دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وزیر اعظم کے مہنگائی پر قابو پانے کے عملی اقدامات بھی کاغذوں تک محدود،کوٹ ادوشہراور مضافات میں آٹا،چینی،انڈے،سبزیاں،پھل،

مرغی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، تحصیل انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،ڈپٹی کمشنر کے گراں فروشی کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

دیہاڑی دارغریب خریداروں کی گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی دہائی،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعظم کے مہنگائی پر قابو پانے کے عملی اقدامات بھی کاغذوں تک محدود ہوکررہ گئے ہیں،

کوٹ ادو شہرومضافات میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا ہے،آٹا، چینی، دالیں، مرغی کا گوشت، انڈے، سبزیاں، دودھ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے صارفین بے حال ہوگئے ہیں

جب کہ منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے موثر پرائس چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بلند ہوگئے ہیں،کوٹ ادو شہرمیں ریڑھیوں، پھڑیوں، چوکوں اور چوراہوں میں پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والوں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا،

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی سرکاری ریٹ لسٹیں بھی غائب کردی گئیں،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے بھی سب اچھا کا راگ لگایاجانے لگا،

ادرک 500 سے 600 روپے فی کلوتک جا پہنچا،مرغی کی قیمت میں دودن کے اندر50روپے اضافہ کردیا گیا،آٹا،گھی، چینی، انڈے، سبزیاں اور پھل بھی غریبوں کی خرید سے باہر ہوکررہ گئیں، خریداروں کے مطابق

مارکیٹ کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکلا ہے،

انتظامیہ صرف سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو بولی کے ذریعیپھل سبزیاں فروخت کرانے تک محدود ہوکررہ گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں کھلے عام لوٹ مار کی اجازت دے رکھی ہے،ہردکاندار کا علیحدہ علیحدہ ریٹ ہے،

مہنگائی کے مارے غریب دیہاڑی دار اور خریداروں عابد حسین شکیل احمد،ہارون سعید،محمد عمران،محمد حنیف،عبدالحمید،اسامہ رشید،محمد فہیم،محمدفیاض،ریاض احمد،وسیم،رانا فیضان،عمار مغل،شیخ رفیق ودیگرکا کہناتھا کہ دالیں،گوشت،آٹا،گھی،

مرغی کا گوشت،انڈئے،چینی اور دیگر اشیا خوردونوش کے ساتھ ساتھ گھریلوں استعمال میں لائی جانے والی ہر چیز کے مہنگی کر دی گئی ہے،

دکانداروں سے مہنگے داموں چیزیں فروخت کرنے کا سوال کریں تو وہ حکومت کو برابھلا کہتے ہوئے اپنا الو سیدھا کررہے ہیں،انتظامیہ مارکیٹ کی مانیٹرنگ کئے بغیر فرضی رپورٹس مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو بھجوارہی ہے،

عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں کونکیل ڈالی جائے اور اگر حکومت کے علم میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہلیت نہیں ہے

تو مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی مدد لے اور جو دکاندار اشیاء خوردونوش کے مقررہ کردہ ریٹوں سے زیادہ میں اشیاء فروخت کرتا ہوئے پکڑا جائے

اسکا کاروبار مکمل طورپر سیل کرکے 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں کامیاب جلسہ کے انعقاد سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے،

مظفرگڑھ میں 26اکتوبرکو منعقدہ جلسہ عام حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی عدلیہ کی خودمختاری میڈیا کی آزادکیلئے راہ ہموار کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگا، کارکن اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاوس پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے کہا ملک کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میدان عمل میں نکلی ہے،

گوجرانوالہ میں عظیم الشان جلسہ عام سے حکمران ٹولہ حواس باختہ ہوگیا،26اکتوبرکومظفرگڑھ کا تاریخی جلسہ ہوگا

اور اس میں عوام کو ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن شروع دن سے جمہور یت کی حکمرانی کیلئے جہد کرتی آئی ہے

اور آج بھی جمہوری قوتوں کے سنگ کھڑی ہے،جب تک آئین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا یہ ملک ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا،

انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کی جنگ لڑنے کا حق ہر شہری کو ہے،آج ہر شہری کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ

موجودہ ناکام،نکمی اور نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان ہے، عام آدمی کو مہنگائی کے بھنور میں پھنسا دیا ہے، جب جب وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں تو عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ

جب اپوزیشن جماعتیں 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلتی ہیں ان کو برا لگتا ہے،اب یہ نااہل حکومت نہیں چل سکے گی،

اس حکومت کے نعرے کچھ اور عمل کچھ اور ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرتی ہے مگر گھر مسمار کرتی ہے،عوام نااہل حکومت کا نوٹس لے رہی ہے،

پی ٹی آئی کے راہنما آٹا اور چینی بحران پربات نہیں کرتے اب ان کا صرف ایک مسئلہ ہے کہ کیوں احتجاج اور جلسے جلوس ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ

یہ عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے بلکہ سلیکٹیڈ ہیں اور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان غلط حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے،

مہنگائی کے سوال پر ان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت رہے گی تو مہنگائی رہے گی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں و پریشان کرنے کا الزام، معلمات نے ڈسٹرکٹ ایجوسیشن افیسرکو درخواست ارسال کردی، میل آفیسر کی تعیناتی کو ظلم قرار دیتے ہوئے خاتون آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کیگورمنٹ گرلزپرائمری سکول یار یوالہ مرکز ہنجرائی پرتعینات میل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد کلاچی کی جانب سے ہراساں و پریشان کرنے سیدرجنوں خواتین ٹیچرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،

مذکورہ سکول کی ہیڈ معلمہ سمیت سٹاف نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفرگڑھ کو ایک درخواست دی ہے

جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد کلاچی خواتین ٹیچرز کو نہ صرف ہراساں و پریشان کر رہا ہے بلکہ متعدد مرتبہ ٹیچرز کو بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کر چکا ہے،

درخواست میں کہا گیا کہ خواتین اساتذہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے رویے اور ہراسمنٹ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،سکول دورہ کے دوران ٹیچرز کے ساتھ ان کا ہتک انیز رویہ ہوتا ہے

جبکہ خواتین ٹیچرز کو رات کے 2 بجے تک کالز اور میسج کر کے پریشان کرتا رہتا ہے،خواتین ٹیچرز نے مطالبہ کیا کہ زنانہ سکولوں میں مرد آفیسرز کی تعیناتی غیر قانونی ہے،

حکومت فوری طور پر زنانہ سکولوں میں زنانہ اسسٹنٹ ایجوکشن آفیسرز تعینات کر کے خواتین ٹیچرز کو تحفظ فراہم کرے اور مذکورہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سے انہیں نجات دلائی جائے،

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر ارشد کلاچی این ایس بی فنڈز کے ٹھیکے خود لیتا ہے اورخودہی سکول بنواتا ہے جس میں ٹیچرز کی مرضی شامل نہیں ہوتی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

دہشت اور خوف کی علامت لادی گینگ کا خطرناک مجرم اشتہاری شبیر لادی چوک سرورشہید سے گرفتار، 8 دہشت گردی، 17 پولیس اہلکاران اور شہریوں کے

قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال آئی جی ساؤتھ پنجاب کی اشتھاریوں اور قانون شکنی کرنے والوں کی کمپیں زور و شور سے جاری،

تفصیل کے مطابق پولیس ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کی رہائش کی اطلاع پر مظفرگڑھ ضلع کے علاقے چوک سرور شہید میں پولیس نے ریڈ کیا

تو مجرم اشتہاری شبیرا لادی جو ڈیر غازی خان میں دہشت اور خوف کی علامت ہے کو گرفتار کر لیا،

اس پر ڈیرہ غازی خان ضلع کے مختلف تھانوں میں کل 22 مقدمات درج ہیں جن میں سے 8 مقدمات دہشت گردی کی دفعات جبکہ 12 مقدمات دہشت گردی سمیت قتل اور

اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب
، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا اور ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

دوستانہ فٹبال میچ؛ چوک سرور شہید نے کوٹ ادو کو ایک گول سے ہرا دیا،

تفصیل کے مطابق فٹبال کھیل کی پروموشن کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ھاء سکول میں فٹبال کوچ حاجی بابرعزیز چودھری کی زیر نگرانی خالد شاہین فٹبال کلب کوٹ ادو

اور ینگ سرور شہید فٹبال کلب چوک سرور شہید کے مابین دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا،تاج محمد مغل نے ریفری کے فرائض سرانجام دئیے،

انجینئر علی شفیق ایس ڈی او فسٹ میپکو میچ کے مہمان خصوصی تھے، انجینئر محمد عاصم خان ایس ڈی او گرڈ ان کے ہمراھ تھے،

میچ کے پہلے ہاف میں چوک سرور شہید نے 2 گول کی برتری حاصل کر لی،

تاہم دوسرے ہاف میں کوٹ ادو کی ٹیم ایک گول کرنے میں کامیاب ہو گئی،

اسطرح چوک سرور شہید نے کوٹ ادو کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

About The Author