ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی، پی آئی اے اعجاز ہارون کو غیرقانونی بھرتی کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سابق ایم ڈی ،پی آئی اے اعجاز ہارون پر ڈپٹی ایم ڈی ،سلیم سیانی کو غیرقانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے۔
سلیم سیانی کو دوہزار نو میں پی آئی اے ،ایچ آر رولز کے برخلاف بھرتی کیا گیا۔ انہیں بیس ہزار ڈالر تنخواہ،دبئی میں فیملی کی رہائش کا انتظام،
تنخواہ میں سالانہ سات فیصد اضافہ اور دیگر مراعات دی گئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق
اس معاملے میں قومی ائرلائن کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
سلیم سیانی پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعجاز ہارون،
سلیم سیانی اور حنیف پٹھان کے خلاف سلیم سیانی کی ڈپٹی ایم ڈی، پی آئی اے کی
حیثیت سے خلاف قانونی تقرری پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،