دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع ملتان میں اپوزیشن پارٹیوں کا تاریخی جلسہ ہوگا جس میں اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔

ان خیلات کا اظہار پیپلزیوتھ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدرسید عارف شاہ نے فہد بھٹی، حافظ جہانگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب سے ہرضلع سے پیپلزیوتھ کے کارکنان بڑے قافلوں کی صورت میں جلسہ میں شرکت کریں گے

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی امید ہیں عوام اس حکومت سے تنگ آچکی ہے مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ادویات کے ریٹ زمیں چوتھی دفعہ اضافہ کیا گیا

چینی، آٹا، بجلی کے بل، گیس کے بل سمعیت ہر چیز میں اضافہ ہوچکا ہے پیپلزپارٹی عوام کو اس مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑے گی

بلکہ اس موجودہ سیلکٹیڈ عمران نیازی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرئے گی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن پر نیب کے ذریعے انتقامی کارائیوں پر لگی ہوئی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے نائب صدر مرزی رہنما تنظیم اہل سنت پاکستان خطیب لغاری کالونی عبدالحمید بزدار نے کہا کہ

حکومت اور اپورزیشن میں کرسی کی جنگ جاری ہے غریب عوام مہنگائی، بے روز گاری، بدامنی اور بروز بروز جرائم میں اضافہ سے پریشان ہے

اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام نہیں کہ وہ ملک کو درپیش مسائل سے کسی طرح نکال سکے، دوبارہ انتخاب مسائل کا حل نہیں ہے

گیارہ جماعتی اتحاد صرف انتخاب کی بات کرتا ہے اتحاد میں جو دوبڑی پارٹیاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر جو مظالم ڈھائے ہیں کہا

ان کو ڈھائے گئے مظالم پر ندامت ہوتی ہے کراچی جہاں برسوں سے پیپلز پارٹی برسر اقتدار ہے شہر قائد کی حالت درست کر سکی مولانا ڈاکٹر عادل کے قاتل گرفتار ہوگئے ہیں

کیا دونوں اپوزیشن جماعتیں ماضی کی غلطیوں پر شرمسار اور نادم ہیں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں علماء اور مذہبی طبقہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں کیا

اس پر اسے ندامت ہے اپوزیشن کا عسکری اداروں پر تنقید کرنا ملک کے لئے انتہائی درجہ نقصان دہ ہے اور انتشار کا سبب ہے

جمعیت علماء اسلام(س) تمام مسائل کا حل نفاذ شریعت میں سمجھتی ہے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کر دو تمام مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے

حکومت اور اپوزیشن ملک کو سیکولر بنانا چاہتے ہیں کسی کے منشور میں نفاذ شریعت نہیں ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ مختلف وجوہات کے باعث بڑھ جانے والی مہنگائی کی وجہ سے عوام پی ٹی آئی سے نالاں ضرور ہے لیکن عوام اتنی نا سمجھ نہیں کہ جن آطار کے لونڈوں کی کارستانیوں کی وجہ سے

ہمارا ملک معاشی دباﺅ کا شکار ہے انہی سے دوائی لینے کی کوشش کی تو کیا خواہش بھی کرے وہ پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں کی عشروں کی پروفارمنس ووٹ کو عزت دو

مگر ووٹر کو بے عزت کرو کی پالیسی کرپشن ، موروثی سیاست عوام کو بنیادی آہنی حقوق سے محروم رکھنا ، قول و فعل کا تضاد ، قدم قدم پر جھوٹ بولنا اداروںکو کمزور کرنے کی کوشش کرنا ، نواز شریف تو شائد آج کل یہ شعر پڑھ ہونگے

یاد ماضی عذات ہے یارب چھین کے عوام سے حافظہ اسکا ، اس کے مقابلے میں عمران صادق اور امین عوام کا سچا ہمدرد اور خیر خواہ اپنی اور اپنی ٹیم پرفارمنس کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے

دن رات کوشاں ہیں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، مہنگائی کم کرنے یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے عوام کی تربیت اور انکی شراکت کو یقینی بنانے کا

عزم ، عوام نہ صرف عمران خان کو تعمیر وطن کے لیے وقت دیں گے بلکہ اس پروگرام میں عملاً ساتھ دیں گے قدم بڑھا ﺅ عمران خان قوم تمہارے ساتھ ہے ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

حبیب الرحمن گاڈی نے ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

تفصیل کے مطابق حبیب الرحمن گاڈی سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول شاہ صدر دین کو CEOضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے

مراسلہ نمبری 6145کے تحت ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کا اضافہ چارج سونپ دیا

اس سے قبل ان کے پاس کنٹرولر امتحانات ڈیرہ بورڈ کا اضافہ چارج تھا اب انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او کا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے رہزنوں کی طرف سے پولیس گاڑی پر فائرنگ اور راہگیر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس،

پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے سنگین واردات کرنے والے ملزمان شناخت کر لئے گئے،آر پی او کی ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدائت،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے نے گزشتہ شب تھانہ کالا کے علاقہ میں شادن لنڈ میں پٹرول پمپ پر رہزنی کی واردات کے بعد

ملزمان کی پولیس پر فائرنگ اور ایک راہگیر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او عمر سعید ملک نے آر پی او فیصل رانا کو بتایا کہ

وقوعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے مطابق واردات کرنے والے ملزمان بھی شناخت کر لئے گئے ہیں،

ڈی پی او نے بتایا کہ واردارت کرنے والے ملزمان کی شناخت رمضان،عابد،ہارون اور مصطفی کے نام سے ہوئی جبکہ ان ملزمان کی مدد کو بطور سہولت کار آنے والے ملزمان کی شناخت خدا بخش عرف خدی،راشد عرف راشی اور عیسیٰ کے نام سے ہوئی،

یہ ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں،جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کے تجربہ کار افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،

جن میں آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اگر چہ سنگین واردات میں راہگیر عرفان کا جاں بحق ہونا ایک افسوسناک واقعہ ہے

جو قانون کو کھلے عام چیلنج ہے تاہم پٹرول پمپ پر واردات کے دوران ہی پولیس کا موقع پر پہنچ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون شکنوں کے ساتھ مقابلے میں پولیس ہمہ وقت تیار ہے،انہوں نے کہا کہ

واردات کے فوری بعد ملزمان کا شناخت ہوجانا بھی پولیس کی ٹریسنگ صلاحیت کو ظاہر کر رہا ہے،آر پی او نے کہا کہ ان ملزمان کو اگلے48گھنٹوں میں گرفتار ہو جانا چاہیے،انہوں نے ڈی پی او کو ہدائت کی

وہ ان ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے جاری پولیس آپریشن کی خود نگرانی کریں،فیصل رانا نے کہا کہ

ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا وہ دن میں 2مرتبہ براہ راست ڈی پی او،

ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سے فالو اپ لیں گے،ڈی پی او نے بتایا کہ

ملزمان کی شناخت کے بعد تھانہ کالا میں قتل،اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات سمیت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں شناخت ہونے والے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛،

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کا کوٹ سلطان ضلع لیہ میں جیولرز کی دوکان پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،

تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ کے علاقہ کوٹ سلطان میں سونے کے تاجروں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی،

ڈی پی او نے بتایا کہ نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے سونے کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر سونے کے دو تاجروں اعظم خان اور عبد الوحید کو زخمی کر دیا

جنہیں ملتان ہسپتال ریفر کر دیا گیا،تاجر عبد الوحیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتیں کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں،

عوام کا مال لوٹنا اور مزاحمت پر انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دینا قانون کو کھلا چیلنج ہیں ایسے قانون شکنوں کو قانون کے شکنجے میں کسنے کے لئے پولیس کو

مربوط حکمت عملی کے ساتھ 24/7کام کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اگلے48گھنٹوں میں اس واردات کے ملزمان کا گرفتار ہونا ہر لحاظ سے ناگزیر ہے،

تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن کی نگرانی خود ڈی پی او کریں،

ان ٹیموں میں آئی ٹی ماہرین کو بھی شامل کیا جائے تاکہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سنگین واردات کے جلد سے جلد ٹریس ہونے کو یقینی بنایا جائے،

آر پی او نے کہا کہ وہ خود اس سنگین واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا فالو اپ لیں گے جو اقدامات بھی اٹھائے جائیں انہیں قانون کے دائرے میں نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل مانیٹرنگ کمانڈ میں مظفر گڑھ پولیس کے علی پور سرکل کی ریکارڈ ریکوری،40لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان آر پی او نے

مالکان کو واپس لوٹا دیا،شہریوں اور دیہاتیوں کی فیصل رانا اور ان کی ٹیم کو دعائیں،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے عہدہ سنبھالتے ہی ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو

واضح ہدایات دیں کہ وارداتوں کو ٹریس کر کے مال مسروقہ بر آمد کرنے کے بعد مالکان کو واپس کرنا ہے،

آر پی او 24/7پولیسنگ کے تسلسل میں پولیس افسران کو وارداتوں کے ٹریس کرنے اور مال مسروقہ بر آمد کرنے کے حوالے سے احکامات دیتے رہے،ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال کی کمانڈ میں مظفر گڑھ پولیس کے علی پور سرکل نے جرائم پیشہ عناصر کے

خلاف کامیاب قانونی آپریشن کے بعد ملزمان سے40لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا،گزشتہ روز آر پی او فیصل رانا نے کھلی کچہری کے سلسلہ میں علی پور آمد کے موقع پر یہ مال مسروقہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

قانون شکن عناصر سے مال مسروقہ بر آمد کر کے انہیں اصل مالکان تک پہنچا کر پولیس عوام پر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ حقیقی،عوام دوست اور کمیونٹی پولیسنگ کے فرض کو پورا کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ

انسانوں کے معاشرے میں جرم کا ہونا ایک فطری امر ہے تاہم واردات کے بعد اس کو ٹریس کرنا اور چھینا یا چرایا جانے والا مال بر آمد کرنا ہی اصلی پولیسنگ ہے،انہوں نے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں اسی نوعیت کی پولیسنگ کا سلسلہ جاری رہے گا،

قانون پسند عوام ہمارے پشتی بان ہیں،ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کی

روشنی میں ایک طرف عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے تو دوسری طرف قانون شکنوں کے ہاتھوں چھینا جانے والا مال بر آمد کر کے اسے اصلی مالکان تک پہنچانا ہے،اس موقع پر مال مسروقہ واپس ملنے والے افراد خواجہ محمد افضل،خالد اعجاز،غفار حسین،فیاض حسین،نذر عباس،زوار حسین،

محمد یاسر،الطاف حسین،اللہ منگایا،محمد یار،عبد الرحمان،محمد افضل،محمد عمران،بہار مائی،مجاہد عباس،ماجد حسین،سکینہ مائی،محمد حنیف،غلام قاسم،غلام اکبر،مشتاق فرید،افتخار حسین،قاسم،کریم بخش،محمد جمیل،زاہد سلیم اور محمد امجد نے کہا کہ ہمارے ہاں وارادتوں میں مال کے چھن جانے کی وارداتیں تو ہوتی ہیں

لیکن مال مسروقہ کا واپس لوٹایا جانا ایک غیر معمولی اقدام ہے،ڈی پی او حسن اقبال تو ایک محنتی پولیس آفیسر ہیں ہی لیکن فیصل رانا کے آر پی او لگنے کے بعد یہاں پر اسی قسم کی تبدیل شدہ پولیسنگ کا نظارہ مل رہا ہے

جس کا اعلان حکومتی سطح پر کیا جاتا ہے،انہوں نے جذباتی انداز میں پولیس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ

فیصل رانا ریجن سے جہاں پر قانون شکنوں کا دیس نکالاکرے گا وہاں پر عوام دوست پولیسنگ کا چہرہ بھی عملی طور پر معاشرے کے سامنے آئے گا،

مال مسروقہ ملنے پر مردو خواتین نے جھولیاں اٹھا کر فیصل رانا اور پولیس کو دعائیں دیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

محمد بلال شاہین گوپانگ نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے

جس پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی تنظیم کے نمائندوں نے ان کے دفتر جا کر مبارکباد دی

محمد بلال شاہین اس قبل بھی بیشتر انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جس کی وجہ سے ایڈمنسٹریشن میں خاصے تجربے کے حامل ہیں

اس موقع پر بلال شاہین نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ

طلباءکے لئے بہتر اقدامات کر نے کی بھر پور کوشش کی جا ئے گی اور بورڈ کے تمام معاملات کی بہتری میں پورا کردار ادا کیا جا ئے گا ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

تھانہ گدائی پولیس نے بروقت کاروائی کر کے 9 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ گدائی کو محمد عمران نے بتلایا کہ

میرا 9 سالہ بیٹا جو مسجد پڑھنے گیا ہوا تھا کے ساتھ قاری محمد انس ولد حاجی احمد قوم ماڑھا نے زبر دستی زیادتی کی ہے

ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ 9 سالہ بچے (ت) سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی شروع ہے ایس ایچ او تھانہ گدائی کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے

متعلق لازمی بتائیں تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پرعوامی مسائل حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ،ڈی پی او عمر سعید ملک نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے

مسائل سنے دوران کھلی کچہری ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے

اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کے جان و مال کاتحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے

ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں عام آدمی کی دہلیز تک انصاف پہچانے کے لیے تمام تروسائل بروئے لائے جائیں گے

متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتشیشی افسران زیر التواء مقدمات کو فوری طور پر حل کریں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی لاکھوں روپے کی مالیاتی نان کسٹم پیڈ گاڑی کی سمگلنگ ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور معہ محمد یوسف Si انچارج چیک پوسٹ سخی سرور نے دوران چیکنگ لاکھوں روپے مالیت کی ایک عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی کی سمگلنگ ناکام بنا کر

گاڑی کسٹم حکام کے حوالے کر دی پولیس تھانہ سخی سرور میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی سمگلنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی علی پور میں پولیس کی تعریف سے پاک کھلی کچہری،سائلین کی شکایات پر ایس ڈی پی اواور ایس ایچ او کو عوام کے سامنے کھڑا کر کے قانون پسند عوام کے سامنے پولیس کو عملی طور پر جواب دہ بنا دیا،

معذور افراد کے پاس آر پی او خود چل کر گئے،خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے،سائلین کے مسائل پر پولیس افسران کو قانون کارروائی کے لئے ڈیڈ لائن دی،شہریوں نے کھلی کچہری کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو

ریجن کرائم فری بنانے کے لئے پہلا قدم قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع مظفر گڑھ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی پور میں کھلی کچہری لگائی جو اس حوالے سے انتہائی غیر معمولی تھی کہ

آر پی او فیصل رانا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ کھلی کچہری پولیس کی تعریف و توصیف سے پاک رہے،کھلی کچہری میں پہنچنے پر ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او کا استقبال کیا،پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضا بخاری نےخصوصی شرکت کی کھلی کچہری کے آغاز پر جیسے ہی آر پی او فیصل رانا نے

ویل چیئرز پر معذور افراد کو دیکھا تو سٹیج چھوڑ کر خود ان سائلین کے پاس آئے،کھلی کچہری میں موجود مردو خواتین اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب سائلین کے سامنے آر پی او نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کھڑا کر دیا،

عوام کا کہنا تھا کہ آر پی او کا یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ پولیس قانون پسند عوام کے سامنے جوابدہ ہے،آر پی او فیصل رانا نے ہر سائل کی بات غور سے سنی جس کے بعد متعلقہ ایس ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ او کو ٹائم کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ دی گئی مدت میں درخواست پر قانونی کارروائی نہ ہوئی ت

و متعلقہ ذمہ دار پولیس افسران سے بذریعہ شو کاز نوٹس پوچھ گچھ ہو گی،معذور سائلین نے آر پی او کے مشفقانہ رویے پر انہیں بھر پور دعائیں دیں،

بعد میں آر پی او فیصل رانا نے کھلی کچہری میں موجود خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے،انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا قانون نے واضح اور دو ٹوک انداز میں تحفظ کیا ہے،کوئی شخص کسی بھی اثر و رسوخ کی بنیاد پر نہ تو خواتین کے قانونی حقوق کو پامال کر سکتا ہے اور نہ خواتین کو کسی قسم کی قانون شکنی کا شکار کر سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ معاشرتی استحصال کا شکار خواتین اگر خود تھانوں میں نہیں جا سکتیں تو وہ پولیس افسران سے رابطہ کریں پولیس والے ان کے پاس آ کر ان کے مسائل حل کریں گے اس حوالے سے ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو پابند بنا دیا گیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کھلی کچہری میں موجود مرد سائلین کے مسائل اور شکایات بھی غور سے سنیں اور ان پر موقع پر ہی قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے،

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ میں کسی ایسے اکٹھ کو پولیس کی کھلی کچہری نہیں مانتا جہاں پر پولیس کی تعرف و توصیف ہو،

میرے نزدیک وہی کھلی کچہری کامیاب اور نتیجہ خیز ہے جس میں پولیس کی کمزوریوں اور خامیوں پر تنقید ہو تاہم یہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ پولیس سے متعلق عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم یہ کھلی کچہریاں کسی طور پر بھی پولیس کی تعریف و توصیف کے لئے نہیں ہوں گی،

کھلی کچہری میں ہی آر پی او فیصل رانا عوام میں گھل مل گئے،سائلین کی شکایات پر جہاں پر پولیس والوں کی کھچائی ہوتی رہی وہان پر مرد سائلین کے مسائل پر آر پی او ک

ی جانب سے مزاح کا سلسلہ بھی جاری رہا،کھلی کچہری میں موجود مردو خواتین عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں ہی عوامی مسائل کے حل کا سبب بنتی ہیں،

فیصل راناکی بطور آر پی او مانیٹرنگ کمانڈنگ میں اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ ڈی جی خان ریجن جلد ہی کرائم فری ریجن بن جائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہرنے قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مٹیریل کا معیار چیک کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں شعبہ لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں

سول ویٹرنری ڈسپنسریز کی عمارتوں کا کام تیز رفتاری سے جاری ہےصوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پہاڑی علاقوں میں ڈسپنسریوں کااکثریتی کام مکمل کر لیاگیاہے

جلد ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش مویشی پالنا ہے

ویٹرنری ڈسپنسریوں کے قیام سے انہیں گھر کی دہلیز پر مویشیوں کے علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں پیداوار کے حوالے سے شعبہ لائیو سٹاک پنجاب میں نمایاں مقام رکھتا ہے مویشی پال حضرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں چار سہولت بازار وں میں معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں فروخت کی جا رہی ہیں

انتظامی افسران کے ساتھ اراکین اسمبلی اور سیاسی نمائندے بھی سہولت بازاروں کو چیک کر رہے ہیں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈیرہ غازیخان میں قائم سہولت بازار کا دورہ کیا

اشیاء کا معیار چیک کرنے کے علاوہ مارکیٹ کے ساتھ نرخ کا موازنہ بھی کیاانہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں

ایم پی اے نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مارکیٹ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ عوام کی سہولت کیلئے

بازار بھی قائم کیے ہیں جہاں ایک چھت کے نیچے تمام اشیائے خوردو نوش کی مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے

انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ سہولت بازار وں کا رخ کریں اور حکومت کی سہولت سے استفادہ کریں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو

اس سلسلے میں رپورٹ کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کر دیاگیاہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسداد سموگ مہم کو مانیٹر کرنے کے ساتھ متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے

تمام محکموں کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ضلع سے متعلق رپورٹ 03326464571اور 03344044220پر وٹس ایپ کرنے کے ساتھ generalbanch.dcdgk@gmail.comپر ای میل کی جاسکتی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات مجموعی طو رپر ڈسٹرکٹ کے فوکل پرسن مقر ر کیے گئے ہیں

علاوہ ازیں انسداد سموگ مہم سے متعلق اجلاس22اکتوبر کو بارہ بجے دوپہر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقدہو گا

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس 24اکتوبر کو

گیارہ بجے دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں منعقد ہو گا

جس میں موصول شدہ درخواستوں او رشکایات کا جائزہ لیا جائے گا

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات ڈیر ہ غازیخان سید اشفاق حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سٹون اور جپسم کریشر ز کو انسداد سموگ مہم کے

تحت فوری طو رپر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں خلاف ورزی پر پلانٹس کی تالہ بندی کے علاوہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

انہوں نے کہاکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر پی ڈی ایم اے پنجاب نے ایسے کریشر مالکان جنہوں نے ویٹ / ڈرائی سکروبر انسٹال نہیں کیے

وہ فوری طو رپر کریشر بند کر دیں اور احکامات پر عملدرآمد کیلئے صوبہ کے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں تاجروں کی مشاورت سے اشیائے خوردونوش کے نرخ ازسر نو متعین کر دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

جو ضلع کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل ہو گاسرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے، نرخنامہ نمایاں جگہو ں پر آویزاں نہ کرنے،

ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ اور قانون کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی عوام ملاوٹ مافیا، گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی ٹال فری

نمبر 080002345کے علاوہ 03454023718، 0649260347پر رابطہ کر سکتے ہیں نئے نرخوں کے مطابق دس کلو آٹے کا تھیلا 430روپے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں فروخت ہو گا. دال چنا موٹی 115روپے فی کلو،

باریک 105روپے، دال مسور موٹی امپورٹڈ 132روپے، میڈیم 145روپے،دال ماش دھلی چمن 218روپے،

برما 210روپے، دال مونگ دھلی اول 190روپے، دوم 180روپے، چنا سفید موٹا 115روپے، باریک 90روپے، بیسن 115روپے،

چاول کرنل کچی اور پکی 132روپے، چاول کرنل چھوٹی 80روپے، چاول اری چھ 58روپے، سوجی اورمیدہ 65روپے،

دہی 85روپے، چھوٹاگوشت 650روپے، بڑا گوشت 400روپے کلو فروخت ہو گا اسی طرح چینی ایکس مل کے ساتھ دو روپے،

روٹی سو گرام چھ روپے، خمیری روٹی سات روپے، دودھ فی لٹر 80روپے فروخت ہو گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق نے کہاہے کہ

ایسے دکاندار جو تعمیراتی مٹیریل دکانوں سے سامنے سے صاف نہیں کرائیں گے

انہیں بھاری جرمانے عائذ کیے جائیں گے

اس سلسلے میں انہیں نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی

چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کہاکہ شہر میں صفائی کے بہتر

انتظامات کیلئے وہ خود روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے بلاک چھ میں قائم سہولت بازار کا معائنہ کیا

انہوں نے آٹا اور دیگر اشیاء کے سٹال پر جا کر لوگوں سے معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

سہولت بازار وں میں کم نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ

وہ باقاعدگی سے بازاروں کا معائنہ کرتے رہیں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں سیل پوائنٹس کے ساتھ سہولت بازاروں میں بھی دس کلو آٹے

کا تھیلا 430روپے اور بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے دستیاب ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان ملک راشد نعمت نے مارکیٹوں کے معائنے کیے

گرانفروشی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو مقدمات درج کرانے کے ساتھ ایک لاکھ 23ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا

انہوں نے کہاکہ مارکیٹوں میں اشیائے خورد و نوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں

دکاندار نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری سکول جناح کالونی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ایلیمینٹری) تحصیل ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر فاروق اکبر لغاری کے اعزاز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے ایک تقریب منعقد کی گئی

جس میں مہمانان خصوصی شمشیر احمد خان چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ، نصراللہ خان سہرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمینٹری جبکہ مہمانان اعزاز چودھری شاہد سلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

(مردانہ ایلیمینٹری) تحصیل کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازی خان، علمدار حسین بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ایلیمینٹری) تحصیل علی پور مظفر گڑھ اور محمد رمضان خان لغاری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (ہیڈ کواٹر) تھے

مہمانان خصوصی و اعزاز نے فار وق اکبر لغاری اورانہیں اعزازی شیلڈ دی دیگر مہمانان گرامی کو بھی اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر شمشیر احمد خان نے ہید ماسٹر محمد شہباز اکمل اور جملہ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیسٹ پرفارمنس شیلڈز دیں

اوراور بچوں کو تعلیم دوستی کا سبق اور آگے بڑھنے کے لیے کوششیں کرتے رہنے کی تلقین کی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

خیالؔی کے حقائق

جسارت خیالیؔ کا تعلق لیہ کی زرخیز ادبی زمیں سے ہے علم وعمل سے وابستگی نے آپکو ایک ماہر سٌخن شناس بنا دیا آپ ایک معتبر دانشور ،ادیب اور شاعر کی صورت میں ادب کی دٌنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔شاعری ہو یا نثر بات مضمون نویسی کی ہو یا تنقید کی آپ ہر حوالے سے اپنی خاص
پہچان رکھتے ہیں۔حال ہی میں آپکا شعری نسخہ "غالبؔ کے نقشِ قدم پر ” منظرِ عام پہ آیا جس میں آپ نے غالبؔ صاحب کی زمینوں پہ غزلیں لکھیں ۔ جن کو پڑ ھکر قاری پہ خیالیؔ کا تخیل وحقیقیت عیاں ہو جاتی ہے کہ آپ کسقدر مشق ِ سٌخن رکھنے والے ادب شناس انسان ہیں ایک سو بارہ صفحات پہ مشتمل آپکی یہ ادبی کاوش آپکی فنی مہارتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے آ پ نے جن غزلوں کی زمینوں کو برتا ہے اٌن میں اکثریت اٌن غزلیات کی ہےجنہی محبانِ غالب ؔاپنا اوڑھنا بچھونا رکھتے ہیں یہاں چند اشعار غالبؔ و خیالیؔ کےپیش کرنے کی جسارت کررہی ہوں
؎عاشقی صبرطلب اورتمنا بےتاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگرہونےتک
غالبؔ
؎اشک روکو نہ ندامت کےاثر ہونے تک
داغ دامن کے ہی ڈھل جائیں سحر ہونے تک
جسارت خیالیؔ

؎پھر مجھے دیدہ تر یاد آیا
دل جگر تشنہ فریاد آیا
غالبؔ
؎ جب کبھی ز خمِ جگر یاد آیا
پھر تِرا تیرِ نظر یاد آ یا
جسارت خیالیؔ

؎بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشاۓ اہلِ کرم دیکھتے ہیں
غالبؔ
؎جو سچ خونِ دل سے ہی کرتے رقم ہیں
یہاں ہاتھ اٌن کے قلم دیکھتے ہیں
جسارت خیالیؔ
اس طرح کےدیگر بے شمار اشعار ہمیں خیالیؔ صاحب کے قلمبند کۓ ہوۓ خوبصورت نسخے میں مزین ملتے ہیں۔ ادب کے لۓ
آپکی یہ عمدہ کاوش لائقِ صد تحسین ہے۔
(مبصر : معظمہ نقوی ؔ)

About The Author