لڑکے کو ہراساں کرنے والی لڑکی گرفتار
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کراچی نے لڑکے کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ کے موبائل فون سے بلیک میلنگ اور دیگرشواہد ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص طاہر رشید نے اس حوالے سے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سمیرا نامی لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کے موبائل فون سے بلیک میلنگ اور دیگرشواہد برآمد ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر مزید تفتیس جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق خاتون کی 2013 سے طاہر رشید سے دوستی تھی۔ سمیرا نے طاہر سے بیش قیمت تحائف بھی لیے۔
.
ایف آئی اے افسر کے مطابق سمیرا نے طاہر رشید کو بذریعہ واٹس ایپ کال پر حراساں کیا۔ دوستی کے دوران اپنے ساتھ غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔ لڑکی نے لڑکے کو شادی کا کہا، لڑکے کی جانب سے انکار پر ملزمہ نے تصاویر وائرل کردیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تو کئی اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ملزمہ پہلے بھی کئی لڑکوں کو بلیک میل کرچکی ہے۔ لڑکی کے فون سے بلیک میلنگ والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم سرکل کے مطابق ملزمہ نے طاہر رشید کے قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلیک میل اور ہراساں کیا۔ ملزمہ کے پاس سے کئی موبائل فون بھی ملے، جو اس طرح کے معاملات میں استعمال کرتی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،