اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازیخان

ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی، سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی،

نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی سابق صدور سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،خواجہ محمد یونس،

بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سردار شہباز علی خان نصوحہ سابق نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال،

مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد،

ملک ریاض احمد،محمد اورنگ زیب، عامر سلیم شیخ، مرزا محمد اقبال، انور جان خان لغاری، خلیل احمد خان علیانی،

ملک نذرحسین کھنڈوا، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم،

اشفاق سرور خان دستی، عطا شفیع تنویر اے شیخ، عبد اللہ خان درانی، مرغوب علی بٹ،جاوید اسحق خان مستوئی،

حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ،، ذکااللہ خان، سردار جان عالم خان لغاری،

حاجی محمد علی شیخ،شیخ محمد آصف رزاق، شیخ طاہر معراج،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری،

اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے عبدالکریم خان کھوسہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پروپرائٹر الطائف انٹر نیشنل محلہ پیر قتال ڈیرہ غازیخان کے چچا زاد بھائی سابق اہلکار بی ایم پی محمد یار خان کھوسہ کی

اچانک وفات پر انکے برادران،ان کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) انکے ایصال ثواب کیلئے

قرآن خوانی بروز جمعرات بوقت 9بجے صبح جامع مسجد عثمانیہ خیابان سرور بلاک بی میں اداکی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سیوریج کے ایک جامع منصوبہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

جس پر جلد عملدرآمد ہو گا اور یہ منصوبہ چار مرحلوں میں مکمل ہو گا حکومت نے منصوبے کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے 34کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی ہے وہ آج یہاں ایوان صنعت و تجارت کے نو منتخب نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی کی رہائش گاہ پر

معززین سے بات چیت کر رہے تھیں انہوں نے زاہد نظام قریشی کو ایوان صنعت و تجارت ڈی جی خان کا نائب صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد دی

اور ان کے بھائی طاہر معراج کے بیٹے عبدالمعیز طاہرکے بیٹے کی عیادت بھی کی اس موقع پر

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء اخوند ہمایوں رضا خان،مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی سیکرٹری جنر ل محمد طارق اسماعیل،انفارمیشن سیکرٹری محمد طاہر معراج،

چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد،ممبر ایگزیکٹو شمشادا حمد،محمد آصف رزاق،محمد خالد معراج،

شاہد معراج،فوکل پرسن سوشل میڈیا حذیفہ قاسمی،چیئر مین کو آرڈی نیٹر محکمہ خوراک محمود احمد بھٹی،

سعید اللہ پراچہ، اخوند اورنگزیب خان، شعیب احمد خان،منصور آصف،ضیاء الرحمن،اقبال قریشی،ماجد قریشی،مجتبیٰ قریشی و دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلے

مرحلے میں بھٹہ کالونی،پل ڈاٹ،گدائی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا کام شروع کیا جا رہا ہے یہ

منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی ہم خود نگرانی کریں گے

اور کسی صورت میں غیر معیاری و ناقص مٹیریل استعمال نہیں ہو نے دیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں چوک چورہٹہ،سکھانی کالونی و دیگر ملحقہ علاقوں میں منصوبے کا آغاز ہو گا

ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جا ئے گا انہوں نے کہا

اس کے ساتھ شہر ڈیرہ غازی خان کے بلاکوں میں بھی نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب کا کام بھی جلد شروع ہو گا

اور ہماری کوشش ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جا ئے انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج سسٹم کے ساتھ شہر کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت و بحالی کے منصوبے کا آغاز ہو گا

انہوں نے کہا کہ اس شہر کی اختر کالونی،مہترکالونی اور دیگر آبادیوں میں جلد سوئی گیس فراہم کی جا ئے گی

اور مستقبل میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں آنے والی تمام آبادیوں کو سوئی گیس فراہم کی جا ئے گی۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان پر ٹریفک مسائل اور عوام کی اذیت کا احساس ہے۔

ڈاٹ چوک کی کشادگی کے منصوبہ کو مقررہ مدت جون سے قبل مکمل کرایا جائیگا۔تعمیراتی کام 31 دسمبر تک،

مانومنٹس اور پی ایچ اے ورکس مارچ تک مکمل کرایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پل ڈاٹ کے توسیعی منصوبہ کے

تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں منصوبے پر تقریبا 50کروڑ روپے خرچ ہوں گے.

چوک کی کشادگی سے ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی

اورچوک جاذب نظر بھی بن جائے گا تعمیراتی کام اور مٹیریل کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ٹریفک منیجمنٹ بہتر کرنے کیلئے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

عوام کو گرد وغبار سے بچانے کیلئے چھڑکاؤ کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کو پابند سلاسل کیا جائیگا۔

سرکاری نرخ پر آٹا،چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنرز گوداموں کی چیکنگ کریں۔سیل پوائنٹس پر آٹا کی کوٹہ کے تحت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں۔دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں۔

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دلائی جائے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف گوداموں کو چیک کیا.

عالی والا میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر دو دکانیں سیل کر دی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں اور اکیڈمیوں کو بھی چیک کیا. کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہاہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروسزکے جوان اور رضاکاراپنی جانوں کو

خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچاتے ہیں،سانحات میں شہیداور زخمی ہونے والوں کو نہیں بھولے، ضرورت اس امر کی ہے کہ

ایسے اقدامات کیے جائیں کہ سانحات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے جوان ہر قسم کی ایمرجنسی سے

نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ریسکیوکمیونٹی سیکشن کے ذریعے ضلع بھر میں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ یونین کونسلز کی سطح پر

ریسکیو محافظ ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں جوکسی بھی سانحہ کی صورت میں اپنے علاقہ میں بطورفرسٹ ریسپانڈر کام کریں گی

تاکہ سانحات کے دوران نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے. انہوں نے یہ بات سانحات کے خطرات کو کم کرنے کے عالمی دن کے موقع پر

سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے بتایاکہ بانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کی

روشنی میں 13اکتوبربین الاقوامی سانحات کے خطرات کو کم کرنے کے دن کے طور پر منایا گیا

جس کا مقصدممکنہ حادثات سے پہلے تیاری کو یقینی بنا نا ہے انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر آنے والی قدرتی آفات کا بہترین حل شجر کاری ہے

کیونکہ شجرکاری کے ذریعے کرہ ارض کے درجہ حرارت پرقابو پایا جاسکتا ہے خشک سالی،

زلزلے اور سیلاب وغیرہ کے خدشات شجرکاری کی وجہ سے معدوم ہوجاتے ہیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی سانحات کے خطرات کو کم کرنے کے آگاہی اور

بچاؤ کے دن کے موقع پر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کے زیر انتظام گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ریلوے رودڈ ڈیرہ غازیخان میں سیمیناربھی منعقد کیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں اینٹوں کے بھٹہ پر چائلڈ لیبر کرنے والے مالک کے خلاف تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر ڈیرہ غازی خان شاہد حمید لغاری نے لیبر آفیسر محمد صادق کے ہمراہ سمینہ روڈ اور کھاکھی چوک پر اینٹوں کے بھٹے چیک کئے۔

عبدالحمید چانڈیہ کے بھٹہ میں چائلڈ لیبر پائی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔پانچ ڈال سے 14 سال تک کے لڑکوں سے کام چائلڈ لیبر میں ہے۔

خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس افیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے اس دور میں میڈیا کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں،

پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت صحافی کمیونٹی کے ساتھ پولیس کی طرف سے

انہیں ہر وہ چیز شیئر کی جائی گی جس تک رسائی کا حق انہیں قانون دیتا ہے،صحافتی کمیونٹی معاشر ے کی پڑھی لکھی اور قانون پسند ہے

جن سے قانون کی بالادستی کے علاوہ کوئی توقع نہیں کی جا سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بننے والے پی آر او برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،

آر پی او نے کہا کہ جن معاشروں میں میڈیا اپنی قانونی زمہ داریاں پوری کرتا ہے وہاں پر میڈیا پولیس کا مثبت ناقد ہونے کے

ساتھ ساتھ جرائم کی نشاندہی کرنے کا اہم زریعہ ہوتا ہے،میرے نزدیک ہر قانون پسند صحافی معاشرے کا معزز ترین شخص ہو گا ،

مجھے قانون پسند میڈیا سے توقع ہے کہ وہ پولیس کی کمزوریوں کی نشاندہی ضرور کریں کہ

یہ ان کی صحافتی زمہ داری ہے لیکن اس کے ساتھ صحافیوں کی اخلاقی زمہ داری ہے کہ وہ جہاں پر پولیس فرض شناسی کا مظاہرہ کرے عوام کے

جان و مال کا تحفظ کی زمہ داری پوری کرےوہاں پرپولیس کی بہتر کارکردگی کو بھی میڈیا میں نمایاں کیا جائے،

آرپی او نے کہا کہ میری پی آر او برانچ میں میڈیا کو 24/7 مانیٹر کیا جائے گا عوام مثبت رویوں کے ساتھ معاشرتی جرائم اور پولیس کی کمزوریوں اور

خامیوں کی نشان دہی کریں اس پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے کہا ہے کہ تھانوں میں غیرقانونی حراست اور ٹارچر بدترین قانون شکنی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

تھانوں کی اچانک انسپکشن کے دوران غیر قانونی حراست یا ٹارچر ثابت ہو گیا تو زمہ دار پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے

علاوہ قانون کے مطابق فوجداری قوانین کے تحت بھی کارروائی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتےبوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون نے اگر قانون کے محافظ کے طور پر پولیس کو قانون کے نفاز کے حوالے سے اختیارات دئیے ہیں

تو ان کی حدود کا بھی واضح تعین کیا ہے،قانون نافز کرنے والے موثر ادارے کے طور پولیس افسران اوراہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ وہ محکمہ کی نیک نامی کے لئے قانون کی متعین کردہ حدود کا خیال رکھیں،

کیوں کہ قانون کے محافظوں کی طرف سے قانون شکنی کو معاشرے میں تنقید کا زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے اورایسا ہونا بھی چاہیے کیوں کہ پولیس فورس کا ہرآفیسر اور اہلکار محکمہ کا تعارف ہے ،

معاشرے میں اس تعارف کا اظہار مثبت رویوں سے ہونا چاہییے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تھانے قانون کا گھر ہیں ،جہاں پر ہم نے تھانوں کو ہرحوالے سے محفوظ بنانا ہے وہاں پر تھانوں کو ہر لحاظ سے قانون کی مکمل۔

عمل داری کا مرکز ومحور بھی بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ قانون شکنوں کو قانون کی لگام دینے کے لئے قانون نے جو طریقہ وضع کیا ہے اس پر ہی مکمل عمل ہونا چاہییے،

فیصل رانا نے کہا کہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور سرکلز کےایس ڈی پی اوز تھانوں کے اچانک دورے کریں تاکہ

تھانہ کلچر کے حوالے سے جو شکایات پائی جاتی ہیں انہیں چیک کیا جا سکے،فیصل رانا نے کہا کہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق تھانوں کو قانون کی۔عملداری کا مرکز بنا دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

مچھلی کاشکار کرتے ہوئے نوجوان پانی میں ڈوب کر جان بحق۔ ریسکیو نے لاش تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے علاقہ میں ایک نوجوان حسنین ولد رمضان جوکہ بستی نتکانی سے آگے

چرکن کے قریب مچھلی کے شکار پر گیا ہوا تھا کہ اچانک تیز لہروں کی زد میں آ کردریامیں ڈوب گیا ہے جسکو مقامی لوگ بھی تلاش کر تے رہے۔

مگروہ نہ ملا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 تونسہ شریف کی ٹیم نےاطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر کامیاب سرچ آپریشن کے

بعد ڈیڈ باڈی تلاش کر لی۔ اور ڈیڈ باڈی کو گھر بستی نتکانی میں شفٹ کر دیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ چوٹی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب A کیٹیگری کے تین مجرمان اشتہاری گرفتار۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان و دیگرے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیاہے

ایس ایچ او تھانہ چوٹی ملک صادق نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں

مطلوب A کیٹگری کے تین اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا مجرمان مقدمہ نمبر17 /304 بجرم 302 تھانہ چوٹی میں مطلوب تھے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی ملک صادق کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس میں بھرتی کے لیے فارم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ پولیس ضلع ڈیرہ غازی خان میں کانسٹیبل/لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کا

پراسیس شروع ہو گیا ہے فارم تقسیم اور بعدازتکمیل جمع کرانے کا عمل 26 اکتوبر تک جاری رہے گا

پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں فارم کے حصول کے لیے آنیوالے

میل اور فی میل امیدواران کی سہولت کے پیش نظر خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: