دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔عثمان بزدار

ملک میں پہلی باروسائل کارخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب موڑا گیاہے۔

منتخب نمائندے میرے ساتھی ہیں،ان کا ہرجائزکام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔

ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں جو کام کیے ہیں، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار پیداکرنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں۔عثما ن بزدار

:یہ عناصر ملک کی پائیدار ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن افراتفری پھیلانے کی منفی سیاست کررہی ہے۔عثمان بزدار

اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لیا۔عثمان بزدار

ماضی کے ادوار میں ہر ادارے میں بے پناہ کرپشن کو قوم ابھی تک نہیں بھولی۔

سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

شفاف پاکستان کا سفر کسی کو کھوٹانہیں کرنے دیں گے۔

ملاقات کرنے والوں میں چوہدری عامر سلطان چیمہ، حاجی امتیاز احمد چوہدری، محمد ابراہیم خان

سردار اویس دریشک،سردار فاروق لاہور:امان اللہ دریشک،چوہدری فیصل فاروق چیمہ، محمد منیب سلطان چیمہ، محمد اعجازحسین،

گلریز افضل گوندل، محمد طارق تارڑاور دیگر شامل تھے۔

چیف وہپ ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پرموجود تھے۔

About The Author