے مشیر وزیر اعلی پنجاب و فوکل پرسن محمد حنیف پتافی او رڈپٹی کمشنرطاہرفاروق کے ہمراہ سہولت بازاروں کا دورہ کیا.
انہوں نے اشیاء کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور سہولیات کا جائزہ لیا . انہوں نے کہاکہ سہولت بازاروں میں پھل، سبزیاں، انڈے، آٹا،
چینی،گوشت اور دیگر اشیاء کے سٹال لگائے گئے ہیں سہولت بازار کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے.
ایک ہی چھت کے نیچے صارفین کو تمام ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب کی گئی ہیں.
انہوں نے سہولت بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں اور تاجروں سے بھی ملاقات کی اور حکومت کے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سہولت بازاروں کی تعداد دوگنا کر دی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان شہرمیں بلاک نمبر 6، ماڈل بازار شادن لنڈ تحصیل کوٹ چھٹہ میں تین، کوٹ چھٹہ،مانہ احمدانی،
چوٹی اورتحصیل تونسہ میں دو مقامات تونسہ اور وہوا میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں.
علاوہ ازیں سخی سرور میں آٹے کا ٹرکنگ پوائنٹ بھی بنایاگیا ہے. اسسٹنٹ کمشنرزسہولت بازاروں میں فراہم سہولیات کو مانیٹر کررہے ہیں
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پرتحصیل کوہ سلیمان میں سبزیوں کے فروغ کیلئے کسانوں کو 90فیصد سبسڈی پر سبزیوں کے بیج دیئے جائیں گے
جس کیلئے تقریب 26اکتوبر کو ساڑھے بارہ بجے دن بوائز ڈگری کالج تونسہ میں منعقد ہو گی.
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کاشتکاروں میں بیج فراہم کریں گے.
یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین کے مراسلہ میں کہی گئی ہے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب شاہد نیاز نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا.
ڈپٹی کمشنر آفس میں انتظامیہ اور محکمہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ
عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لائی جائے. پناہ گاہ، یتیم خانہ، لنگر خانہ، دارالامان اور صنعت زار سمیت دیگر سماجی منصوبوں کے بارے میں وسیع پیمانے پر
آگاہی ہونی چاہیئے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے مل کر لائحہ عمل پیش کریں. انہوں نے کہا کہ لنگر خانوں میں فراہم سہولیات، اوقات اوردیگر معلومات کے تشہیری بینرز
نمایاں مقامات پر آویزاں ہونے چاہئیں. صنعت زار سے تیار شدہ اشیاء کی نمائش کا انعقاد کیاجائے. یتیم خانہ اور دارالامان میں مقیم افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں. ہسپتال میں سوشل ویلفیئر کی میڈیکل سہولیات کو بہتر کیاجائے.
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نے کہاکہ ویمن کرائسز سنٹر خواتین کو قانونی معاونت کی فراہمی کیلئے فعال کردارادا کرے.
انہوں نے مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے ہمراہ چوک چورہٹہ کے لنگر خانہ، شاہ سکندر روڈ پر یتیم خ انہ، دارالامان اور سوشل ویلفیئر کے دیگر شعبوں کا معائنہ کیا.
ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب عرفان گوندل بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،
ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، لاء آفیسرویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا اوردیگر موجودتھے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سبزی منڈی کا دورہ کیا.
انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ کاشتکاروں،
آڑھتیوں سے بھی ملاقا ت کی. انہوں نے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،
اے سی صدر ملک راشد نعمت، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اوردیگرموجود تھے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ،قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب
سات سال سے مفرور A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری کو پولیس تھانہ کالا نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کالا کے
تفتیشی آفیسر غلام اصغر ASI نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے سات سال سے مفرور قتل جیسے سنگین مقدمے
میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری ظفر اللہ ولد غلام اکبر قوم ہتوانی سکنہ موضع ہتوانی کو گرفتار کر لیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری منظور خان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ڈی ایس پی سٹی سعادت علی نے ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد کے
ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ مورخہ 13.10.2020 کو حضور بخش نے پولیس کو اطلاع دی کہ
اس کے حقیقی بھائی منظور خان جوکہ اپنے موٹر سائیکل 125 پر سوار ہو کر قصبہ وڈور سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں چھپے ہوۓ ملزمان راشد،
حنیف اور 2 نامعلوم نے موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے میرے بھائی منظور خان کو قتل کر دیا ہےاطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی
ڈی پی او عمر سعید ملک خود مقتول منظور خان کے لواحقین سے ملے اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ
ہم منظور خان سے موٹر سائیکل ڈکیتی اور اس کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈکیتی کے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوۓ ڈی ایس پی سٹی سعادت علی پر مشتمل ٹیم کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کے احکامات دئیے۔
ڈی ایس پی سٹی سعادت علی ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد و دیگر نے دن رات کہ انتھک محنت سے موٹر سائیکل ڈکیتی اور مزاحمت پر منظور کو قتل کرنے والے
ملزمان میں سے راشد ولد سچو کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ مزید بتایا کہ
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون