دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا ازسر نو تعین کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ضلع بھر میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چاول کچی باسمتی 135 روپے فی کلو ،

چاول پکی باسمتی 133 ،چاول کرنل چھوٹی ٹوٹا 75، چاول دیسی 56، دال چنا موٹی 118 ،دال چنا بریک 105 ،دال مسور بریک 146 ،

دال مسور موٹی 136 ،دال مونگ دھلی 196، دال ماش چمن230، دال ماش برما 221،بیسن112،میدہ 52،سوجی52 ،

چنا سفید کابلی موٹا 115 ،چنا سفید کابلی باریک90، دہی90، گوشت بڑا 320، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو،

دودھ 80 روپے فی لٹر، تندوری روٹی سو گرام 6 روپے، نان سو گرام 7 روپے اور آٹا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے مقرر کیا گیا ہے

جبکہ چینی Ex.mill+2روپے اور گھی/کوکنگ آئل سیکریٹری انڈسٹریز پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ تمام دکاندار اور ڈیلر مقرر کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ خلاف ورزی کرنے والے دکاندار واجب السزاہوں گے۔

شکایت کی صورت میں 0604920020 اور ٹال فری نمبر080002345 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید صارفین اپنی شکایت ” قیمت پنجاب ایپ“ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔۔


جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ

ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

About The Author