پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ
گوجرانوالہ میں لوگوں کو کارنر میٹنگ سے روکنا حکمرانوں کے خوف کو ظاہر کرتا ہے
۔ عوام کی عدالت لگنے والی ہے۔ حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا
بلاول ہاوس ،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ
حکمرانوں کو کارنر میٹنگ سے روکنا حکمرانوں کی اخلاقی شکست ہے۔
ان اقدامات سے حکومتی پریشانی صاف جھلک رہی ہے۔ کنٹینر لگائیں یا مرگلہ پہاڑ ،، عوام ان کے عبور کرلیں گے۔ عوام کی عدالت لگے گی
اور حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتی ۔
ٹائیگر فورس کو بازاروں میں اشیا کی قیمتیں چیک کرنے کا اختیار نہیں ۔ اس کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ اداروں سے نہیں ان کو استعمال کرنے والوں سے ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،