دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو خطرناک اشتہاری ملزمان،ڈکیت گینگز اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے ٹارگٹ دے دئیے،

قانون شکنوں کی گرفتاری ہی پولیس کارکردگی کا بنیادی پیرا میٹر ہے،قابل دست اندازی پولیس جرم ہونے کی صورت میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر نا قابل برداشت ہے،

وزیر اعظم،وزیر اعلی پورٹل اور 8787 پر آنے والی درخواستوں پر 24گھنٹوں میں قانون کے مطابق کارروائی کر کے متعلقہ فورم کو رپورٹ ارسال کی جائے،

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون کو مطلوب بدترین قانون شکنوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ،بارڈر ملٹری پولیس ،بلوچ لیوی سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے،

پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے جہاں پر اپنی اپنی قانونی صوابدید میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے قانون شکنوں کے خلاف قانون کے دائرے میں کام کر رہے ہیں وہیں پر ایک دوسرے کے ساتھ معلومات اور اطلاعات کے تبادلے سمیت مختلف قانونی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کر رہے ہیں،

فیصل رانا نے کہاکہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے حوالے سے تاخیر کی شکایات عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کے بڑھاو کی بڑی وجہ ہے ،ہم۔نے اس عوامی شکایت کو دور کرنا ہے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر

ریجن بھر میں مقدمات کو فوری اور فری رجسٹریشن کو یقینی بنادیا گیا ہے،تھانوں میں عوام کی طرف سے ملنے والی درخواستوں کو پولیس افسران چیک کریں اگر قانون شکنی قابل دست اندازی پولیس ہے

تو اس پر فوری مقدمہ درج کیا جائے،اگر میرٹ پر مقدمہ کا اندراج بنتا ہے اور اس کے اندراج میں تاخیر ہوتی ہے

تو ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ احتساب ہو گا ،فیصل رانا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اندراج مقدمہ میں تاخیر کی شکایات ان کے نوٹس میں لائیں اس پر فوری کارروائی ہو گی۔

ِ‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا شو فلاپ ثابت ہوا اور مہنگائی کے خلاف شور مچانے والوں نے اربوں روپے کی منی

لانڈرنگ کر کے ملک کو قرضوں کے شکنجے میں جکڑ کر قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا وہ بلاک یو ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل ممبر اینٹی نارکوٹکس پنجاب سردار اقبال خان کھوسہ کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے

گفتگو کر رہی تھیں اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسنین نیازی،اخوند ہمایوں رضا،محمود بھٹی،سردار عمر خان کھوسہ،فہد خان کھوسہ،ملک محمد امجد اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) دور کے پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کئے اور موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی سابق حکمران ہیں

اگر انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم نہ کیا ہوتا تو آج ملک میں خوشحالی ہو تی تاہم وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے

عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور آئندہ کچھ عرصہ میں عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

تھانہ صدر کے علاقے بستی ملاں قصبہ وڈور میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار دی ،

شہری موقع پر جاں بحق ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی شروع کر دی،ڈی پی او لواحقین سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق

تھانہ صدر کے علاقے بستی ملاں قصبہ وڈور میں 3 نامعلوم ملزمان نے منظور نامی شخص سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے

منظور نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا

جبکہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کی فوری نوٹس لیتے ہو ئے خود ہسپتال پہنچ کر مقتول کے لواحقین سے ملے

ڈی پی او عمر سعید ملک نے مقتول کے لواحقین سے ملکر دلاسہ دیا اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی

ڈی پی او عمر سعید ملک کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی سعادت علی کی نگرانی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دے کر

وقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے فوری احکامات جاری کر دیئے گئے پولیس کی نفری جائے

واردات پر پہنچ کر شواہد بھی اکٹھے کر رہی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب جاری ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

مظلوم کی دارسی اور ظالم کے عزاٸم کو ناکام بنانا میرا ویژن ہے ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے ضلع میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتی کی

وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے نئے تعینات ہو نے والے ڈی پی او عمر سعید ملک سے فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ میں 9 سالہ بچے سے زیادتی،ڈی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار کر لیا گیابچے کے ورثا کے

مطابق ملزم شوکت ولد محمد عثمان قوم کھوسہ نے (م) کو نشہ آوور چیز پلا کر زیادتی کی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا فی الفور نوٹس لیا

اور ایس ایچ او شاہصدر کو ملزمان گرفتار کرنے کے فوری احکامات دئیے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین رؤف نواز نے ملزم شوکت ولد محمد عثمان کو 5 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیاایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین رؤف نواز نے کہا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس کی عزت و آبرو اور جان و مال کا تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس نے ٹیم کے ہمراہ علیحدہ علیحدہ کاروائی کر تے ہوئے

2 ملزمان (1) محمد طفیل ولد محمد علی قوم مسوآنی سکنہ بنگلہ برمانی سے پسٹل 30 بور بمع 2 عدد زندہ روند برآمد

(2)امتیاز احمد ولد رسول بخش قوم مسوآنی سکنہ درخواست جمال خان سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کے خلاف

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لئے گئےاس موقع پر ایس ایچ او کوٹ چھٹہ محمد یونس کا کہنا تھا کہ

قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں دوسرے کیڈٹ کالج کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں. وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کی ہدایت پر

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی سربراہی میں وزیر اعلی کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اراکین نے کیڈٹ کالج کی جگہ کے

انتخاب اوردیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا.

تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے سرحدی مقام چٹ بانی بارے سفارشات وزیر اعلی کو بھجوائی جائیں گی.

سیکرٹری تعلیم نے بتایاکہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے موقع پر جاکر معاملات کاجائزہ لیا ہے. سو ایکڑ رقبہ پر سکول اینڈ کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا

جس پر چالیس کروڑ روپے درکار ہوں گے منصوبہ کے تحت بوائز اور گرلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کیمپس تعمیر ہوں گے.

ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کیلئے موجود ہ مالی میں سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کی جائے گی. سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ

کیڈٹ کالج سے تونسہ اور ٹرائیبل ایریا کی آبادی مستفید ہوگی انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے 1061سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جارہاہے.

اب تک سات سو تعلیمی اداروں کو بجلی کی متبادل سہولت فراہم کر دی گئی ہے. سولرائزیشن کا پراجیکٹ 30نومبر تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے.

ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے اور جانچ پڑتال کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سکولز اور کالجز کیلئے

علیحدہ سیکشن آفیسر پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کے نام سے دفترقائم کرکے آفیسرزتعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ تعلیمی اداروں کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کیاجا سکے.

سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو بطور اساتذہ تعینات کرنے کیلئے

ماڈل متعارف کرایاجار ہاہے جس کے تحت کم پڑھے لکھے افراد کو ملازمت دی جائے گی تاکہ وہ مقامی طو رپر تعلیمی اداروں میں حاضری یقینی بناتے ہوئے

بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں. ڈاکٹر احتشام انور نے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے تعلیمی اداروں کے اچانک معائنے کیے.

گورنمنٹ بوہڑہائی سکول میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور واش روم میں صابن موجود نہ ہونے پر ہیڈماسٹر حنیف خان کو معطل کردیا.

سیکرٹری تعلیم نے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے میں کم سے کم ایک دن لازمی تونسہ میں بیٹھیں تاکہ تعلیم سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں.

سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں تعلیمی دفاتر جلد قائم ہونگے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،اے تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر،

چیف آفیسر میونسپل عامر روف، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عامر اسلم بھی موجود تھے.سیکرٹری تعلیم سے سائلین نے بھی ملاقات کرتے ہوئے

اپنے مسائل بیان کیے جن کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے میپکو کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور

حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں. وزیر مملکت نے میپکو دفاتر کی مختلف برانچز کا دورہ کرتے ہوئے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار کو بھی چیک کیا.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بجلی سے متعلق عوام کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق بریفنگ لی.

وزیر مملکت نے کہاکہ میپکو کے تعاون سے بجلی سے محروم نئی آبادیوں میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں کو کردارادا کرنا ہو گا..

ایس ای عمران محمود اور ایکسئین میپکوممتاز سولنگی نے بتایاکہ بجلی سے متعلق عوامی شکایات سننے کیلئے کسٹومر سروس سنٹر فعال کر دیاگیاہے

جہاں 24گھنٹے عوام کی شکایات سننے کیلئے ٹیلیفون کی پانچ لائنیں مخصوص کر دی گئی ہیں. بجلی کے نئے کنکشن کیلئے درخواست کی تکمیل پر

ایک ماہ کے اندر ڈیمانڈ نوٹس اور نئے میٹرفراہم کرنے کیلئے ٹائم لائن دے دی ہے بجلی چوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

اور سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جا رہی ہے. کھلی کچہری میں درخواستوں پر بیس سے زائد میٹر فراہم کرنے کے ساتھ ٹرانسفارمر اور دیگر مسائل سے متعلق درخواستیں نمٹائی گئیں

اس موقع پر ایس ڈی او فہد شمائل، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، ضلعی چیئرمین پاکستان بیت المال محمد حسین نیازی اوردیگر موجود تھے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛.

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور بورڈ آف منیجمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے

وی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا اس موقع پر بورڈ کے اراکین ذوالفقار علی نصوحہ، پروفیسر سجاد حسین اوردیگر موجود تھے.

دریں اثنا ء مشیر صحت نے چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں کمشنر ساجد ظفر ڈال اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی.

اس موقع پر کمشنر کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور چیمبر آف کامرس کے دفتر کیلئے مناسب قطعہ اراضی مخصوص کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئیں.

کمشنر نے کہاکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور چیمبر آف کامرس کیلئے جلد مناسب جگہ کی نشاندہی کر لی جائے گی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کے آسٹرو ٹرف ہاکی گراونڈ کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار منصوبے کا افتتاح کریں گے ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں سٹی پارک میں قائم عالمی معیار کا

آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے منصوبے پر ساڑھے تیرہ کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں.

فلڈ لائٹس کی تنصیب اور شائقین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام کو شامل کر کے منصوبہ میں ترمیم کیلئے سفارشات متعلقہ محکمہ کو بھجوا دی گئی ہیں.

منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. انہوں نے یہ بات آسٹروٹرف منصوبے کے معائنہ کے دوران کہی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پی ایم یو کے محمد مدنی اوردیگر افسران ہمراہ تھے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں چائلڈ لیبر پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے محکمہ لیبر نے دو بھٹہ مالکان کے خلاف تھانہ شاہ صدر دین میں مقدمات کے اندراج کیلئے

استغاثہ جمع کرادیا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے صنعتی اداروں،

کاروباری مراکز اور اینٹوں کے بھٹوں کی مسلسل انسپکشن جاری ہے. لیبر آفیسر محمد صادق کے ہمراہ تونسہ روڈ پر پیر عادل او رشاہ صدر دین کے

علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیاگیا. دو مقامات پر چائلڈ لیبر کرائی جارہی تھی جس پر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی

انہوں نے بتایاکہ شیخ برادر ز فلورو آئل ملز کابھی معائنہ کیاگیا انسداد ڈینگی اقدامات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کورٹ کیسز کی سماعت کی.

فریقین کا موقف سننے کے ساتھ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی.

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ بریسٹ کینسر ہماری خواتین کی جان اور خوشیوں کا دشمن ہے

اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1میں ٹیچرز اور ہائی سکول کی بچیوں کے ساتھ ایک آگہی مہم میں شریک تھیں

انہوں نے خواتین اور بچیوں کو کینسر کے علامات ، علاج جلد تشخیص ، بچاﺅ اور خود معائنہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ

اس بیماری میں جان بچانے کے لیے جلد تشخیص کی کیا اہمیت ہے اور میمو گرافی کیوں ضروری ہے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان میں جلد میمو گرافی کی سہولیات مہیا کر دی جائےں گی انہوں نے بتایا کہ فرید آباد میں ٹاور کے پاس تھنک کاﺅنٹر میری نگرانی میں کام کر رہا ہے

خواتین وہاں چھاتی کا نہ صرف فری معائنہ بلکہ خود معائنہ بھی سیکھ سکتی ہیں اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سکول ہذا مسزطاہرہ کلثوم نے کہا کہ

بچیوں کو صحت اور تندرستی بارے میں آگہی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز باقاعدگی سے کیے جائیں گے

آخر میں ٹیچرز اور بچیوں نے صحت کے حوالے سے سوالات بھی کیے جن کا انہیں

تفصیلی جواب فراہم کیا گیا اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

14سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر آر پی او کا سخت نوٹس،

پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا،آر پی او کی وقوعہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کی ہدائت،تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ میں 14 سالہ بچے کو

زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے وقوعہ کی اطلاع پر ریجنل پولیس افیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک سے رپورٹ طلب کر لی،جنہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچے کی والدہ امیراں مائی کی مدعیت میں تھانہ شاہ صدر دین میں ملزم شوکت وغیرہ کے

خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے وقوعہ کے فوری بعد ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا،متاثرہ بچے کا میڈیکل کروانے سمیت دیگر

تمام شواہد کی روشنی میں مقدمہ کی تفتیش کی جائے گی،آرپی او نے بچے سے زیادتی کی واردات کے ملزم کی فوری گرفتاری پر ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی پر

اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدائت کی کہ وقوعہ میں شامل دیگر ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،

آر پی او نے کہا کہ ہم نے معاشرے کے بچوں کو قانون کے استعمال کے ساتھ جنسی درندوں سے بچانا ہے،جس کے لئے ضروری ہے کہ

خدا نخواستہ اس نوعیت کی واردات ہونے کی صورت میں پولیس فوری طور پر قانونی اقدامات اٹھا کر ملزمان کو گرفتار کرے تاکہ معاشرے کو ان قانون شکن معاشرتی ناسوروں سےپاک کیا جائے.۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

بھر میں امن اومان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے دوران وزٹ پولیس چوکی

سیمنٹ فیکٹری اور تھانہ کوٹ مبارک کے داخلی و خارجی راستوں کا وزٹ کرتے ہوئے کہی۔ اس دوران ڈی پی او نے علاقہ کا معائنہ کرتے ہوۓ کہا کہ

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوۓ عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس چوکی سیمنٹ فیکٹری پر تعینات پولیس افسران سے ان کے مسائل بھی دریافت کئےآخر میں ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک اور انچارج چوکی سیمنٹ فیکٹری سمیت تمام پولیس اہلکاران کو ہدایت کی اپنے فرائض منصبی

ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے

زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں مؤثر گشت کرتے ہوۓ ڈکیت گینگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاۓ۔

سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیں تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جاۓ

پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛:::::::::

ڈیرہ غازیخان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے اور کئی ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور نصر اللہ خان لغاری تبدیل ،حماد رضا ایس ایچ او تعینات ،اقبال خان لغاری ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج ،نصر اللہ خان لغاری ایس ایچ او تھانہ بواٹہ، امیر حمزہ ایس ایچ او تھانہ کھر تعینات ،

ایس ایچ او تھانہ فورٹ منرو حافظ محمد یوسف کو لائن حاضر کردیا گیا ہے،لائن سے لیاقت عباس لغاری ایس ایچ او تھانہ فورٹ منرو اور حبیب اللہ خان لغاری ایس ایچ او

تھانہ تھوخ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ در محمد لغاری انچارج پکٹ رونگھن،

نور الدین ایڈیشنل ایس ایچ او سخی سرور ،رفیقِ لغاری ایڈیشنل ایس ایچ او کھر تعینات ، محمد یاسین ایڈیشنل ایس ایچ او فورٹ منرو ،خلیل احمد مسک علی بواٹہ، فدا حسین بواٹہ، اشفاق احمد راکھی گاج تعینات کر دیئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی قتل کی واردات پر آر پی او کا نوٹس،رپورٹ طلب،ڈکیتی قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کے مدعی نے 2ملزمان شناخت کر لئے،

آر پی او کی48گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرنے کی ہدائت،ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،،

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی قتل کی واردات پر ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی،

آر پی او کوڈی پی او عمر سعید ملک نے بتایا کہ مبینہ طور پر ڈکیتئ کی واردات کےدوران مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص منظور خان جاں بحق ہو گیا،

وقوعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی حضور بخش کی مدعیت میں ڈکیتی قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا

جس میں مدعی مقدمہ نے 2ملزمان کو حنیف اور ارشد سکنہ بیلہ کے نام سے شناخت کر لیا،مقدمہ میں2ملزمان نامعلوم رکھے گئے ہیں ،

آر پی او نے کہا کہ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرقتل کی واردات بدترین قانون شکنی ہے ،مقدمہ کے مدعی نے جن ملزمان کو شناخت کیا ہے ان کو فوری طور پر جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے

اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،آر پی او نے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش بندی اقدامات کے لئے پولیس پٹرولنگ کے نظام کو از سر نو مربوط حکمت عملی کے ساتھ نتیجہ خیز بنایا جائے،

آر پی او نے کہا کہ وہ ہر3گھنٹے کے بعد ڈکیتی قتل کے مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا فالو اپ لیں گے،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر ہم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنانا ہے ،

آر پی او نے کہا کہ ڈکیتی قتل کے اس مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری کو ہرحوالے سے یقینی بنانے کے لئے ضلعی پولیس پروفیشنل پولیسنگ کے تمام قانونی طریقے استعمال کرے۔

About The Author