دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں جشن عید میلاد النبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کی سیرت طیبہ مکمل ضابطہ حیات ہے۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی کا ذکر ہر وقت ہماری زبانوں پر ہے اور اللہ تعالی نے آپ کی اوصاف حمیدہ قرآن پاک میں بیان کر دی ہیں۔

یوم جشن ولادت حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کے موقع پر ضلع بھر میں جلسوں کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ صفائی اور چراغاں بھی کیا جائے گا ۔تمام بلدیاتی اداروں نے

انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ محرم الحرام اور چہلم کی طرح ماہ ربیع الاول کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماءکرام حکومتی ایس او پیز کے مطابق یوم ولادت کے پروگراموں کو بھی بھرپور طریقہ سے کامیاب بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماءکرام کا کردار مثالی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ نے کہا کہ ربیع الاول کے تمام پروگراموں کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا یقین د لایا.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

پھول اور پھل زمین کا زیور ہیں۔ ان کی حفاظت کرنی چاہئے۔ درخت سموگ اور دیگر فضائی آلودگی کو روکتے ہیں۔ سکول کا ہر بچہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے۔

زیادہ تر پھل دار درخت لگائے جائیںتاکہ غذائیت کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے ۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول کینال کالونی

میں نیوٹریشنل گارڈن کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم مسعود ندیم ،ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم سکینڈری عبدالحمید اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نگہت گل بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول کی مختلف کلاسز کا بھی معائنہ کیا ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا صوبہ کی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریب کاری سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے جدید ترین آلات سے لیس بم ڈسپوزل گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ کے ہمراہ بم ڈسپوزل کمانڈر غلام عباس کو بم ڈسپوزل گاڑی کی چابی دیتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئی گاڑی بم ڈسپوزل سوٹ مائین اور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ

یہ گاڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل کمانڈر غلام عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

محکمہ سول ڈیفنس پہلے سے مضبوط ہو چکا ہے اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہم پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں سے یہ گاڑی سول ڈیفنس راجن پور کو دی گئی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے یوٹیلیٹی اسٹور مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سہولت بازاروں میں یوٹیلیٹی اسٹور ز کی جانب سے

اسٹال لگایا جائے گا۔جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام اشیا ئے خوردونوش رکھی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر راجن پور میں سہولت بازار فعال کر دئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹال میں اشیا ئے خوردونوش کی کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہئے۔

مصنوعی مہنگائی کرنے والے کسی رعائت کی مستحق نہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم راجن پورمسعود ندیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ اس سال پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو دو اقساط میں کتابیں موصول ہوئی ہیں۔

چار فروری کو کل 82 ہزار 970 جب کہ مورخہ 9 مئی کو کال 16460 کتابیں موصول ہوئی یوں کل 99430 کتابیں موصول ہوئیں

جن میں سے 93 ہزار 234 کتابیں تحصیل روجھان کے تمام اسکولز بشمول سینٹر آف ایکسیلینس سکولز (مردانہ و زنانہ) کو تقسیم کر دی گئیں

اور وئیر ہاو¿س میں بقایا اسٹاک 6196کتابیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ طلبا و طالبات کو حکومت پنجاب کی جانب سے مفت کتابیں دینے کا پروگرام 2001 سے شروع ہوا

جو اب تک جاری ہے۔ اس ضمن میں ہر سال کتابیں تقسیم کرنے کے بعد جو اسٹاک باقی رہ جاتا ہے ہے

اس کو ویئر ہاو¿س میں رکھ دیا جاتا ہے۔عرصہ دراز سے ضلع راجن پور میں پرانی کتابوں کو نیلام نہیں کیا گیا

جس کی وجہ سے ویئرہاو¿س روجھان میں پرانی کتابوں کا اسٹاک موجود ہے۔ جن کی تصاویر اور ویڈیوز میڈیا پر وائرل کی گئی ہیں۔

جبکہ کہ اس ضمن میں میں سیاق و سباق کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔مذکورہ کتابیں حکومتی پالیسی کے مطابق وئیر ہاو¿س میں رکھی گئی ہیں۔

اس حوالے سے کوئی بھی محکمانہ طور پر غفلت کا مرتکب نہیں ہوا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جامپور

( وقائع نگار)

جامپور سٹی پولیس نے ایس ایچ او عابد شریف گبول کی سربراھی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چھ منشیات فروش گرفتار کر لیئے تیار شدہ شراب کے

علاوہ ان سے اسلحہ اور چرس بھی برامد کر لیے برامد شدہ اسلحہ میں ایک ریپیٹربارہ بور اور پستول بارہ بور بھی شامل ھے

گرفتار شدہ ملزمان میں عبداللہ۔محمد وکیل فیصل پیر زادہ ۔محمد راشد ۔محمد یوسف کلیم اللہ شامل ھیں

جن سے 1150 گرام چرس 55 لیٹر شراب ایک عدد ریپیٹر بارہ بور ۔ایک عدد پستول بارہ بور اور ایک عدد چوری شدہ موبائل فون

مالیتی 40000 روپے برامد کر لیے گئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔

برامد شدہ موبائل فون اسکے مالک فہد منظور کے حوالے کر دیا گیا ۔۔۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع راجن پور پانچ سہولت بازار قائم کر دئیے گئے ہیں

جہاں سے اشیائے خورد و نوش بشمول آٹا سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ یہ باتیں انہوں نے راجن پور شہر میں قائم کیے گئے سہولت بازار کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجن پور کے لوگوں کو معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنے کے لیے راجن پور،

جام پور، روجھان، کوٹ مٹھن اور فاضل پور میں سہولت بازار لگائے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ذخیرہ اندازوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام لا کر عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف دیا جاسکے۔

اور سہولت بازار وں میں بھی سرکاری نرخوں پر آٹا‘ چینی، سبزیاں‘ دالیں اوردیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی دستیابی کیلئے تمام مکنہ اقدامات فوری مکمل کئے جائیں

تاکہ عام آدمی بھی اشیائے خورونوش سستے داموں حاصل کرسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتی مقررہ نرخوں کے مطابق آٹا اوپن مارکیٹ میں نہ فراہم کرنے والے ملز مالکان اور ملوث سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا کہ چینی کی سہولت بازاروں میں 85 روپے تک کی فروخت یقینی بنانے کیلئے تمام کاوشیں کی جائیں اور ذخیرہ اندازوں کے اسٹاک قبضہ میں لے کر انہیں سرکاری نرخوں پر اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلہ میں انتظامی غفلت‘ سستی اور نااہلی کو حکومت پنجاب کسی بھی صورت مزید برداشت کرنے کیلئے

تیار نہیں اور فوری طور پر سخت ترین انتظامی اقدامات کے ذریعہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور مافیا کے سدباب کا فیصلہ کرلیاگیاہے

جس کیلئے انتظامی افسران‘ پولیس اور خفیہ ادارے مل کر آپریشن کریں گے- انہوں نے کہا کہ خصوصی سبسڈی اور وافر کوٹہ کی فراہمی کے باوجود سرکاری نرخوں پر آٹا کی

عدم دستیابی اور قلت کی شکایات کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں‘

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ خوراک کے افسران فلور ملز کی خود انسپکشن کریں اور دی جانے والی گندم کے مطابق آٹا کی اوپن مارکیٹ میں فراہمی میں ناکام

رہنے والی ملز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں -انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں سستی سبزیوں کے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں

تاکہ آٹا‘ چینی سمیت تمام بنیادی اشیائے خورونوش عوام کو مقررہ سرکاری نرخوں پر بآسانی د ستیاب ہوں –

انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کر دی جائیں اور انہیں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سمری ٹرائل کے بعد جیل بھجوایا جائے- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ان سہولت بازاروں میں صارفین کو معیاری اور اوپن مارکیٹ سے سستی اشیائے خورونوش کی دستیابی کیلئے انجمن تاجراں کا غیر مشروط اور مکمل تعاون حاصل کیا گیا ہے

اور اس سلسلہ میں انتظامی اقدامات کے ذریعہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا-

دریں اثناء جامپور کے ماڈل بازار میں بھی سہولت بازار قائم کر دیا گیا ھے

اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد نے مینیجر ماڈل بازار طاھر خان گوندل کے ھمراہ بازار کا وزٹ کیا

اور دوکانداروں کو حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کی پابندی کی ھدایت کی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: جام پور ۔

تھانہ سٹی کے اے آئی ایس آئی شاھد عباس کھچی 40 ھزار کا چوری شدہ موبائل برامدگی کے بعد مالک کے حوالے کر رھے ھیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جامپور

سٹی پولیس نے ایس ایچ او عابد شریف گبول کی سربراھی میں چھاپے مار کر چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے ملزمان سے شراب اور اسلحہ برامد کر کے گرفتار کر لیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سہولت بازار راجن پور اور فاضل پور کا وزٹ کر رھے ھیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اور دیگر افسران بھی ھمراہ ھیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد سہولت بازار کا معائنہ کر رھے ھیں مینیجر ماڈل بازار طاھر گوندل اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی ھمراہ ھے

 

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

علاقائی مسائل اور وسیب کے استحصال کو اجاگر کرنے کی سزا ڈاکٹر عثمان اور انکے بیٹے پر قاتلانہ حملہ گذشتہ شب فاضل پور،

جام پور کے مختلف شعبہ زندگی سے منسلک وفود اور عوام الناس سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر عثمان بلوچ ڈی جی خان اپنی گاڑی پر آرہےتھے کہ

چند نامعلوم افراد نے جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے انکی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ اور انکا بیٹا زخمی ہوگئے

اس سلسلے میں ضلع راجن پور، تحصیل جام پور ، حاجی پورشریف اور گردونواح کے صحافتی ،

عوامی،سماجی اور علاقائی ظلم و استحصال کیخلاف آواز اٹھانے والے لوگوں نے کھری گالھ ویب چینل کے ہوسٹ معروف سماجی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ڈاکٹر عثمان بلوچ اور

انکے بیٹے پر کیئے گئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمتعلقہ حکام بالا ، وزیر اعلی پنجاب،

آئی جی پولیس پنجاب، ڈی آئی جی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈجی جی خان اور متعلقہ اداروں سے مجرمان کی فوری گرفتاری

اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیاہے.

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

About The Author