دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے علاقے بفرزون میں گھر میں آگ لگنے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق

ریسکیو ادارے نے جھلسی ہوئی بچیوں کو اسپتال منتقل جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا

کراچی کے علاقے بفرزون میں گھر میں آگ لگنے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

والدین گھر کو تالا لگا کر کام سے گئے ہوئے تھے۔

کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر پندرہ بی میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

اس وقت دو کمسن بہنیں سات سالہ عمیمہ اور پانچ سالہ آمنہ گھر میں اکیلی تھیں۔

پولیس اور اہل محلہ نے دروازہ توڑ کر آگ بجھائی۔

ریسکیو ادارے نے جھلسی ہوئی بچیوں کو اسپتال منتقل کیا

جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ

آگ یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

جبکہ واقعہ کے وقت والدین گھر کو تالا لگا کرکام سے گئے ہوئے تھے۔

دونوں بچیاں جزوی طور پر جھلسی ہوئی تھیں۔ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

About The Author