کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام،خبریں شائع ہونے پر سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کا ایکشن،
اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر کو معطل کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے گورمنٹ گرلزپرائمری سکول یار یوالہ مرکز ہنجرائی پرتعینات میل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد کلاچی کی جانب سے ہراساں و پریشان کرنے سے
درجنوں خواتین ٹیچرز پریشان تھیں، جنھوں نے مذکورہ سکول کی ہیڈ معلمہ سمیت سٹاف نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفرگڑھ کو ایک درخواست بھی دی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد کلاچی خواتین ٹیچرز کو نہ صرف ہراساں و پریشان کر رہا ہے بلکہ متعدد مرتبہ ٹیچرز کو بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کر چکا ہے،سکول دورہ کے دوران ٹیچرز کے ساتھ ان کا ہتک انیز رویہ ہوتا ہے
جبکہ خواتین ٹیچرز کو رات کے 2 بجے تک کالز اور میسج کر کے پریشان کرتا رہتا ہے جبکہ مذکورہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر ارشد کلاچی این ایس بی فنڈز کے ٹھیکے خود لیتا تھا اورخودہی سکول بنواتا تھا
جس میں ٹیچرز کی مرضی شامل نہیں ہوتی تھی، خواتین اساتذہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے رویے اور ہراسمنٹ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں ہے،
جس پر خواتین اساتذہ نے اے ای او کے خلاف احتجاج کیا تھا،خواتین اساتذہ کے احتجاج کی تمام اخبارات نے شہ سرخیوں کے ساتھ خبر شائع کی تھیں،
خبر شائع ہونے پر سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ سید کوثر عباس بخاری نے فوری ایکشن لیا
اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر ارشد کلاچی کولیٹر آرڈر نمبری3890کے تحت معطل کردیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پتل کوٹ ادو مستقل غربی سے رہائشی غلام مرتضیٰ کھوکھر نے پریس کلب میں بتایا کہ اس کے والد محمود احمد کھوکھر سے مہر اکبر گٹ نے4کنال رقبہ 29لاکھ میں خریدکیا
اور 10لاکھ 30ہزار روپے دے دیے تھے بقیہ رقم کی معیاد 15اپریل20تھی، غلام مرتضیٰ کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ
مذکورہ 4کنال رقبہ جوکہ 29لاکھ میں لیا گیا جس کو فروخت کرانے والے دلال ڈیلر احمد بریار نے اسٹامپ پر 29لاکھ کی بجاے19لاکھ لکھوائی اور اسٹامپ میں لکھا گیا تھا کہ
اگر ٹائم پر پیسے نہ دیے تو رقم ختم ہوگی اب جبکہ رقم دینے کی میعاد بھی گزر چکی ہے،غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ
اس کا والد ذہنی طور پر ٹھیک نہ ہے اور خریدار اب بغیر پیسے دیے اس رقبہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کا والد جوکہ ذہنی طور پر معذور ہے
اسے ورغلا پھسلا کر رقبہ کے بیان لینا چاہتے ہیں جبکہ مہر اکبر گٹ کا ایک بھائی مولوی ہاشم مدرسہ کے نام پر اس اراضی پر قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں،
غلام مرتضیٰ نے کہا کہ اس کے والد کو ورغلا پھسلا کر بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے تحصیلدار،
حلقہ پٹواری، قانونگو اور اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی کہ والد کے ساتھ اسے بھی بلاایا جائے تاکہ غلط بیان نہ ہو سکیں،
متاثرہ غلام مرتضیٰ کھوکھرنے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان،
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین سے مطالبہ کیا کہ ان فراڈیوں سے انہیں بچایا جائے اور رقم دیے بغیر بیان کرانے کی کوشش پر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
عبدالحمید خان میموریل تین روزہ فری آئی کیمپ کا مدینہ کاٹن فیکٹری میں آغاز ہوگیا، 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک غریب لوگوں کو فری آئی میڈیکل چیک اپ آپریشن میڈیشن لینز
اور کھانا فراہم کیا جائے گا،اس بارے تفصیل کے مطابق عبدالحمید خان میموریل فری آئی تین روزہ کیمپ کا آغاز ہوگیاہے،
پہلے روز سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا،انتظامیہ کے مطابق ٹی پوائنٹ مدینہ کاٹن فیکٹری میں فری آئی کیمپ لگادیا گیاہے،
فری میڈیکل کیمپ جوکہ 20 اکتوبر تا 22 اکتوبر فری آئی کیمپ میں فری آئی میڈیکل،آپریشن،میڈیسن لینز گلاسز اور کھانا فراہم کیا جائے گا،
کیمپ صبح 8بجے سے رات12بجے تک کیمپ میں علاج جاری رہے گااورفری آئی کیمپ میں کراچی کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا علاج اور آپریشن کررہی ہے،
دور دراز سے بزرگ خواتین اور مرد آپنی آنکھوں کا علاج کرانے آرہے ہیں جہاں بہترین علاج اور میڈیسن فراہم کی جارہی ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
یکم ربیع الاول کی ریلی نکالنے پر متنظمین سمیت45افراد کے خلاف مقدمہ درج،دینی جماعتوں کی طرف مقدمہ درج کرنے کی مذمت،اس بارے تفصیل کے مطابق
تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں گزشتہ روز قاری حبیب اللہ حسنی کی قیادت میں کالی پل سے ربیع الاول کے حوالے سے ریلی نکالی گئی
جس میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال بھی کیا گیا ربیع الاول کی ریلی نکالنے اور انتظامیہ کی جانب سے
اجازت نامہ این او سی نہ ہونے پر پولیس کوٹ ادو نے ریلی نکالنے روڈ بلاک کرنے اور لاؤڈ سپیکر کااستعمال کرنے پر منتظمین قاری حبیب اللہ حسنی،
غلام عباس قیصرانی،سجاد حسین باروی،غلام مرتضیٰ منجوٹھہ،سمیت 45نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر604/20زیر دفعہ پنجاب ساؤنڈ ایکٹ16-1960-6-3-2015پنجاب منٹینس
ایکٹ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا،دوسری طرف ربیع الاول کی ریلی نکالنے پر علماء کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر
دینی جماعتوں نے پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
زمیندار کے بھانہ سے قیمتی بچھڑی چوری،اوباشوں نے محنت کش کا 16سالہ بیٹا اٹھا لیا،گھر لے جاکر وحشیانہ تشدد،زیادتی کی بھی کوشش،
حالت غیر ہونے پر فرار،بھٹہ خشت کی سیل توڑ کر دوبارہ بھٹی خشت چلانے والے کے خلاف مقدمہ درج،ٹریکٹر پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا ٹریکٹر ڈرائیور تھانے بند،
غیر قانونی پٹرول ایجنسی بھی سیل تیزی رفتاری پر مسافر ویگن تھانے بند،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ غربی مستقل میں نصیر احمد پرہاڑ کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چو بچھڑی مالیتی ایک لاکھ20ہزار چوری کرکے لے گئے،
تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری کے رہائشی رستم شاہ کے 16سالہ بیٹے مجاہد حسین جوکہ درزی کا کام سیکھتا ہے کو دکان سے گھر جاتے ہوئے کا ر سواروں شاہنواز شاہ
اور اشرف کار میں ڈال کر اپنے گھر لے گئے اور اسے رہنہ کرکے اس پر تشدد کیا جبکہ زیادتی کی کوشش بھی کرتے رہے
حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرارہوگئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹبی نظابی میں انسپکٹر ماحولیات ابرار حسین نے 10اکتوبر کو موسیٰ خیل بھٹہ خشت کو سیل کیا
بعد ازاں بھٹہ خشت مالک محمد عمر نے سیل توڑ کر بھٹہ خشت چلا دیا،انسپکٹر ماحولیات ابرار حسین کی مدعیت میں بھٹہ خشت مالک محمد عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت ٹریکٹر پر تیز آواز میں موسیقی چلانے والے سر کے شوقین غلام یٰسین گرمانی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
سول ڈیفنس اینڈ مظفرگڑھ ملک غلام یٰسین نے گزشتہ روز تھانے محمود کوٹ کے علاقہ موضع ویرڑ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی سیل کرکے ایجنسی مالک شاکر اللہ خیل کے
خلاف مقدمہ درج کرادیا،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت تیز رفتاری پر مسافر ویگن نمبری1020گلگشت کو بند کرکے ڈرائیور محمد راشد بلوچ کو حوالات میں بندکرکے
اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ کیپٹن ر ظفر اقبال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
سنانواں،محمود کوٹ اور کوٹ ادو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت بین الاضلاعی منشیات فروشوں موضع گرمانی کے یوسف مشوری بلوچ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 2کلو سے زائد چرس،
پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت موضع کوٹلہ کے منشیات فروش ابرار حسین لعل بیگی کو گرفتارکرکے اس کے سواکلو پوست برآمد کرلی،
جبکہ ایس ایچ او تھانہ سنانواں عصمت عباس کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا
مقدمہ نمبر247/20بجرم /109/148/149/324/334 کا ملزم گرفتار محمد اصغر عرف خانوں کشگوری سے 30 بور پسٹل برآمد کیا جبکہ.
سجاد حسین کشگوری ناجائز اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا 12 بور رپیٹر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے حولاات بند کیا،
موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ناسور ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہے
اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون