نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں اسموگ آفت قرار، مانیٹرنگ سیل قائم

بروقت حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس آفت سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے کر مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا،،

صوبے بھر میں کارروائیوں پر نظر رکھی جائے گی،،

تمام محکموں کو نوٹیفیکیشن ارسال کر دیا گیا ہے،،

اسموگ سے نمٹنے کا مشن،،

حکومتی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ مانیٹرنگ سیل قائم،،

پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹوں کیخلاف ہونیوالے اقدامات سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کریں گے

 خرم شہزاد بخاری، ڈائریکٹرمانیَٹرنگ سیل پی ڈی ایم اے، اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے، یہ مانیٹرنگ سیل چوبیس گھںٹے فعال رہے گا

شہریوں کا کہنا بروقت حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس آفت سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
رحیم علی، ثاقب مہران، گاڑیاں جو دھواں چھوڑتی ہیں ان کو روڈ پر مت آنے دیں اور فیکٹریوں کو بھی بند ہونا چاہیے

محکمہ ماحولیات لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ڈھائی لاکھ جرمانہ اور چھبیس فیکٹریاں سیل کر چکا ہے

پنجاب حکومت نے تو اسموگ کو آفت قرار دیدیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ شہری بھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا مل سکے،،

پنجاب میں اسموگ آفت قرار، مانیٹرنگ سیل قائم

اسسٹنٹ کمشنرز دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فیکٹریوں سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کریں گے

About The Author