دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور بی ارٹی کی بس کمپنی ماہرین نے اتش زدگی واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی

بسوں میں اگ لگنے کی وجہ ناقص کیپیسٹر سے شارٹ سرکٹ قرار دیا گیا ہے

پشاور بی ارٹی کی بس کمپنی ماہرین نے اتش زدگی واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی۔۔

بسوں میں اگ لگنے کی وجہ ناقص کیپیسٹر سے شارٹ سرکٹ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کمپنی کے مطابق چینی کمپنی کے ماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ہے۔۔

جس کے مطابق کرنٹ کی غیر معمولی ترسیل سے کیپسٹرز متاثر ہوئے جس کے شارٹ سرکٹ سے بسوں میں آگ لگی۔۔

ترجمان کے مطابق مرمت کے بعد بسیں مقامی اور بیرونی حالات کے مطابق اگلے 12 سال تک کارآمد ہوں گی۔

بسوں کے موٹر کنٹرولرز کو اپڈیٹ اور تبدیل کیا جارہا ہے۔۔۔

اور درجہ حرارت کو مزید کنٹرول کرنے کے لئے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بس سروس بس کمپنی کی سفارش پر 25 اکتوبر کو بحال کر دی جائے گی۔۔

پشاور بی ارٹی بسوں میں اتش زدگی کے پے درپے چار واقعات کے

بعد سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

About The Author